الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
39. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْوُضُوءِ .
وضو کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 1161 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 1161
مسند احمد: 919
الفتح الربانی: 709
حدیث نمبر: 1161
عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ أَنَّهُ دَعَا بِمَاءٍ، فَتَوَضَّأَ عِنْدَ الْمَقَاعِدِ ثَلَاثًا ثَلَاثًا، ثُمَّ قَالَ لِأَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: هَلْ رَأَيْتُمْ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَعَلَ هَذَا؟ قَالُوا: نَعَمْ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَحَدِيثُ عُثْمَانَ فِي الصَّحِيحِ، وَرِجَالُ هَذَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَحَدِيثُ عُثْمَانَ فِي الصَّحِيحِ، وَرِجَالُ هَذَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: انہوں نے پانی منگوایا اور ”مقاعد“ کے پاس وضو کرتے ہوئے اعضاء کو تین، تین مرتبہ دھویا، پھر انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب سے دریافت کیا: کیا آپ لوگوں نے اللہ کے رسول کو اسی طرح کرتے ہوئے دیکھا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں!
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث ”صحیح“ میں مذکور ہے اور اس روایت کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1161]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث ”صحیح“ میں مذکور ہے اور اس روایت کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1161]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 490، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 693، وأخرجه سنن الدارقطني برقم: 10»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح ورجالہ رجال الصحیح۔
حدیث نمبر: 919
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْد اللَّهِ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عُقْبَةَ أَبُو كِبْرَانَ ، عَنْ عَبْدِ خَيْرٍ ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ:" هَذَا وُضُوءُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثم تَوَضَّأَ ثَلَاثًا ثَلَاثًا".
عبدخیر رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے (ہمیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ وضو سکھایا اور) فرمایا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اسی طرح وضو کیا کرتے تھے، اس وضو میں انہوں نے ہر عضو کو تین تین مرتبہ دھویا تھا۔ [مسند احمد/مسند الخلفاء الراشدين/حدیث: 919]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 709
عَنْ عَبْدِ خَيْرٍ عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: هَذَا وَضُوءُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ، تَوَضَّأَ ثَلَاثًا ثَلَاثًا
عبد ِ خیر سے روایت ہے کہ سیدنا علیؓ نے کہا: یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا وضو ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اعضاء کو تین تین دفعہ دھو کر وضو کرتے تھے۔ [الفتح الربانی/أبواب الوضوء/حدیث: 709]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح۔ أخرجه ابن ابي شيبة: 1/ 9، والدارمي: 702، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 919 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 919»
الحكم على الحديث:
اسناده صحيح۔ أخرجه ابن ابي شيبة: 1/ 9