🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
24. بَابٌ فِيمَنْ رَدَّ السَّلَامَ سِرًّا
اس شخص کا بیان جو پست آواز میں سلام کا جواب دے
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 12753 (کل: 6 مقامات، 6 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 12753
سنن ابن ماجہ: 1747
الفتح الربانی: 8302
صحیح ابن حبان: 5296
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 4679
المعجم الکبیر للطبرانی: 13844
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12753
عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ، عَنْ أَنَسٍ - أَوْ غَيْرِهِ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ اسْتَأْذَنَ عَلَى سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ فَقَالَ: السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ. فَقَالَ سَعْدٌ: وَعَلَيْكَ السَّلَامُ وَرَحْمَةُ اللَّهِ. وَلَمْ يَسْمَعِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى سَلَّمَ ثَلَاثًا، وَرَدَّ عَلَيْهِ سَعْدٌ ثَلَاثًا، وَلَمْ يَسْمَعْهُ، فَرَجَعَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَاتَّبَعَهُ سَعْدٌ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي، مَا سَلَّمْتَ تَسْلِيمَةً إِلَّا وَهِيَ بِأُذُنِي، وَلَقَدْ رَدَدْتُ عَلَيْكَ وَلَمْ أُسْمِعْكَ، أَحْبَبْتُ أَنْ أَسْتَكْثِرَ مِنْ سَلَامِكَ وَمِنَ الْبَرَكَةِ، ثُمَّ أَدْخَلَهُ الْبَيْتَ، فَقَرَّبَ إِلَيْهِ زَبِيبًا، فَأَكَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا فَرَغَ قَالَ:
" أَكَلَ طَعَامَكُمُ الْأَبْرَارُ، وَصَلَّتْ عَلَيْكُمُ الْمَلَائِكَةُ، وَأَفْطَرَ عِنْدَكُمُ الصَّائِمُونَ".
قُلْتُ: عِنْدَ أَبِي دَاوُدَ بَعْضُهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَقَالَ: عَنْ أَنَسٍ - وَلَمْ يَقُلْ: أَوْ غَيْرِهِ - قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَزُورُ الْأَنْصَارَ، فَإِذَا جَاءَ إِلَى دُورِ الْأَنْصَارِ جَاءَ صِبْيَانُ الْأَنْصَارِ حَوْلَهُ لَهُ، فَيَدْعُو لَهُمْ، وَيَمْسَحُ رُءُوسَهُمْ، وَيُسَلِّمُ عَلَيْهِمْ، فَأَتَى النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَابَ سَعْدٍ، فَسَلَّمَ عَلَيْهِمْ فَقَالَ:" السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ". فَرَدَّ سَعْدٌ فَلَمْ يُسْمِعِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى سَلَّمَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، وَكَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَا يَزِيدُ عَلَى ثَلَاثِ تَسْلِيمَاتٍ، فَإِنْ أُذِنَ لَهُ وَإِلَّا انْصَرَفَ، فَرَجَعَ. فَذَكَرَ نَحْوَهُ.
وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ثابت بنانی، سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے، یا شاید کسی اور کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: ایک مرتبہ سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ سے آپ نے اندر آنے کی اجازت طلب کی اور فرمایا السلام علیکم ورحمتہ اللہ، تو سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: وعلیک السلام و رحمۃ اللہ، لیکن ان کا جواب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سنائی نہیں دیا (یعنی انہوں نے پست آواز میں جواب دیا تھا:) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ سلام کیا، سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے تینوں مرتبہ جواب دیا، لیکن اتنی آواز میں نہیں دیا کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سنائی دیتا (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دروازے پر موجود تھے) آپ واپس چلے گئے، تو سیدنا سعد رضی اللہ عنہ آپ کے پیچھے آئے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، آپ نے جب بھی سلام کیا، تو وہ میرے کانوں تک پہنچا اور میں نے بھی آپ کو جواب دیا، لیکن میں نے جواب بلند آواز میں نہیں دیا کہ آپ سن سکتے، مجھے یہ بات پسند تھی کہ آپ بکثرت سلام کرتے رہیں، اور آپ کی طرف سے برکت نصیب ہو، پھر وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے گھر میں لے گئے اور آپ کی خدمت میں زبیب پیش کی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے کھایا، پھر جب آپ کھا کر فارغ ہوئے تو آپ فرمایا: ”نیک لوگوں نے تمہارا کھانا کھایا ہے، فرشتوں نے تمہارے لئے دعائے مغفرت کی ہے، اور روزہ داروں نے تمہارے ہاں افطاری کی ہے۔“
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں امام ابوداؤد نے اس روایت کا کچھ حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ وہ یہ کہتے ہیں: یہ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول ہے۔ انہوں نے یہ کلمات نقل نہیں کئے ہیں کہ یا ان کے علاوہ کسی اور سے بھی منقول ہے۔ وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم انصار کے ہاں تشریف لے جایا کرتے تھے، جب آپ انصار کے کسی محلے میں آتے تھے، تو انصار کے بچے آپ کے اردگرد آ جاتے تھے، آپ ان کے لئے دعا کرتے تھے، آپ ان کے سروں پر ہاتھ پھیرتے تھے اور سلام کرتے تھے، ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کے دروازے پر آئے، آپ نے ان لوگوں کو سلام کیا اور فرمایا: السلام علیکم ورحمۃ اللہ، سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: لیکن اتنی اونچی آواز میں نہیں دیا کہ وہ آواز نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تک جاتی، ایسا تین مرتبہ ہوا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تین مرتبہ سے زیادہ سلام نہیں کرتے تھے، اگر آپ کو اندر آنے کی درخواست کی جاتی تھی تو ٹھیک ہے، ورنہ آپ واپس تشریف لے جاتے تھے۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے۔ ان دونوں روایات کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12753]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2007) اخرجه احمد فى المسند (138/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 11998، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 459، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6872، 6829، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 1577، وأخرجه شرح السنة برقم: 3306»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1747
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى اللَّخْمِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ ثَابِتٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، قَالَ: أَفْطَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِنْدَ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ، فَقَالَ:" أَفْطَرَ عِنْدَكُمُ الصَّائِمُونَ، وَأَكَلَ طَعَامَكُمُ الْأَبْرَارُ، وَصَلَّتْ عَلَيْكُمُ الْمَلَائِكَةُ".
عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کے پاس افطار کیا اور فرمایا: ”تمہارے پاس روزہ رکھنے والوں نے افطار کیا، اور تمہارا کھانا، نیک لوگوں نے کھایا اور تمہارے لیے فرشتوں نے دعا کی“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الصيام/حدیث: 1747]
حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کے ہاں روزہ افطار کیا تو فرمایا: ” «أَفْطَرَ عِنْدَكُمُ الصَّائِمُونَ وَأَكَلَ طَعَامَكُمُ الْأَبْرَارُ وَصَلَّتْ عَلَيْكُمُ الْمَلَائِكَةُ» ”روزے دار تمہارے ہاں افطار کریں، تمہارا کھانا نیک لوگ کھائیں اور فرشتے تمہارے لیے رحمت کی دعائیں کریں۔“” [سنن ابن ماجه/كتاب الصيام/حدیث: 1747]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 5287، ومصباح الزجاجة: 627) (صحیح)» ‏‏‏‏ (سند میں مصعب بن ثابت ضعیف ہیں، بالخصوص عبد اللہ بن زبیر سے روایت میں، لیکن قول رسول صحیح ہے، فعل رسول ضعیف ہے، نیز ملاحظہ ہو: آداب الزفاف: 85-86)
قال الشيخ الألباني: صحيح دون قوله أفطر رسول الله صلى الله عليه وسلم
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
مصعب بن ثابت الأسدي ضعيف
و روي الطحاوي في مشكل الآثار (1/ 498۔499) عن أنس ابن مالك قال: … فأتي إلي باب سعد بن عبادة … فدخل فجلس فقرب إليه سعد طعامًا فأصاب النبي ﷺ فلما أراد النبي صلي اللّٰه عليه و آله وسلم أن ينصرف قال: ((أكل طعامكم الأبرار و أفطر عندكم الصائمون و صلت عليكم الملائكة)) و سنده حسن،انظر سنن أبي داود (بتحقيقي: 3854) و ھو يغني عنه
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 442

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8302
عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَوْ غَيْرِهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ اسْتَأْذَنَ عَلَى سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَقَالَ السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ فَقَالَ سَعْدٌ وَعَلَيْكَ السَّلَامُ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَلَمْ يُسْمِعِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ حَتَّى سَلَّمَ ثَلَاثًا وَرَدَّ عَلَيْهِ سَعْدٌ ثَلَاثًا وَلَمْ يُسْمِعْهُ فَرَجَعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَاتَّبَعَهُ سَعْدٌ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي مَا سَلَّمْتَ تَسْلِيمَةً إِلَّا هِيَ بِأُذُنِي وَلَقَدْ رَدَدْتُ عَلَيْكَ وَلَمْ أُسْمِعْكَ أَحْبَبْتُ أَنْ أَسْتَكْثِرَ مِنْ سَلَامِكَ وَمِنَ الْبَرَكَةِ ثُمَّ أَدْخَلَهُ الْبَيْتَ فَقَرَّبَ لَهُ زَبِيبًا فَأَكَلَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَلَمَّا فَرَغَ قَالَ أَكَلَ طَعَامَكُمُ الْأَبْرَارُ وَصَلَّتْ عَلَيْكُمُ الْمَلَائِكَةُ وَأَفْطَرَ عِنْدَكُمُ الصَّائِمُونَ
۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ کے پاس آنے کی اجازت طلب کی اور فرمایا: اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ، انھوں نے جوابا وَعَلَیْکَ السَّلَامُ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ تو کہا، لیکن نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو نہیں سنایا، یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تین مرتبہ سلام کہا اور سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے بھی تین بار ہی جواب دیا، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو نہیں سنایا،بالآخر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم واپس لوٹ آئے اور سیدنا سعد رضی اللہ عنہ پیچھے ہو لئے اور کہا: اے اللہ کے رسول! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، جب بھی آپ نے سلام کہا، میں نے جواب دیا، مگر آپ کو سنایا نہیں تھا، دراصل میں زیادہ سے زیادہ آپ کا سلام اور برکت حاصل کرنا چاہتا تھا، پھر وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو گھر میں لے گئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے منقّی پیش کیا،نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کھایا اور جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فارغ ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ دعا کی: أَکَلَ طَعَامَکُمُ الْأَبْرَارُ وَصَلَّتْ عَلَیْکُمُ الْمَلَائِکَۃُ وَأَفْطَرَ عِنْدَکُمُ الصَّائِمُونَ (نیک لوگ تمہارا کھانا کھائیں، فرشتے تمہارے حق میں رحمت کی دعا کریں اور روزے دار تمہارے ہاں افطاری کریں)۔ [الفتح الربانی/كتاب السلام والاستئذان وآداب أخرى/حدیث: 8302]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح علي شرط الشيخين، أخرجه ابوداود: 3854، والترمذي: 2696، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 12406 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 12433»
وضاحت: فوائد: … اِس اور دیگر احادیث سے معلوم ہوتا ہے کہ اجازت لینے والا یوں کہے: اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ، کیا میں اندر آ سکتا ہوں؟ آجکل لوگ اجازت طلب کرنے کے لیے صرف (M صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم y, I رضی اللہ عنہا om in sir?) کہتے ہیں، اجازت لینے کا یہ طریقہ تعلیمی اداروں میں عام ہے، ایسے معلوم ہوتا ہے، جیسے طلبہ کو سلام کا شعور ہی نہیں ہے، ایسوں کو پہلے اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ کہنا چاہئے، تاکہ نبی ٔ مہربان کی سنت ِ مبارکہ پر عمل ہو سکے اور رحمت و سلامتی کی دعا کا تبادلہ بھی ہو جائے۔

الحكم على الحديث:
اسناده صحيح علي شرط الشيخين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5296
أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِدْرِيسَ الأَنْصَارِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ عَلْقَمَةَ ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ ثَابِتٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، قَالَ: أَفْطَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِنْدَ سَعْدٍ، فَقَالَ: " أَفْطَرَ عِنْدَكُمُ الصَّائِمُونَ، وَصَلَّتْ عَلَيْكُمُ الْمَلائِكَةُ، وَأَكَلَ طَعَامَكُمُ الأَبْرَارُ" .
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کے ہاں افطاری کی تو ارشاد فرمایا: «أَفْطَرَ عِنْدَكُمُ الصَّائِمُونَ، وَصَلَّتْ عَلَيْكُمُ الْمَلَائِكَةُ، وَأَكَلَ طَعَامَكُمُ الْأَبْرَارُ» ”تمہارے ہاں روزہ داروں نے افطاری کی ہے اور فرشتوں نے تمہارے لیے دعائے رحمت کی ہے اور نیک لوگوں نے تمہارا کھانا کھایا ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الأطعمة/حدیث: 5296]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5296، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1747، والبزار فى (مسنده) برقم: 2217، 2218، والطبراني فى(الكبير) برقم: 14830» «رقم طبعة با وزير 5272»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن صحيح - «آداب الزفاف» (170 - عمان). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط صحيح بشاهده وهذا سند ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4679
كان إذا أفطر عند قوم قال: [أفطر عندكم الصائمون وصلت عليكم الملائكة]
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا معمول تھا:)
”جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کسی قوم کے ہاں روزہ افطار فرماتے تو کہتے: تمہارے ہاں روزہ داروں نے افطار کیا اور فرشتوں نے تم پر رحمت بھیجی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/باب كان وهي الشمائل الشريفة/حدیث: 4679]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [طب] عن ابن الزبير. آداب الزفاف ص 85: الخطيب.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13844
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي زُرْعَةَ الدِّمَشْقِيُّ ، قَالَ: دَثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، قَالَ: دَثَنَا سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى اللَّخْمِيُّ .
وَحَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ جَرِيرٍ الصُّورِيُّ ، قَالَ: دَثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الدِّمَشْقِيُّ ، قَالَ: دَثَنَا سَعْدَانُ بْنُ يَحْيَى اللَّخْمِيُّ ، قَالَ: دَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ ثَابِتٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الزُّبَيْرِ : أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا أَفْطَرَ عِنْدَ قَوْمٍ قَالَ: أَفْطَرَ عِنْدَكُمُ الصَّائِمُونَ، وَصَلَّتْ عَلَيْكُمُ الْمَلَائِكَةُ.
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی قوم کے ہاں روزہ افطار کرتے تو فرماتے: ”تمہارے پاس روزہ داروں نے افطار کیا، اور فرشتوں نے تم پر رحمت کی دعا کی۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13844]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 13، صفحہ 103، حدیث 247»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں