🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
95. بَابٌ فِي هَذَا الْمَعْنَى .
قیامت (قریب ہونے) کی نشانیوں کا بیان
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 12450 (کل: 2 مقامات، 1 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 12450، 12372
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12450
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى تَظْهَرَ الْفِتَنُ، وَيَكْثُرَ الْكَذِبُ، وَتَتَقَارَبَ الْأَسْوَاقُ، وَيَتَقَارَبَ الزَّمَانُ، وَيَكْثُرَ الْهَرْجُ"، قُلْتُ: وَمَا الْهَرْجُ؟ قَالَ:" الْقَتْلُ".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ غَيْرُ قَوْلِهِ:" وَيَكْثُرَ الْكَذِبُ، وَتَتَقَارَبَ الْأَسْوَاقُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ سَعِيدِ بْنِ سَمْعَانَ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی جب تک فتنے ظاہر نہیں ہو جائیں گے، جھوٹ ظاہر نہیں ہو جائے گا، بازار سمٹ جائیں گے، زمانہ سمٹ جائے گا اور ہرج بکثر ہو گا۔ راوی کہتے ہیں: میں نے دریافت کیا: ہرج سے مراد کیا ہے؟ آپ نے ارشاد فرمایا: قتل و غارت گری۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں
یہ روایت ”صحیح“ میں مذکور ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: ”جھوٹ بکثرت ہو جائے گا اور بازار سمٹ جائیں گے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف سعید بن سمعان کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12450]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (519/2)، أخرجه صحيح مسلم برقم: 157، وأخرجه مسند أحمد برقم: 10346»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12372
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ: لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى يَكْثُرَ فِيكُمُ الْهَرْجُ، ثَلَاثًا. قَالُوا: وَمَا الْهَرْجُ؟ قَالَ: الْقَتْلُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ مِنْ غَيْرِ رَفْعٍ، وَفِيهِ عَطِيَّةُ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی، جب تک تمہارے درمیان ہرج زیادہ نہیں ہو گا، یہ بات انہوں نے تین مرتبہ کہی، لوگوں نے دریافت کیا: ہرج سے مراد کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: قتل و غارت گری۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں مرفوع حدیث کے طور پر نقل نہیں کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عطیہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12372]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں