الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
61. بَابُ فَضْلِ قَضَاءِ الْحَوَائِجِ
حاجت ہوری کرنے کی فضیلت کا بیان
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 13722 (کل: 2 مقامات، 1 کتب)
حدیث نمبر: 13722
وَعَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ نَفَّسَ عَنْ مُؤْمِنٍ كُرْبَةً مِنْ كُرَبِهِ نَفَّسَ اللَّهُ كُرَبَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَمَنْ سَتَرَ عَلَى مُؤْمِنٍ عَوْرَتَهُ سَتَرَ اللَّهُ عَوْرَتَهُ، وَمَنْ فَرَّجَ عَنْ مُؤْمِنٍ كُرْبَةً فَرَّجَ اللَّهُ عَنْهُ كُرْبَتَهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَفِيهِ شُعَيْبٌ بَيَّاعُ الْأَنْمَاطِ وَهُوَ مَجْهُولٌ.
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص کسی مومن سے کوئی تکلیف دور کرتا ہے، اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کی تکلیف کو ختم کر دے گا اور جو شخص کسی مومن کی پردہ پوشی کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اس شخص کی پردہ پوشی کرے گا اور جو شخص کسی مومن کو کسی پریشانی سے کشادگی نصیب کرے گا، اللہ تعالیٰ اس شخص کو اس کی پریشانی سے کشادگی نصیب کرے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی شعیب ہے، جو چادریں فروخت کرتا تھا اور وہ مجہول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13722]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی شعیب ہے، جو چادریں فروخت کرتا تھا اور وہ مجہول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13722]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (158/19)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5645»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13724
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ فَرَّجَ عَنْ مُسْلِمٍ كُرْبَةً فِي الدُّنْيَا فَرَّجَ اللَّهُ عَنْهُ كُرْبَةً مِنْ كُرَبِ يَوْمِ الْقِيَامَةِ، وَمَنْ سَتَرَ عَوْرَةَ مُسْلِمٍ سَتَرَ اللَّهُ عَوْرَتَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَاللَّهُ فِي حَاجَةِ الْعَبْدِ مَا كَانَ الْعَبْدُ فِي حَاجَةِ أَخِيهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِي الْكَبِيرِ طَرَفٌ مِنْ آخِرِهِ، وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ زَحْرٍ وَقَدْ وَثَّقَهُ جَمَاعَةٌ وَضَعَّفَهُ آخَرُونَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص دنیا میں کسی مسلمان سے پریشانی کو دور کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اس سے قیامت کے دن کی پریشانیوں میں سے کوئی پریشانی دور کر دے گا، اور جو شخص کسی مسلمان کی پردہ پوشی کرتا ہے، قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اس شخص کی پردہ پوشی کرے گا، اور اللہ تعالیٰ بندے کی حاجت روائی کرتا رہتا ہے، جب تک بندہ اپنے بھائی کی حاجت پوری کرنے میں مشغول رہتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، معجم کبیر میں اس کا آخری حصہ مذکور ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبیداللہ بن زحر ہے جسے ایک جماعت نے ثقہ قرار دیا ہے، اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13724]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، معجم کبیر میں اس کا آخری حصہ مذکور ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبیداللہ بن زحر ہے جسے ایک جماعت نے ثقہ قرار دیا ہے، اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13724]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 180، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 7540»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف