🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
95. بَابٌ فِي هَذَا الْمَعْنَى .
قیامت (قریب ہونے) کی نشانیوں کا بیان
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 12471 (کل: 2 مقامات، 1 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 12471، 7981
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12471
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى لَا يُقَالَ فِي الْأَرْضِ: اللَّهُ اللَّهُ، وَحَتَّى يُمْطَرَ النَّاسُ مَطَرًا وَلَا تُنْبِتُ الْأَرْضُ، وَحَتَّى يَكُونَ لِلْخَمْسِينَ امْرَأَةً الْقَيِّمُ الْوَاحِدُ، وَحَتَّى تَمُرَّ الْمَرْأَةُ بِالنَّعْلِ فَتَقُولُ: لَقَدْ كَانَ لَهَا مَرَّةً رَجُلٌ".
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی جب تک زمین میں اللہ اللہ کہا جانا ختم نہیں ہو جائے گا، اور جب تک یہ عالم نہیں ہو گا کہ لوگوں پر بارش ہو گی لیکن زمین پیداوار نہیں دے گی، یہاں تک کہ پچاس خواتین کا نگران ایک شخص ہو گا، یہاں تک کہ ایک عورت کسی جوتے کے پاس سے گزرے گی اور یہ کہے گی کہ کبھی اس کا بھی ایک مرد ہوتا تھا۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں ”صحیح“ میں اس کا کچھ حصہ مذکور ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12471]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن الترمذي برقم: 2207، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12021، 12669، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8560، 8562، 8614، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6980»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7981
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَيْسَ السَّنَةُ أَنْ لَا يَكُونَ فِيهَا مَطَرٌ وَلَكِنَّ السَّنَةَ أَنْ يُمْطَرَ النَّاسُ وَلَا تُنْبِتُ الْأَرْضُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قحط سالی یہ نہیں ہوتی کہ اس سال میں بارش نہ ہو بلکہ قحط سالی یہ ہوتی ہے کہ لوگوں پر بارش ہو لیکن زمین (پیدوار) نہ اگائے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 7981]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (363/2)، أخرجه صحيح مسلم برقم: 2904، وأخرجه مسند أحمد برقم: 8306»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں