🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
12. بَابٌ فِيمَا كَانَ بَيْنَهُمْ يَوْمَ صِفِّينَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ .
اس چیز کا بیان، جو لوگوں کے درمیان ”یوم صفین“ کے موقع پر ہوئی
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 12049 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 12049
بلوغ المرام: 1024
المعجم الاوسط: 7908
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12049
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ قَالَ: لَمَّا قُتِلَ عَمَّارُ بْنُ يَاسِرٍ دَخَلَ عَمْرُو بْنُ حَزْمٍ عَلَى عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ فَقَالَ: قُتِلَ عَمَّارٌ، وَقَدْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" تَقْتُلُهُ الْفِئَةُ الْبَاغِيَةُ". فَقَامَ عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ [ فَزِعًا ] يُرَجِّعُ حَتَّى دَخَلَ عَلَى مُعَاوِيَةَ، فَقَالَ مُعَاوِيَةُ: [ مَا شَأْنُكَ؟ قَالَ: قُتِلَ عَمَّارٌ ] . فَقَالَ مُعَاوِيَةُ: قَدْ قُتِلَ عَمَّارٌ، فَمَاذَا؟ قَالَ عَمْرٌو: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" تَقْتُلُهُ الْفِئَةُ الْبَاغِيَةُ". فَقَالَ لَهُ مُعَاوِيَةُ: دَحَضْتَ فِي بَوْلِكَ، أَنَحْنُ قَتَلْنَاهُ، إِنَّمَا قَتَلَهُ عَلِيٌّ وَأَصْحَابُهُ، جَاءُوا بِهِ حَتَّى أَلْقَوْهُ بَيْنَ رِمَاحِنَا، أَوْ قَالَ: بَيْنَ سُيُوفِنَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُحْمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، وَهُوَ ثِقَةٌ.
محمد بن عمرو بن حزم بیان کرتے ہیں: جب سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کو شہید کر دیا گیا، تو سیدنا عمرو بن حزم رضی اللہ عنہ سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور بولے: سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کو شہید کر دیا گیا ہے، جبکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا ہے: ”ایک باغی گروہ اسے قتل کرے گا۔“ تو سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ پریشانی کے عالم میں کھڑے ہوئے اور وہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے پاس گئے، سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے ان سے دریافت کیا: کیا ہوا ہے؟ انہوں نے بتایا کہ سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کو شہید کر دیا گیا ہے، سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کو شہید کر دیا گیا ہے، تو کیا ہوا؟ سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ نے بتایا کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”ایک باغی گروہ اسے قتل کرے گا۔“ تو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: آپ غلط بات کر رہے ہیں، کیا ہم نے انہیں قتل کیا ہے؟ سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھیوں نے انہیں قتل کروایا ہے، جو انہیں (میدان جنگ میں) لے کر آئے تھے، یہاں تک کہ ان لوگوں نے اُن صاحب کو ہمارے نیزوں کے درمیان ڈال دیا (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) ہماری تلواروں کے درمیان ڈال دیا۔
یہ روایت امام أحمد امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف محمد بن عمرو کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12049]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (7176 و 7175) اخرجه احمد فى المسند (199/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17312، 17324»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1024
وعن أم سلمة رضي الله عنها قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏تقتل عمارا الفئة الباغية» .‏‏‏‏ رواه مسلم.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” عمار کو باغی گروہ قتل کرے گا۔“ (مسلم) [بلوغ المرام/حدیث: 1024]
0 [بلوغ المرام/حدیث: 1024]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، الفتن، باب لا تقوم الساعه حتي يمر الرجل بقبر الرجل...، حديث:2916.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7908
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ الْفَرَجِ الْأَصْبَهَانِيُّ ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَمْرٍو الْبَجَلِيُّ ، ثَنَا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ ، عَنْ لَيْثٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: عَمَّارٌ تَقْتُلُهُ الْفِئَةُ الْبَاغِيَةُ. فَقَالَ مُعَاوِيَةُ : لَا تَزَالُ تَنْزِعُ فِي مَبَالِكَ، نَحْنُ قَتَلْنَاهُ؟ إِنَّمَا قَتَلَهُ الَّذِينَ أَخْرَجُوهُ
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سُفْيَانَ إِلَّا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَمْرٍو .
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”عمار کو باغی گروہ قتل کرے گا۔“ تو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا: ”تم ہمیشہ اپنے ہی پیشاب میں پھسلتے رہتے ہو (یعنی بے سوچے سمجھے بات کہہ دیتے ہو)، کیا ہم نے اسے قتل کیا ہے؟ اسے تو ان لوگوں نے قتل کیا ہے جو اسے (میدان میں) لے کر نکلے تھے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سفیان ثوری رحمہ اللہ سے صرف اسماعیل بن عمرو نے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7908]
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 2678، 5709، 5708، 5735، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 8498، 8496، 8497، 8499، 8500، وأحمد فى «مسنده» برقم: 6611، 6610، 6649، 7045، 7046، 7048، 18043، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 7342، 7346، 7351، والبزار فى «مسنده» برقم: 2368، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 4414، 4416، 4417، 4420، 4419، 4421، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 39000، 39031، والطبراني فى «الكبير» برقم: 14245، 14246، 14297، 14300، 14327، 14428، 758، 759»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں