🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
66. بَابُ الْجَلِيسِ الصَّالِحِ
نیک ہمنشین کا بیان
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 12931 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 12931
مسند الشهاب: 1382
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 5828
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 4295
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12931
عَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" مَثَلُ الْجَلِيسِ الصَّالِحِ مَثَلُ الْعَطَّارِ، إِنْ لَمْ يُحْبِكَ مِنْ عِطْرِهِ يَعْبَقُ بِكَ مِنْ رِيحِهِ، وَمَثَلُ الْجَلِيسِ السُّوءِ كَمَثَلِ الْقَيْنِ إِنْ لَمْ يَحْرِقْ ثِيَابَكَ يَعْبَقُ بِكَ مِنْ دُخَانِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”نیک ہمنشین کی مثال عطار کی مانند ہے کہ اگر وہ تمہیں اپنے عطر میں سے کچھ نہیں بھی دے گا، تو اس کی خوشبو تمہیں آتی رہے گی اور برے ہمنشین کی مثال لوہار کی مانند ہے کہ اگر وہ تمہارے کپڑے نہیں بھی جلائے گا تو اس کے دھوئیں کی بو تم تک آتی رہے گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12931]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1382
1382 - أنا نَصْرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، بْنِ أَحْمَدَ الْفَارِسِيُّ الْمِصْرِيُّ، أنا عَلِيُّ الْحَسَنُ بْنُ شِهَابٍ الْعُكْبُرِيُّ، بِهَا، قَالَ: نا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الْأَنْبَارِيُّ، نا ابْنُ أَبِي الْعَوَّامِ، نا سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ، نا شُبَيْلُ بْنُ عَزْرَةَ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَثَلُ الْجَلِيسِ الصَّالِحِ مَثَلُ الدَّارِيِّ، إِنْ لَمْ يُصِبْكَ مِنْ عِطْرِهِ يَلْحَقْكَ مِنْ رِيحِهِ، وَمَثَلُ جَلِيسِ السُّوءِ مَثَلُ الْقَيْنِ إِنْ لَمْ يُحْرِقْكَ شَرَرُهُ يُؤْذِكَ بِدُخَانِهِ»
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اچھے ساتھی کی مثال عطرفروش کی مانند ہے اگر تمہیں اس کے عطر میں سے کچھ نہ بھی ملے تو اس کی خوشبو (ضرور) پہنچے گی اور برے دوست کی مثال لوہار کی مانند ہے اگر اس کی چنگاریوں نے تمہیں نہ جلایا تو اس کا دھواں تمہیں (ضرور) ستائے گا۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1382]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه أبو داود: 4829، المؤتلف والمختلف: 2/ 88، ابويعلي: 4292»
وضاحت: تشریح: -
ان احادیث میں بڑی خوبصورت مثالوں کے ذریعے نیکوں کی صحبت اختیار کرنے اور بروں کی صحبت سے بچنے کی تلقین فرمائی گئی ہے۔ مزید تفصیل کے لیے دیکھیں حدیث نمبر 187۔

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5828
«مثل الجليس الصالح كمثل العطار إن لم يعطك من عطره أصابك من ريحه»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”نیک ساتھی کی مثال عطر فروش جیسی ہے، اگر وہ تمہیں اپنے عطر میں سے کچھ نہ بھی دے تو تمہیں اس کی خوشبو ضرور پہنچے گی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5828]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [د ك] عن أنس. الترغيب 4/57.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4295
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ ، حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، حَدَّثَنَا شُبَيْلُ بْنُ عَزْرَةَ ، قَالَ: دَخَلْتُ أَنَا وَقَتَادَةُ عَلَى أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، فَحَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ ، قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَثَلُ الْجَلِيسِ الصَّالِحِ مَثَلُ الْعَطَّارِ، إِنْ أَصَابَكَ مِنْهُ، وَإِلَّا أَصَابَكَ مِنْ رِيحِهِ، وَمَثَلُ الْجَلِيسِ السَّوْءِ مَثَلُ الْقَيْنِ، إِنْ أَصَابَكَ مِنْهُ، وَإِلَّا أَصَابَكَ مِنْ دُخَانِهِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”نیک ہم نشین کی مثال عطر فروش کی سی ہے، اگر تمہیں اس (کے عطر) سے کچھ حاصل ہو جائے تو بہتر، ورنہ اس کی خوشبو تو تمہیں پہنچ ہی جائے گی، اور برے ہم نشین کی مثال لوہار کی مانند ہے، اگر اس (کی چنگاری یا تپش) سے تمہیں کچھ پہنچ جائے (تو برا ہے) ورنہ اس کا دھواں تو تمہیں پہنچ کر ہی رہے گا“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 4295]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 4732، 4772، 5111، 7121، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 797، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2865، وأخرجه سنن النسائي برقم: 5038، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4829، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 214، وأخرجه مسند أحمد برقم: 19055، 19117، 19165، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 3363، وأخرجه فتح الباري برقم: 4732، 5111، وأخرجه مسند البزار برقم: 3028، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20933، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 2215، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4279»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں