🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
93. بَابٌ فِي فَضْلِ جَمَاعَةٍ مِنْ الصَّحَابَةِ مِنْهُمْ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ وَغَيْرُهُمَا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا .
صحابہ کرام کی جماعت کی فضیلت کا بیان ان میں حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ اور دیگر حضرات شامل ہیں
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 14935 (کل: 6 مقامات، 4 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 14935، 13577، 13578
المعجم الکبیر للطبرانی: 4642
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 4040
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 7210
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14935
وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ: خَرَجَ زَيْدُ بْنُ حَارِثَةَ إِلَى مَكَّةَ، فَقَدِمَ بِابْنَةِ حَمْزَةَ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، فَقَالَ جَعْفَرُ بْنُ أَبِي طَالِبٍ: أَنَا آخُذُهَا، وَأَنَا أَحَقُّ بِهَا، بِنْتُ عَمِّي وَعِنْدِي خَالَتُهَا، وَإِنَّمَا الْخَالَةُ أُمٌّ. فَقَالَ عَلِيٌّ: بَلْ أَنَا أَحَقُّ بِهَا مِنْكُمَا ; بِنْتُ عَمِّي، وَعِنْدِي بِنْتُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهِيَ أَحَقُّ بِهَا. وَأَنَا أَرْفَعُ صَوْتِي أُسْمِعُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حُجَّتِي قَبْلَ أَنْ يَخْرُجَ. فَقَالَ زَيْدٌ: بَلْ أَنَا أَحَقُّ بِهَا، خَرَجْتُ إِلَيْهَا وَسَافَرْتُ، وَجِئْتُ بِهَا. قَالَ: فَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" مَا شَأْنُكُمْ؟". فَأَعَادُوا عَلَيْهِ مِثْلَ قَوْلِهِمْ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" سَأَقْضِي بَيْنَكُمْ فَلِي هَذَا وَفِي غَيْرِهِ". قُلْتُ: نَزَلَ الْقُرْآنُ فِي رَفْعِنَا أَصْوَاتِنَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِزَيْدٍ:" أَمَّا أَنْتَ فَمَوْلَايَ وَمَوْلَاهَا". قَالَ: قَدْ رَضِيتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ." وَأَمَّا أَنْتَ يَا جَعْفَرُ فَأَشْبَهْتَ خَلْقِي وَخُلُقِي، وَأَنْتَ مِنْ شَجَرَتِي الَّتِي خُلِقْتُ مِنْهَا". قَالَ: قَدْ رَضِيتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ." وَأَمَّا أَنْتَ يَا عَلِيُّ فَصَفِيِّي وَأَمِينِي". قَالَ: رَضِيتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ." وَأَمَّا الْجَارِيَةُ ; فَأَقْضِي بِهَا لِجَعْفَرٍ تَكُونُ مَعَ خَالَتِهَا، وَإِنَّمَا الْخَالَةُ أُمٌّ". قَالَ: قَدْ سَلَّمْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ.
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: زید بن حارثہ مکہ سے نکلے تو وہ سیدنا حمزہ بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی کو بھی لے آئے، سیدنا جعفر بن ابوطالب رضی اللہ عنہ نے کہا: میں اس بچی کو لوں گا، کیونکہ میں اس کا زیادہ حق رکھتا ہوں یہ میرے چچا کی بیٹی ہے، اور اس کی خالہ میری بیوی ہے، اور خالہ ماں کی جگہ ہوتی ہے، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے کہا: بلکہ آپ دونوں کے مقابلے میں، میں اس بچی کا زیادہ حق رکھتا ہوں، یہ میرے چچا کی بیٹی ہے، اور اللہ کے رسول کی صاحبزادی میری بیوی ہے، اور وہ اس کا زیادہ حق رکھتی ہے، میں نے اپنی آواز بلند کی تھی تاکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو باہر تشریف لانے سے پہلے میری دلیل کا پتہ چل جائے، سیدنا زید رضی اللہ عنہ نے کہا: بلکہ میں اس بچی کا زیادہ حق رکھتا ہوں کیونکہ میں اس کے لئے نکل کے گیا تھا اور میں نے سفر کیا اور اسے لے کر آیا ہوں۔ راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لائے، آپ نے دریافت کیا: تم لوگوں کا معاملہ کیا ہے؟ لوگوں نے اپنا اپنا موقف آپ کے سامنے دہرا دیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں تم لوگوں کے درمیان فیصلہ دے دیتا ہوں، اس بارے میں اور اس کے علاوہ کے بارے میں۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہمارے آواز بلند کرنے کے بارے میں قرآن کا حکم نازل ہو گیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا زید رضی اللہ عنہ سے فرمایا: جہاں تک تمہارا تعلق ہے، تو تم میرے اور اس بچے کے مولیٰ ہو، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں اس بچی سے راضی ہو گیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے جعفر جہاں تک تمہارا تعلق ہے، تو تم ظاہری شکل و صورت اور اخلاق کے اعتبار سے تم مجھ سے زیادہ مشابہت رکھتے ہو اور تم میرے اسی شجرے سے تعلق رکھتے ہو جس سے مجھے پیدا کیا گیا، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں اس سے راضی ہو گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے علی! جہاں تک تمہارا تعلق ہے، تو تم میرے خاص ساتھی اور میرے امین ہو، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں راضی ہو گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جہاں تک بچی کا تعلق ہے تو میں اس کے بارے میں یہ فیصلہ دیتا ہوں کہ وہ جعفر کو ملے گی اور اپنی خالہ کے ساتھ رہے گی کیونکہ خالہ ماں کی جگہ ہوتی ہے۔“ راوی کہتے ہیں: ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم نے اس کو تسلیم کیا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں یہ روایت امام ابوداؤد نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام بزار نے بھی نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14935]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2610) اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (665)، أخرجه سنن أبي داود برقم: 2278، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 8708، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 3082، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4868»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13577
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: آخَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَيْنَ زَيْدِ بْنِ حَارِثَةَ وَحَمْزَةَ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ الْفَرَوِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کے درمیان بھائی چارہ قائم کیا تھا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسحاق فروی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13577]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1916) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4658)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13578
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ زَيْدُ بْنُ حَارِثَةَ - مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَخَا حَمْزَةَ، آخَى بَيْنَهُمَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا زید بن حارثہ، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام تھے، وہ سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کے بھائی بنے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں کے درمیان بھائی چارہ قائم کیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13578]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4660)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2041، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4660»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4642
سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے عرض کیا: ”یا رسول اللہ! آپ نے میرے اور حمزہ بن عبدالمطلب کے درمیان بھائی چارہ قائم کیا تھا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الزاي/حدیث: 4642]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 85، حدیث 4658»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4040
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ صَالِحٍ الْأَزْدِيُّ ، ثَنَا يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ الْبَرَاءِ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ حَارِثَةَ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ - أَنَّهُ قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، آخَيْتَ بَيْنِي وَبَيْنَ حَمْزَةَ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ.
سیدنا براء رضی اللہ عنہ، سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ نے میرے اور حمزہ بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کے درمیان بھائی چارہ (مواخات) قائم فرمایا ہے۔“
اسے امام ابو یعلیٰ نے روایت کیا ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب المناقب/حدیث: 4040]
تخریج الحدیث: «قال ابن عدي: ليونس بن بكير غير ما ذكرت من الغرائب منها هذا الحديث (الكامل في الضعفاء، ج 8، ص 525)»
«0»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7210
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ نے میرے اور سیدنا حمزہ بن عبد المطلب رضی اللہ عنہ کے درمیان بھائی چارہ قائم فرمایا تھا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/حديث زيد بن حارثة/حدیث: 7210]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده جيد .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: حسن»
«أخرجه مسند البزار برقم: 1333، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2927، 4658، 4659، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 13575، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 7175»

الحكم على الحديث:
إسناده جيد
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں