🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
68. بَابُ تَرْكِ الْوُضُوءِ مِمَّا مَسَّتِ النَّارُ .
آگ پر پکی ہوئی چیز کھانے کے بعد وضو نہ کرنا
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 1315 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 1315
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 626
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1315
وَعَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَكَلَ طَعَامًا، ثُمَّ أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ فَقَامَ وَقَدْ كَانَ تَوَضَّأَ قَبْلَ ذَلِكَ، فَأَتَيْتُهُ بِمَاءٍ لِيَتَوَضَّأَ مِنْهُ فَانْتَهَرَنِي وَقَالَ:" وَرَاءَكَ" فَسَاءَنِي وَاللَّهِ ذَلِكَ، ثُمَّ صَلَّى، فَشَكَوْتُ ذَلِكَ إِلَى عُمَرَ فَقَالَ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، إِنَّ الْمُغِيرَةَ قَدْ شَقَّ عَلَيْهِ انْتِهَارُكَ إِيَّاهُ، وَخَشِيَ أَنْ يَكُونَ فِي نَفْسِكَ عَلَيْهِ شَيْءٌ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَيْسَ عَلَيْهِ فِي نَفْسِي إِلَّا خَيْرٌ، وَلَكِنْ أَتَانِي بِمَاءٍ لِأَتَوَضَّأَ، وَإِنَّمَا أَكَلْتُ طَعَامًا، وَلَوْ فَعَلْتُ فَعَلَ النَّاسُ ذَلِكَ بَعْدِي".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کھانا کھایا، پھر نماز کھڑی ہوئی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اُٹھ گئے، آپ اس سے پہلے وضو کر چکے تھے، میں آپ کے لئے پانی لے کر آیا، تاکہ آپ اُس سے وضو کریں، تو آپ نے مجھے ڈانٹا اور فرمایا: پیچھے کرو! (راوی بیان کرتے ہیں) اللہ کی قسم مجھے یہ بات بہت گراں گزری، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز ادا کی، میں نے اس کی شکایت سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے کی، تو انہوں نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! آپ نے مغیرہ کو جو ڈانٹا ہے، وہ اسے گراں گزرا ہے، اسے یہ اندیشہ ہے کہ شاید آپ اُس سے ناراض ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میرے من میں صرف بھلائی ہے، یہ میرے پاس پانی لے کر آیا تھا کہ میں وضو کروں، میں نے کھانا کھایا تھا، اگر میں ایسا کر لیتا، تو میرے بعد لوگوں نے بھی ایسا ہی کرنا تھا۔
یہ روایت امام أحمد نے، امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1315]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 17754»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 626
وَقَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ: ثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بِلَالٍ، حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ أَبِي عَمْرٍو، عَنْ حُنَيْنِ بْنِ أَبِي الْمُغِيرَةِ عَنْ أَبِي رَافِعٍ قَالَ: "رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَكَلَ كَتِفًا، ثُمَّ قَامَ إِلَى الصَّلَاةِ وَلَمْ يَمَسَّ مَاءً ".
قُلْتُ: رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي صَحِيحِهِ بِلَفْظِ: "أَشْهَدُ لَكُنْتُ أَشْوِي لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَطْنَ الشَّاةِ، ثُمَّ صَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ".
وَرَوَاهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ: مِنْ طَرِيقِ شُرَحْبِيلَ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " أُهْدِيَتْ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَاةً، فَشُوِيَ لَهُ بَطْنُهَا، فَأَكَلَ مِنْهَا، ثُمَّ قَامَ فَصَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ ".
قَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ: وَثَنَا عَفَّانُ، ثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ إِيَادٍ، حَدَّثَنِي إِيَادٌ ، عَنْ سُوَيْدِ بْنِ سَرْحَانَ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ "أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَكَلَ طَعَامًا، ثُمَّ أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ - وَقَدْ كَانَ تَوَضَّأَ قَبْلَ ذَلِكَ - فَأَتَيْتُهُ بِمَاءٍ لِيَتَوَضَّأَ، فَانْتَهَرَنِي وَقَالَ: وَرَاءَكَ، وَلَوْ فَعَلْتُ ذَلِكَ فَعَلَهُ النَّاسُ".
قُلْتُ: رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ: ثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ وَعَفَّانُ قَالَا: ثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ إِيَادٍ ... فَذَكَرَهُ.
رِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
[626] سیدنا ابو رافع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بکری کے شانے کا گوشت تناول فرمایا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے لیے کھڑے ہوئے اور پانی کو چھوا تک نہیں (یعنی وضو نہیں کیا)۔“
میں کہتا ہوں کہ اسے امام مسلم نے اپنی صحیح میں ان الفاظ کے ساتھ روایت کیا ہے: ”میں گواہی دیتا ہوں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے بکری کا پیٹ (کا گوشت) بھونا کرتا تھا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز ادا فرمائی اور وضو نہیں کیا۔“
اور اسے امام ابنِ حبان نے بھی اپنی صحیح میں شرحبیل بن سعد رحمہ اللہ کے طریق سے، سیدنا ابو رافع رضی اللہ عنہ (جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے آزاد کردہ غلام ہیں) سے روایت کیا ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک بکری بطورِ ہدیہ پیش کی گئی، پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے اس کا پیٹ بھونا گیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں سے تناول فرمایا، پھر کھڑے ہو کر نماز ادا فرمائی اور وضو نہیں کیا۔“
[627] سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھانا تناول فرمایا، پھر نماز کی اقامت کہی گئی، جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس سے قبل وضو فرما چکے تھے، چنانچہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس وضو کے لیے پانی لے کر حاضر ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ڈانٹ کر روک دیا اور ارشاد فرمایا: ”پیچھے ہٹ جاؤ، اگر میں نے ایسا کیا تو لوگ بھی ویسا ہی کرنے لگیں گے۔“
میں (بوصیری) کہتا ہوں: اسے امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے ابوالولید اور عفان کے واسطے سے، انہوں نے عبید اللہ بن ایاد سے روایت کیا ہے... (پھر مکمل حدیث ذکر کی)۔
اس کے راوی ثقہ ہیں۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الطهارة/حدیث: 626]
تخریج الحدیث: «رجاله ثقات»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 357، وأخرجه مسند أحمد برقم: 23343، 3783، 17754، 23356، وأخرجه السنن الكبرى للبيهقي برقم: 662، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7184، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 966، 980، 981، 984، 986، 945، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9137، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 6917، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 1315»

الحكم على الحديث:
رجاله ثقات
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں