🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
42. بَابٌ فِيمَنِ احْتَقَرَ مَا قُدِّمَ إِلَيْهِ
اس شخص کا بیان، جو اس چیز کو حقیر سمجھے، جو اس کے سامنے پیش کی جائے
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 13630 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 13630
شمائل ترمذی: 150
السنن الكبرى للبيهقي: 14624
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13630
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ قَالَ: دَخَلَ عَلَيَّ جَابِرٌ فِي نَفَرٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَدَّمَ إِلَيْهِمْ خُبْزًا وَخَلًّا فَقَالَ: كُلُوا، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" نِعْمَ الْإِدَامُ الْخَلُّ، إِنَّهُ هَلَاكٌ بِالرَّجُلِ أَنْ يَدْخُلَ عَلَيْهِ النَّفَرُ مِنْ إِخْوَانِهِ فَيَحْتَقِرُ مَا فِي بَيْتِهِ أَنْ يُقَدِّمَهُ إِلَيْهِمْ، وَهَلَاكٌ بِالْقَوْمِ أَنْ يَحْتَقِرُوا مَا قُدِّمَ إِلَيْهِمْ". قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَأَبُو يَعْلَى، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" وَكَفَى بِالْمَرْءِ شَرًّا أَنْ يَحْتَقِرَ مَا قُرِّبَ إِلَيْهِ". وَفِي إِسْنَادِ أَبِي يَعْلَى أَبُو طَالِبٍ الْقَاصُّ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَبِي يَعْلَى وُثِّقُوا.
عبداللہ بن عبید بن عمیر بیان کرتے ہیں: سیدنا جابر رضی اللہ عنہ چند صحابہ کرام کے ہمراہ ہمارے ہاں تشریف لائے، انہوں نے اُن کے سامنے روٹی اور سرکہ پیش کیا، تو سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم لوگ کھاؤ! کیونکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”سرکہ اچھا سالن ہے، یہ چیز آدمی کے لئے ہلاکت کا باعث ہے کہ اُس کے ہاں اس کے کچھ بھائی آئیں اور وہ گھر میں موجود چیز کو اُن کے سامنے پیش کرنے کو حقیر سمجھے، اور ان لوگوں کے لئے بھی یہ بات ہلاکت کا باعث ہے کہ وہ اس چیز کو حقیر سمجھیں، جو اُن کے سامنے پیش کی گئی ہو۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت ”صحیح“ میں اختصار کے ساتھ منقول ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے، امام طبرانی نے معجم اوسط میں اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”آدمی کے برا ہونے کے لئے یہ کافی ہے کہ وہ اُس چیز کو حقیر سمجھے جو اُس کے سامنے پیش کی گئی ہو۔“ امام ابویعلیٰ کی سند میں ایک راوی ابوطالب قصہ گو ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، ابویعلیٰ کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13630]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1981) اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (471/3)، أخرجه سنن الترمذي برقم: 1839، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 3820، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3317، وأخرجه مسند أحمد برقم: 14567، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1749، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 625»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 150
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَهْلِ بْنِ عَسْكَرٍ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، قَالَا: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَسَّانَ قَالَ: حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «نِعْمَ الْإِدَامُ الْخَلُّ» قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، فِي حَدِيثِهِ: «نِعْمَ الْإِدَامُ أَوِ الْأُدْمُ الْخَلُّ»
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سرکہ ایک عمدہ سالن ہے۔“ عبداللہ بن عبدالرحمان نے اپنی حدیث میں «نعم الإدام» یا «الأدام» کہا ہے۔ [شمائل ترمذي/باب ما جاء فى صفة إدام رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 150]
تخریج الحدیث: { «صحيح» }:
«سنن ترمذي: 1840، وقال: حسن صحيح غريب . صحيح مسلم: 2051، دارالسلام:5350-5351 . سنن عبدالله بن عبدالرحمٰن الدارمي: 101/2 ح 2055»
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14624
حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ، أنا أَبُو سَعِيدٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ الْبَصْرِيُّ بِمَكَّةَ نا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِيُّ، نا أَسْبَاطُ بْنُ مُحَمَّدٍ، نا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ الْوَلِيدِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ قَالَ: دَخَلَ نَفَرٌ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ فَقَرَّبَ إِلَيْهِمْ خُبْزًا وَخَلًّا فَقَالَ: كُلُوا فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" نِعْمَ الْإِدَامُ الْخَلُّ، إِنَّهُ هَلَاكٌ بِالرَّجُلِ أَنْ يَدْخُلَ عَلَيْهِ النَّفَرُ مِنْ إِخْوَانِهِ فَيَحْتَقِرَ مَا فِي بَيْتِهِ أَنْ يُقَدِّمَهُ إِلَيْهِمْ، وَهَلَاكٌ بِالْقَوْمِ أَنْ يَحْتَقِرُوا مَا قُدِّمَ إِلَيْهِمْ".
عبداللہ بن عبید بن عمیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ صحابہ رضی اللہ عنہم کا ایک گروہ سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کے پاس آیا تو انہوں نے ان کے سامنے روٹی اور سرکہ رکھا اور کہا: کھاؤ؛ کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”بہترین سالن سرکہ ہے، آدمی کی ہلاکت کے لیے یہ کافی ہے کہ اس کے پاس اس کے بھائی آئیں تو گھر کی چیز ان کو پیش کرنے میں حقیر سمجھے اور لوگوں کی ہلاکت کے لیے یہ کافی ہے کہ وہ پیش کردہ چیز کو حقیر سمجھیں۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصداق/حدیث: 14624]
تخریج الحدیث: «ضعيف»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں