الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
242. بَابُ مَا جَاءَ فِي جَرِيرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت جریر رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 15998 (کل: 5 مقامات، 3 کتب)
صحیح ابن خزیمہ: 1797
حدیث نمبر: 15998
وَعَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" يَأْتِيكُمْ مِنْ هَذَا الْفَجِّ خَيْرُ ذِي يَمَنٍ، عَلَى وَجْهِهِ مَسْحَةُ مَلَكٍ". قَالَ: فَمَا مِنَ الْقَوْمِ رَجُلٌ إِلَّا يَتَمَنَّى أَنْ يَكُونَ مِنْهُ، إِذْ طَلَعَ عَلَيْهِمْ رَاكِبٌ، فَانْتَهَى إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَنَزَلَ عَنْ رَاحِلَتِهِ، فَأَتَى النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخَذَ بِيَدِهِ فَسَلَّمَ عَلَيْهِ، وَبَايَعَهُ وَهَاجَرَ. قَالَ:" مَنْ أَنْتَ؟". قَالَ: أَنَا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْبَجَلِيُّ، فَأَجْلَسَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى جَنْبِهِ، وَمَسَحَ بِيَدِهِ عَلَى رَأْسِهِ وَوَجْهِهِ وَصَدْرِهِ وَبَطْنِهِ، حَتَّى انْحَنَى جَرِيرٌ حَيَاءً أَنْ يُدْخِلَ يَدَهُ تَحْتَ إِزَارِهِ وَهُوَ يَدْعُو لَهُ بِالْبَرَكَةِ وَلِذُرِّيَّتِهِ، ثُمَّ مَسَحَ رَأْسَهُ وَظَهْرَهُ وَهُوَ يَدْعُو لَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ جَرِيرُ بْنُ أَيُّوبَ الْبَجَلِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ جَرِيرُ بْنُ أَيُّوبَ الْبَجَلِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”اس راستے سے تمہارے سامنے یمن کا بہترین فرد آئے گا، اس کے چہرے پر فرشتے کے ہاتھ پھیرنے کا اثر ہو گا۔“ راوی بیان کرتے ہیں: حاضرین میں سے ہر فرد یہ آرزو کرنے لگا کہ آنے والا شخص اس کے خاندان سے تعلق رکھتا ہو، اسی دوران ایک سوار ان کے پاس آیا جب وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پہنچا تو وہ اپنی سواری سے اترا اور وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا ہاتھ پکڑ کے اس کے ساتھ مصافحہ کیا، اس سے بیعت لی اور انہوں نے ہجرت کی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تم کون ہو؟ اس نے بتایا: میں جریر بن عبداللہ بجلی ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اپنے پہلو میں بٹھا لیا، پھر آپ نے اپنا دست مبارک ان کے سر، ان کے چہرے اور ان کے سینے اور ان کے پیٹ پر پھیرا، یہاں تک کہ سیدنا جریر رضی اللہ عنہ شرم کی وجہ سے آگے کی طرف جھک گئے، انہیں یہ لگا کہ شاید نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تہبند کے نیچے اپنا ہاتھ داخل کریں گے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس دوران ان کے لئے اور ان کی اولاد کے لئے برکت کی دعا کرتے رہے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے سر اور پشت پر ہاتھ پھیرا اور ان کے لئے دعا کی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی جریر بن ایوب بجلی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15998]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی جریر بن ایوب بجلی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15998]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6120»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 1797
نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الزُّهْرِيُّ ، نا سَلْمُ بْنُ قُتَيْبَةَ ، عَنْ يُونُسَ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شِبْلٍ ، عَنْ جَرِيرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: لَمَّا قَدِمْتُ الْمَدِينَةَ وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ , فَقَالَ: " يَدْخُلُ عَلَيْكُمْ مِنْ هَذَا الْبَابِ أَوْ مِنْ هَذَا الْفَجِّ مِنْ خَيْرِ ذِي يَمَنٍ , أَلا وَإِنَّ عَلَى وَجْهِهِ مَسْحَةَ مَلَكٍ" . قَالَ: فَحَمِدْتُ اللَّهَ عَلَى مَا أَبْلانِي
سیدنا جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ جب میں مدینہ منوّرہ آیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ ارشاد فرما رہے تھے ـ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارے پاس اس دروازے سے یا اس راستے سے یمن والوں کا بہترین شخص داخل ہوگا، آگاہ رہو اس کے چہرے پر فرشتے (کے حسن) کا اثر ہوگا۔“ سیدنا جریر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں میں نے اللہ تعالیٰ کے اس احسان اور نعمت پر اُس کا شکر ادا کیا ـ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1797]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1797، 1798، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7199، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1057، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 8246، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5924، وأحمد فى (مسنده) برقم: 19487»
حدیث نمبر: 15996
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَطْلَعُ عَلَيْكُمْ خَيْرُ ذِي يَمَنٍ، عَلَيْهِ مَسْحَةُ مَلَكٍ". فَطَلَعَ جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ السَّائِبِ الْكَلْبِيُّ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ السَّائِبِ الْكَلْبِيُّ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تمہارے سامنے یمن کا بہترین فرد آئے گا، جس پر فرشتے کے ہاتھ پھیرنے کا اثر ہو گا۔“ راوی بیان کرتے ہیں: تو سیدنا جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سامنے آئے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن سائب کلبی ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15996]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن سائب کلبی ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15996]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2210)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2210، 3»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
حدیث نمبر: 2197
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، ثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ ، ثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، قَالَ: طَلَعَ جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ اللهِ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَطْلُعُ عَلَيْكُمْ خَيْرُ ذِي يَمَنٍ عَلَيْهِ مَسْحَةُ مَلَكٍ " فَطَلَعَ جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ اللهِ.
ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: سیدنا جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ آئے، اس سے پہلے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا: ”تمہارے پاس یمن کا بہترین شخص آنے والا ہے، جس پر فرشتے کی سی رونق ہے“، پھر سیدنا جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ آئے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 2197]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 291، حدیث 2210»
«أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 3»
«أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 3»
حدیث نمبر: 2245
حَدَّثَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ بَشَّارٍ الرَّمَادِيُّ ، ثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ جَرِيرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: يَدْخُلُ عَلَيْكُمْ مِنَ الْبَابِ رَجُلٌ مِنْ خَيْرِ ذِي يَمَنٍ عَلَى وَجْهِهِ مَسْحَةُ مَلَكٍ، فَدَخَلَ جَرِيرٌ .
قیس بن ابی حازم، سیدنا جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارے پاس دروازے سے ایک ایسا شخص داخل ہوگا جو یمن کے بہترین لوگوں میں سے ہوگا، اس کے چہرے پر فرشتے کی سی رونق ہوگی۔“ تو سیدنا جریر رضی اللہ عنہ داخل ہوئے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 2245]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 301، حدیث 2258»
«أخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1797، 1798، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7199، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 1057، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 8246، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 5924، وأحمد فى «مسنده» برقم: 19487، 19488، 19535، والحميدي فى «مسنده» برقم: 819، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 33007، 37762، والطبراني فى «الكبير» برقم: 2483، 2498، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 5834»
«أخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1797، 1798، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7199، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 1057، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 8246، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 5924، وأحمد فى «مسنده» برقم: 19487، 19488، 19535، والحميدي فى «مسنده» برقم: 819، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 33007، 37762، والطبراني فى «الكبير» برقم: 2483، 2498، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 5834»