🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
26. بَابُ الْأَعْمَالِ بِالْخَوَاتِيمِ .
اعمال میں، خاتمے کا اعتبار ہو گا
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 11925 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 11925
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 2423، 7893
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11925
وَعَنْ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِرَجُلٍ:" إِنَّهُ مِنْ أَهْلِ النَّارِ"، فَجَعَلَ النَّاسُ يَنْتَظِرُونَ أَمْرَهُ، حَتَّى إِذَا كَانَ يَوْمُ حُنَيْنٍ قَاتَلَ الرَّجُلُ فَأَبْلَى، فَأُخْبِرَ بِذَلِكَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" إِنَّهُ مِنْ أَهْلِ النَّارِ"، فَخَرَجَ الرَّجُلُ وَأَخَذَ سَهْمًا مِنْ كِنَانَتِهِ فَنَحَرَ نَفْسَهُ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، صَدَقَ اللَّهُ حَدِيثَكَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" قُمْ فَنَادِ: إِنَّهُ لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ إِلَّا مُؤْمِنٌ، وَإِنَّ اللَّهَ يُؤَيِّدُ هَذَا الدِّينَ بِالرَّجُلِ الْفَاجِرِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدٍ الْوَاسِطِيُّ ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ، وَقَالَ: يُخْطِئُ وَيُخَالِفُ، وَقَالَ ابْنُ مَعِينٍ: رَجُلُ سُوءٍ كَذَّابٌ، وَرَوَاهُ بِإِسْنَادٍ آخَرَ وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کے بارے میں یہ فرمایا: یہ جہنمی ہے، لوگ اُس کے معاملے کا انتظار کرنے لگے، جب غزوہ حنین کا موقع آیا، تو اس شخص نے بھرپور لڑائی کی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بارے میں بتایا گیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ جہنمی ہے، پھر وہ شخص باہر نکلا، اس نے اپنے ترکش میں سے ایک تیر لیا اور اس کے ذریعے خودکشی کر لی، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اللہ تعالیٰ نے آپ کے فرمان کو صحیح ظاہر کر دیا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم اُٹھو! اور یہ اعلان کرو کہ جنت میں صرف مومن داخل ہو گا، اور اللہ تعالیٰ بعض اوقات کسی گنہگار شخص کے ذریعے بھی اس دین کی تائید کرتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن خالد واسطی ہے، جس کا ذکر ابن حبان نے کتاب الثقات میں کیا ہے، اور وہ غلطی کرتا ہے اور دوسروں کے برخلاف روایت نقل کرتا ہے، یحیی بن معین کہتے ہیں: یہ ایک برا کذاب شخص ہے انہوں نے ایک اور سند کے ساتھ بھی
یہ روایت نقل کی ہے، جس میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے، جن لوگوں سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11925]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (83/19)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2423
«إنه لا يدخل الجنة إلا نفس مسلمة وإن الله ليؤيد هذا الدين بالرجل الفاجر»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”یقیناً جنت میں صرف فرماں بردار (مسلمان) جان ہی داخل ہوگی، اور بلاشبہ اللہ تعالیٰ اس دین کی مدد کسی فاجر (بدکار) شخص کے ذریعے بھی فرما دیتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ك/حدیث: 2423]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ق] عن أبي هريرة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7893
«يا بلال! قم فأذن: لا يدخل الجنة إلا مؤمن وإن الله ليؤيد هذا الدين بالرجل الفاجر»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اے بلال! کھڑے ہو کر اعلان کر دو: جنت میں صرف مومن ہی داخل ہو گا، اور اللہ اس دین کو بدکار آدمی کے ذریعے بھی تقویت پہنچاتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الياء/حدیث: 7893]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [خ] عن أبي هريرة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں