🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
113. بَابٌ فِي سُؤْرِ الْكَافِرِ .
کافر کے جوٹھے کا حکم
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 1594 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 1594
المعجم الاوسط: 8219
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1594
عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَرَّ عَلَيَّ الشَّيْطَانُ فَأَخَذْتُهُ فَخَنَقْتُهُ حَتَّى لَأَجِدُ بَرْدَ لِسَانِهِ فِي يَدِي، فَقَالَ: أَوْجَعْتَنِي أَوْجَعْتَنِي".
رَوَاهُ أَحْمَدُ. وَأَبُو عُبَيْدَةَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِيهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابوعبیدہ نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کیا ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”شیطان میرے پاس سے گزرا، تو میں نے اُسے پکڑ لیا اور اس کی گردن دبائی، یہاں تک کہ اُس کی زبان کی ٹھنڈک، مجھے اپنے ہاتھ پر محسوس ہوئی، اُس نے کہا: آپ نے مجھے تکلیف پہنچائی ہے، آپ نے مجھے تکلیف پہنچائی ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، ابوعبیدہ نامی راوی نے اپنے والد (یعنی سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ) سے سماع نہیں کیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1594]
تخریج الحدیث: «صحيح ابن حبان كتاب التاريخ، ذكر خنق المصطفى صلى الله عليه وسلم الشيطان الذى كان يؤذيه حديث 6510 السنن الكبرى للنسائى كتاب السهو الأخذ بحلق الشيطان 546 مسند احمد بن حنبل، مسند عبد الله بن مسعود رضى الله تعالى عنه 3811 مسند عبد بن حميد من مسند ابي سعيد الخدري حديث 947 مسند أبى يعلى الموصلي مسند ابي بريرة 5814 المعجم الاوسط للطبراني باب العين من بقية من اول اسمه ميم من اسمه موسيٰ 8381، أخرجه مسند أحمد برقم: 3916»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف لانقطاعہ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8219
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ ، أَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، نَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ حُصَيْنِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ الْأَعْمَى ، عَنْ عَائِشَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: بَيْنَمَا أَنَا أُصَلِّي إِذِ اعْتَرَضَ شَيْطَانٌ، فَأَخَذْتُ بِحَلْقِهِ فَخَنَقْتُهُ حَتَّى إِنِّي لَأَجِدُ بَرْدَ لِسَانِهِ عَلَى يَدِي، فَلَوْلَا دَعْوَةُ أَخِي سُلَيْمَانَ لَأَصْبَحَ مَرْبُوطًا تَنْظُرُونَ إِلَيْهِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عُبَيْدِ اللهِ إِلَّا حُصَيْنٌ ، وَلَا عَنْ حُصَيْنٍ إِلَّا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ: يَحْيَى بْنُ آدَمَ .
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نماز پڑھ رہا تھا کہ اچانک ایک شیطان میرے سامنے آ گیا، تو میں نے اسے گلے سے پکڑ لیا اور اس کا گلا دبایا، یہاں تک کہ میں نے اپنے ہاتھ پر اس کی زبان کی ٹھنڈک محسوس کی۔ اگر میرے بھائی سلیمان علیہ السلام کی دعا نہ ہوتی تو وہ صبح کو بندھا ہوا ہوتا اور تم اسے دیکھ رہے ہوتے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبیداللہ رحمہ اللہ سے حصین کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور حصین سے ابوبکر بن عیاش کے سوا کسی نے نہیں، اور اس میں یحییٰ بن آدم منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8219]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2350، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 11375»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں