الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
33. بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا أَصْبَحَ وَإِذَا أَمْسَى .
آدمی صبح کے وقت اور شام کے وقت کیا پڑھے
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 16995 (کل: 23 مقامات، 14 کتب)
سنن ابوداود: 5068
سنن ترمذی: 3391
سنن ابن ماجہ: 3868
بلوغ المرام: 1352
صحیح الادب المفرد: 915
مشکوۃ المصابیح: 2389
الجامع الكامل: 11212
21 تا 23
حدیث نمبر: 16994
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ: عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ كَانَ إِذَا أَصْبَحَ قَالَ:" أَصْبَحْنَا وَأَصْبَحَ الْمُلْكُ لِلَّهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ، وَإِلَيْهِ النُّشُورُ".
وَإِذَا أَمْسَى قَالَ:" أَمْسَيْنَا وَأَمْسَى الْمُلْكُ لِلَّهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ، وَإِلَيْهِ الْمَصِيرُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وسلم صبح کے وقت یہ پڑھا کرتے تھے: «أَصْبَحْنَا وَأَصْبَحَ الْمُلْكُ لِلَّهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ، وَإِلَيْهِ النُّشُورُ»
”ہم نے صبح کر لی اور اللہ تعالیٰ کی بادشاہی میں بھی صبح ہو گئی، ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جس کا کوئی شریک نہیں ہے صرف وہی معبود ہے اور اسی کی بارگاہ میں حاضر ہونا ہے۔“
جب شام ہوتی تھی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ پڑھتے تھے: «أَمْسَيْنَا وَأَمْسَى الْمُلْكُ لِلَّهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ، وَإِلَيْهِ الْمَصِيرُ»
ہم نے شام کر لی اور اللہ تعالیٰ کی بادشاہی میں شام ہو گئی، ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جس کا کوئی شریک نہیں ہے اس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے اور اسی کی طرف لوٹ کے جانا ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16994]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3105)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ جید
حدیث نمبر: 353
«إذا أصبح أحدكم فليقل: اللهم بك أصبحنا وبك أمسينا وبك نحيا وبك نموت وإليك المصير، وإذا أمسى فليقل: اللهم بك أمسينا وبك أصبحنا وبك نحيا وبك نموت وإليك النشور»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب تم میں سے کوئی صبح کرے تو اسے چاہیے کہ کہے: «اللَّهُمَّ بِكَ أَصْبَحْنَا وَبِكَ أَمْسَيْنَا وَبِكَ نَحْيَا وَبِكَ نَمُوتُ وَإِلَيْكَ الْمَصِيرُ» (اے اللہ! ہم نے تیری ہی توفیق سے صبح کی اور تیری ہی توفیق سے شام کی، ہم تیرے ہی حکم سے جیتے ہیں اور تیرے ہی حکم سے مرتے ہیں اور تیری ہی طرف لوٹ کر جانا ہے)۔ اور جب شام کرے تو کہے: «اللَّهُمَّ بِكَ أَمْسَيْنَا وَبِكَ أَصْبَحْنَا وَبِكَ نَحْيَا وَبِكَ نَمُوتُ وَإِلَيْكَ النُّشُورُ» (اے اللہ! ہم نے تیری ہی توفیق سے شام کی اور تیری ہی توفیق سے صبح کی، ہم تیرے ہی حکم سے جیتے ہیں اور تیرے ہی حکم سے مرتے ہیں اور تیری ہی طرف اٹھ کر جانا ہے)۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 353]

تخریج الحدیث: «حسن. ت عن أبي هريرة. المشكاة 2389، الصحيحة 262، 263.»
قال الشيخ الألباني: حسن
حدیث نمبر: 354
«إذا أصبحتم فقولوا: اللهم بك أصبحنا وبك أمسينا وبك نحيا وبك نموت وإليك المصير»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب تم صبح کرو تو کہو: «اللَّهُمَّ بِكَ أَصْبَحْنَا وَبِكَ أَمْسَيْنَا وَبِكَ نَحْيَا وَبِكَ نَمُوتُ وَإِلَيْكَ الْمَصِيرُ» (اے اللہ! ہم نے تیری ہی توفیق سے صبح کی اور تیری ہی توفیق سے شام کی، ہم تیرے ہی حکم سے جیتے ہیں اور تیرے ہی حکم سے مرتے ہیں اور تیری ہی طرف لوٹ کر جانا ہے)۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 354]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [هـ ابن السني] عن أبي هريرة. المشكاة 2389، الصحيحة 263.»
قال الشيخ الألباني: صحيح