🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
402. بَابُ مَا جَاءَ فِيمَنْ آمَنَ بِالنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلَمْ يَرَهُ .
ان لوگوں کے بارے میں جو منقول ہے، جو نبی اکرم ﷺ پر ایمان لائیں گے لیکن انہوں نے آپ کو دیکھا نہیں ہو گا
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 16700 (کل: 14 مقامات، 8 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 16700، 16421، 16698
معجم صغیر للطبرانی : 1033
مسند احمد: 12578
الفتح الربانی: 140
صحیح ابن حبان: 7230، 7232
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 3922، 3923، 3926، 3927
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 3391
المعجم الاوسط: 6106
11 تا 14
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3926
«طوبى لمن رآني وآمن بي وطوبى لمن رأى من رآني ولمن رأى من رأى من رآني وآمن بي طوبى لهم وحسن مآب»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اس کے لیے خوشخبری ہو جس نے مجھے دیکھا اور مجھ پر ایمان لایا، اور اس کے لیے خوشخبری ہو جس نے اسے دیکھا جس نے مجھے دیکھا، اور اس کے لیے جس نے اسے دیکھا جس نے اسے دیکھا جس نے مجھے دیکھا اور مجھ پر ایمان لایا، ان سب کے لیے خوشخبری اور بہترین ٹھکانہ ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الطاء/حدیث: 3926]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [طب ك] عن عبد الله بن بسر. الصحيحة 1254.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3927
«طوبى لمن رآني ولمن رأى من رآني ولمن رأى من رأى من رآني»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اس کے لیے خوشخبری ہو جس نے مجھے دیکھا، اور اس کے لیے جس نے اسے دیکھا جس نے مجھے دیکھا، اور اس کے لیے جس نے اسے دیکھا جس نے اسے دیکھا جس نے مجھے دیکھا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الطاء/حدیث: 3927]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [عبد بن حميد] عن أبي سعيد [ابن عساكر] عن واثلة. الصحيحة 1254.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3391
حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ الصَّبَّاحِ، حَدَّثَنَا أَبُو عُبَيْدَةَ ، عَنْ مُحْتَسِبٍ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: طُوبَى لِمَنْ رَآنِي وَآمَنَ بِي، مَرَّةً، وَطُوبَى لِمَنْ لَمْ يَرَنِي وَآمَنَ بِي، سَبْعَ مَرَّاتٍ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ” «طُوبَى لِمَنْ رَآنِي وَآمَنَ بِي مَرَّةً، وَطُوبَى لِمَنْ لَمْ يَرَنِي وَآمَنَ بِي سَبْعَ مَرَّاتٍ» ”اس شخص کے لیے (جنت کی) خوشخبری ہے جس نے مجھے دیکھا اور مجھ پر ایمان لایا، اور اس شخص کے لیے سات بار خوشخبری ہے جس نے مجھے نہیں دیکھا اور (اس کے باوجود) مجھ پر ایمان لایا“۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3391]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: منكر بهذا التمام»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 21711، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8010، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7013، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3378»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6106
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ يَزِيدَ بْنِ حَبِيبٍ الْمُقْرِئُ الْبَصْرِيُّ، قَالَ: نَا دِينَارُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، مَوْلَى أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي مَوْلَايَ أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: طُوبَى لِمَنْ رَآنِي، وَمَنْ رَأَى مَنْ رَآنِي، وَمَنْ رَأَى مَنْ رَأَى مَنْ رَآنِي I " ثَلَاثًا.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے آزاد کردہ غلام دینار بن عبداللہ بیان کرتے ہیں کہ مجھے میرے آقا سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”خوشخبری ہے اس کے لیے جس نے مجھے دیکھا، اور اس کے لیے جس نے مجھے دیکھنے والے کو دیکھا، اور اس کے لیے جس نے اس شخص کو دیکھا جس نے مجھے دیکھنے والے کو دیکھا۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات تین بار فرمائی۔ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6106]
تخریج الحدیث: «أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 12773، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 3391، والطبراني فى «الصغير» برقم: 858»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں