الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
7. بَابُ بَيَانِ الْوَقْتِ .
وقت کا بیان
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 1684 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 1684
المعجم الکبیر للطبرانی: 1882
حدیث نمبر: 1684
وَعَنْ بَيَانٍ قَالَ: قُلْتُ لِأَنَسٍ: حَدِّثْنِي بِوَقْتِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الصَّلَاةِ. قَالَ: كَانَ يُصَلِّي الظُّهْرَ عِنْدَ دَلُوِكِ الشَّمْسِ، وَيُصَلِّي الْعَصْرَ بَيْنَ صَلَاتِكُمُ الْأُولَى وَالْعَصْرِ، وَكَانَ يُصَلِّي الْمَغْرِبَ عِنْدَ غُرُوبِ الشَّمْسِ، وَيُصَلِّي الْعِشَاءَ عِنْدَ غُرُوبِ الشَّفَقِ، وَيُصَلِّي الْغَدَاةَ عِنْدَ طُلُوعِ الْفَجْرِ حِينَ يَفْتَتِحُ الْبَصَرُ، كُلُّ مَا بَيْنَ ذَلِكَ وَقْتٌ، أَوْ قَالَ: صَلَاةٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى هَكَذَا كَمَا هُنَا مِنْ غَيْرِ زِيَادَةٍ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى هَكَذَا كَمَا هُنَا مِنْ غَيْرِ زِيَادَةٍ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
بیان (نامی راوی) بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے کہا: آپ مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کے وقت کے بارے میں حدیث بیان کیجئے! تو انہوں نے بتایا: کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ظہر کی نماز سورج ڈھل جانے کے بعد ادا کر لیتے تھے، اور عصر کی نماز اس درمیانی وقت میں ادا کرتے تھے، جو تمہارا پہلی (یعنی ظہر کی) اور عصر کی نماز کا درمیانی وقت ہے، آپ مغرب کی نماز سورج کے غروب ہونے کے بعد ادا کرتے تھے، اور عشاء کی نماز شفق غروب ہونے کے بعد ادا کرتے تھے، صبح کی نماز آپ صبح صادق ہونے کے بعد ادا کر لیتے تھے، جب بینائی کو دکھائی دینا شروع ہوتا ہے، تو ان سب کے درمیان وقت ہے (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) نماز (کی جاتی ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اسی طرح کسی اضافے کے بغیر نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1684]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اسی طرح کسی اضافے کے بغیر نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1684]
تخریج الحدیث: «مسند أبى يعلى الموصلى على بن زيد، حديث 3893»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 1882
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى ، ثَنَا مُسَدَّدٌ ، ثَنَا يَحْيَى ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي الظُّهْرَ حِينَ تَدْحَضُ الشَّمْسُ، يَعْنِي حِينَ تَزُولُ، وَيُصَلِّي الْعَصْرَ نَحْوًا مِنْ صَلَاتِكُمْ.
سماک، سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ظہر اس وقت پڑھتے جب سورج ڈھلتا، یعنی جب زوال ہوتا، اور عصر تمہاری نماز کے قریب پڑھتے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 1882]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 218، حدیث 1895»