🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
52. بَابُ قَوْلِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ " .
نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان:”میں جس کا مولیٰ ہوں علی بھی اس کا مولیٰ ہے“
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 14624 (کل: 5 مقامات، 3 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 14624، 14619، 14629
المعجم الکبیر للطبرانی: 4977
المعجم الاوسط: 1966
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14624
وَعَنْ زِيَادِ بْنِ أَبِي زِيَادٍ قَالَ: سَمِعْتُ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ يَنْشُدُ النَّاسَ، فَقَالَ: أَنْشُدُ اللَّهَ رَجُلًا مُسْلِمًا سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ يَوْمَ غَدِيرِ خُمٍّ مَا قَالَ لَمَا قَامَ. فَقَامَ اثْنَا عَشَرَ بَدْرِيًّا فَشَهِدُوا. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
زیاد بن ابوزیاد بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کو سنا: انہوں نے لوگوں کو واسطہ دے کر فرمایا: میں اس مسلمان شخص کو اللہ تعالیٰ کا واسطہ دے کر دریافت کرتا ہوں، جس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو غدیر خم کے دن وہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا تھا، جو آپ نے کھڑے ہو کر ارشاد فرمائی تھی، تو بارہ بدری صحابہ کرام کھڑے ہوئے اور انہوں نے اس بات کی گواہی دی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14624]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (670)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14619
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ قَالَ: نَشَدَ عَلِيٌّ النَّاسَ: أَنْشُدُ اللَّهَ رَجُلًا سَمِعَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ، اللَّهُمَّ وَالِ مَنْ وَالَاهُ، وَعَادِ مَنْ عَادَاهُ"؟ فَقَامَ اثْنَا عَشَرَ بَدْرِيًّا، فَشَهِدُوا بِذَلِكَ، وَكُنْتُ فِيمَنْ كَتَمَ فَذَهَبَ بَصَرِي.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ خَالِيًا مِنْ ذَهَابِ الْبَصَرِ وَالْكِتْمَانِ وَدُعَاءِ عَلِيٍّ.
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے لوگوں کو اللہ کا واسطہ دے کر یہ دریافت کیا، انہوں نے ہر اس شخص کو اللہ کا واسطہ دیا، جس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہو: ”میں جس کا مولیٰ ہوں، تو علی بھی اس کا مولیٰ ہے، اے اللہ! جو اس سے محبت رکھے، تو اس سے محبت رکھنا اور جو اس سے دشمنی رکھے، تو اس سے دشمنی رکھنا۔“ (راوی بیان کرتے ہیں:) تو بارہ بدری صحابہ کرام کھڑے ہوئے اور انہوں نے اس بات کی گواہی دی (سیدنا زید بن ارقم کہتے ہیں:) میں ان افراد میں سے ایک تھا جس نے اس بات کو چھپایا تھا، تو میری بینائی رخصت ہو گئی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، البتہ اس میں انہوں نے بینائی رخصت ہونے اور بات کو چھپانے اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی دعا کا تذکرہ نہیں کیا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14619]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1987) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4996)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14629
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ قَالَ: اسْتَشْهَدَ عَلِيٌّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - النَّاسَ، فَقَالَ: أَنْشُدُ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - رَجُلًا سَمِعَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" اللَّهُمَّ مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ، اللَّهُمَّ وَالِ مَنْ وَالَاهُ، وَعَادِ مَنْ عَادَاهُ". قَالَ: فَقَامَ سِتَّةَ عَشَرَ، فَشَهِدُوا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ أَبُو سُلَيْمَانَ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ إِلَّا أَنْ يَكُونَ بَشِيرَ بْنَ سَلْمَانَ، فَإِنْ كَانَ هُوَ فَهُوَ ثِقَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے لوگوں سے گواہی طلب کی۔ انہوں نے فرمایا: میں اس شخص کو اللہ کا واسطہ دے کر یہ دریافت کرتا ہوں جس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اے اللہ! جس کا میں مولیٰ ہوں، تو علی بھی اس کا مولیٰ ہے، اے اللہ! جو اس سے محبت رکھے، تو اس سے محبت رکھنا، اور جو اس سے دشمنی رکھے، تو اس سے دشمنی رکھنا۔“ راوی بیان کرتے ہیں: تو سولہ افراد کھڑے ہوئے اور انہوں نے اس بات کی گواہی دی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوسلیمان ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، البتہ یہ بشیر بن سلمان ہو سکتا ہے، اگر تو یہ وہ ہے، تو پھر یہ ثقہ ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14629]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (370/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22633»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4977
حَدَّثَنَا أَبُو حَصِينٍ الْقَاضِي ، ثَنَا يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ ، ثَنَا أَبُو إِسْرَائِيلَ الْمُلَائِيُّ ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنْ أَبِي سَلْمَانَ الْمُؤَذِّنِ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ قَالَ: نَشَدَ عَلِيٌّ النَّاسَ: أَنْشُدُ اللهَ رَجُلًا سَمِعَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ، اللَّهُمَّ وَالِ مَنْ وَالَاهُ وَعَادِ مَنْ عَادَاهُ "، فَقَامَ اثْنَا عَشَرَ بَدْرِيًّا فَشَهِدُوا بِذَلِكَ، قَالَ زَيْدٌ : " وَكُنْتُ أَنَا فِيمَنْ كَتَمَ فَذَهَبَ بَصَرِي.
ابوسلمان مؤذن، سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے لوگوں کو قسم دے کر پوچھا: میں اللہ کا واسطہ دے کر پوچھتا ہوں، کیا کسی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”جس کا میں مولیٰ ہوں، علی اس کے مولیٰ ہیں، اے اللہ! جو ان سے دوستی رکھے تو اس سے دوستی رکھ، اور جو ان سے دشمنی رکھے تو اس سے دشمنی رکھ۔“ تو بارہ بدری صحابہ کھڑے ہوئے اور اس کی گواہی دی۔ سیدنا زید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: اور میں بھی ان لوگوں میں سے تھا جنہوں نے (گواہی کو) چھپایا، تو میری بینائی جاتی رہی۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الزاي/حدیث: 4977]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 175، حدیث 4996»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1966
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو ، قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ الطُّفَيْلِ النَّخَعِيُّ قَالَ: نَا شَرِيكٌ عَنِ الْأَعْمَشِ عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ قَالَ: نَشَدَ عَلِيٌّ النَّاسَ: مَنْ سَمِعَ رَسُولَ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- يَقُولُ: يَوْمَ غَدِيرِ خُمٍّ: أَلَسْتُمْ تَعْلَمُونَ أَنِّي أَوْلَى بِالْمُؤْمِنِينَ مِنْ أَنْفُسِهِمْ؟ قَالُوا: بَلَى. قَالَ: I " فَمَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ، اللَّهُمَّ وَالِ مَنْ وَالَاهُ وَعَادِ مَنْ عَادَاهُ I "، فَقَامَ اثْنَا عَشَرَ رَجُلًا ، فَشَهِدُوا بِذَلِكَ I ". I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْأَعْمَشِ إِلَّا شَرِيكٌ ، وَأَبُو عَوَانَةَ I ".
سیدنا ابو الطفیل رضی اللہ عنہ، سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے لوگوں کو قسم دے کر پوچھا: ”کس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو غدیرِ خم کے دن یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: «أَلَسْتُمْ تَعْلَمُونَ أَنِّي أَوْلَى بِالْمُؤْمِنِينَ مِنْ أَنْفُسِهِمْ؟» ”کیا تم نہیں جانتے کہ میں مومنوں کی جانوں سے بھی زیادہ ان پر حق رکھتا ہوں؟““
لوگوں نے کہا: ”جی ہاں۔“
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” «فَمَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ، اللَّهُمَّ وَالِ مَنْ وَالَاهُ وَعَادِ مَنْ عَادَاهُ» ”پس جس کا میں مولا ہوں، علی اس کے مولا ہیں؛ اے اللہ! تو اس سے دوستی رکھ جو اس سے دوستی رکھے اور اس سے دشمنی رکھ جو اس سے دشمنی رکھے۔““
(راوی کہتے ہیں کہ) پس بارہ آدمی کھڑے ہوئے اور انہوں نے اس بات کی گواہی دی۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو اعمش رحمہ اللہ سے صرف شریک رحمہ اللہ اور ابو عوانہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1966]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: رجال الأوسط ثقات «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 9، ص 106» »
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2408، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2357، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 123، 6931، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 553، 458، 464، 481، 479، 480، 654، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 4603، 4604، 4736، 6329، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 8092، 8119، 8410، 8415، 8424، 8416، 8417، 8418، 8419، 8429، 8430، 8489، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3788، والدارمي فى «مسنده» برقم: 3359، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 2901، 13363، 20394، وأحمد فى «مسنده» برقم: 967، 19572، 19587، 19621، 19633، 19636، 19610، 23613، 651، 681، 965، 966، 976، 979، 1327، 23577، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 265، والبزار فى «مسنده» برقم: 4298، 4300، 4326، 4324، 4325، 4327، 4334، 4336، 4345، 492، 632، 786، 4299، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 6943، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 10815، 30701، 32754، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 1762، 1765، 1938، 3463، 3464، 1761، والطبراني فى «الكبير» برقم: 2681، 4971، 4969، 4982، 4983، 4980، 4981، 4985، 4986، 4996، 5024، 5025، 5023، 5026، 5027، 5028، 5029، 5040، 5059، 5065، 5066، 5069، 5070، 5092، 5097، 5128، 4053، 5058، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 567، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 3944، والطبراني فى «الصغير» برقم: 175، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2110، 2109، 2254، 6882»

الحكم على الحديث:
رجاله ثقات
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں