🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
371. بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ قُرَيْشٍ .
قریش کی فضیلت کے بارے میں، جو منقول ہے
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 16446 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 16446
المعجم الاوسط: 9173
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16446
وَعَنْ أُمِّ هَانِئٍ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" فَضَّلَ اللَّهُ قُرَيْشًا بِسَبْعِ خِصَالٍ لَمْ يُعْطَهَا أَحَدٌ قَبْلَهُمْ، وَلَا يُعْطَاهَا أَحَدٌ بَعْدَهُمْ، فَضَّلَ اللَّهُ قُرَيْشًا: بِأَنِّي مِنْهُمْ، وَأَنَّ النُّبُوَّةَ فِيهِمْ، وَأَنَّ الْحِجَابَةَ فِيهِمْ، وَأَنَّ السِّقَايَةَ فِيهِمْ، وَنَصَرَهُمْ عَلَى الْفِيلِ، وَعَبَدُوا اللَّهَ عَشْرَ سِنِينَ لَا يَعْبُدُهُ غَيْرُهُمْ، وَأَنْزَلَ فِيهِمْ سُورَةً مِنَ الْقُرْآنِ لَمْ تَنْزِلْ فِي أَحَدٍ غَيْرَهُمْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالی نے قریش کو سات خصوصیات کے حوالے سے فضیلت عطا کی ہے، جو اُن سے پہلے کسی کو نہیں دی گئیں، اور ان کے بعد کسی کو نہیں دی جائیں گی، اللہ تعالیٰ نے قریش کو یہ فضیلت دی ہے کہ میں اُن میں سے ہوں اور نبوت ان میں ہے، اور حجابہ کا منصب ان میں ہے اور سقایہ کا منصب ان میں ہے، اور اللہ تعالیٰ نے ہاتھیوں کے خلاف ان لوگوں کی مدد کی اور ان لوگوں نے دس سال تک یوں اللہ تعالیٰ کی عبادت کی کہ ان کے علاوہ اور کسی نے اللہ تعالیٰ کی عبادت نہیں کی، اور اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کے بارے میں، قرآن کی ایک سورت نازل کی، اُن کے علاوہ اور کسی کے بارے میں (کوئی مستقل سورت) نازل نہیں ہوئی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16446]
تخریج الحدیث: «أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 6962»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9173
حَدَّثَنَا مُصْعَبٌ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُصْعَبِ بْنِ ثَابِتِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ .
عَنِ الزُّبَيْرِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: فَضَّلَ اللهُ قُرَيْشًا بِسَبْعِ خِصَالٍ: فَضَّلَهُمْ بِأَنَّهُمْ عَبَدُوا اللهَ عَشْرَ سِنِينَ، لَا يَعْبُدُهُ إِلَّا قُرَشِيٌّ، وَفَضَّلَهُمْ بِأَنَّهُ نَصَرَهُمْ يَوْمَ الْفِيلِ وَهُمْ مُشْرِكُونَ، وَفَضَّلَهُمْ بِأَنَّهُ نَزَلَتْ فِيهِمْ سُورَةٌ مِنَ الْقُرْآنِ لَمْ يَدْخُلْ فِيهِمْ غَيْرُهُمْ لإِيلافِ قُرَيْشٍ وَفَضَّلَهُمْ بِأَنَّ فِيهِمُ النُّبُوَّةَ، وَالْخِلَافَةَ، وَالْحِجَابَةَ، وَالسِّقَايَةَ
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ إِلَّا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُصْعَبٍ ، وَلَا يُرْوَى عَنِ الزُّبَيْرِ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ.
سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے قریش کو سات خصلتوں کے ذریعے فضیلت بخشی ہے: اس نے انہیں اس وجہ سے فضیلت دی کہ انہوں نے دس برس تک اللہ کی عبادت کی، اس عرصے میں قریشی کے سوا کوئی اس کی عبادت نہیں کرتا تھا۔ اور اس وجہ سے فضیلت دی کہ اس نے ہاتھیوں والے سال (واقعۂ فیل کے دن) ان کی مدد فرمائی حالانکہ وہ اس وقت مشرک تھے۔ اور اس وجہ سے فضیلت دی کہ ان کے بارے میں قرآن کی ایک پوری سورت نازل ہوئی جس میں ان کے سوا کوئی شامل نہیں، یعنی ﴿لِإِيلَافِ قُرَيْشٍ﴾ ۔ اور اس وجہ سے فضیلت دی کہ نبوت، خلافت، کعبہ کی دربانی (کلید برداری) اور حاجیوں کو پانی پلانے کی خدمت انہی میں ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ہشام بن عروہ سے عبداللہ بن مصعب کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ سے یہ حدیث اسی سند کے علاوہ مروی نہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 9173]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه من ضعف ووثقهم ابن حبان «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 25» »

الحكم على الحديث:
فيه من ضُعِّف، ووثقهم ابن حبان
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں