الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
38. بَابٌ فِيمَنْ يَبِيتُ عَلَى طَهَارَةٍ .
اس شخص کا بیان، جو باوضو حالت میں رات گزارتا ہے
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 17074 (کل: 7 مقامات، 5 کتب)
مسند عبداللہ بن مبارک: 65
صحیح ابن حبان: 1051
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 3936
حدیث نمبر: 17074
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" طَهِّرُوا هَذِهِ الْأَجْسَادَ طَهَّرَكُمُ اللَّهُ ; فَإِنَّهُ لَيْسَ مَنْ عَبْدٍ يَبِيتُ طَاهِرًا إِلَّا بَاتَ مَعَهُ فِي شِعَارِهِ مَلَكٌ لَا يَنْقَلِبُ سَاعَةً مِنَ اللَّيْلِ إِلَّا قَالَ: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِعَبْدِكَ ; فَإِنَّهُ بَاتَ طَاهِرًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تم ان جسموں کو پاک رکھو! اللہ تعالیٰ تمہیں پاک رکھے گا، کیونکہ جو بھی بندہ باوضو حالت میں رات بسر کرتا ہے، تو اس کے لحاف میں ایک فرشتہ بھی اس کے ساتھ رات گزارتا ہے، وہ شخص رات کی جس بھی گھڑی میں اُٹھتا ہے، تو فرشتہ یہ کہتا ہے: اے اللہ! تو اپنے اس بندے کی مغفرت کر دے! کیونکہ اس نے باوضو حالت میں رات گزاری ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17074]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17074]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5083»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 65
عَنِ الْحَسنِ بْنِ ذَكْوَانَ، عَنْ سُلَيْمَانَ الأَحْوَلِ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " مَنْ بَاتَ طَاهِرًا، بَاتَ فِي شِعَارِهِ مَلَكٌ، فَلا يَسْتَيْقِظُ سَاعَةً مِنَ اللَّيْلِ، إِلا قَالَ الْمَلَكُ: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِعَبْدِكَ فُلانٍ ؛ فَإِنَّهُ بَاتَ طَاهِرًا".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے باوضو ہو کر رات گزاری تو اس کے بدن سے لگے ہوئے کپڑے میں فرشتہ رات بسر کرتا ہے، یہ رات کی جس گھڑی بھی بیدار ہوتا ہے تو فرشتہ کہتا ہے: یا اللہ! اپنے فلاں بندے کو بخش دے، بے شک اس نے باوضو ہو کر رات گزاری ہے۔“ [مسند عبدالله بن مبارك/حدیث: 65]
تخریج الحدیث: «الزهد، ابن مبارك: 441، صحیح ابن حبان: (الموارد)، سلسة الصحیحة: 2539۔»
الحكم على الحديث:
صحیح
حدیث نمبر: 1051
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحِ بْنِ ذَرِيحٍ ، بِعُكْبَرَا، حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ أَحْمَدُ بْنُ جَوَّاسٍ الْحَنَفِيُّ ، حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ ذَكْوَانَ، عَنْ سُلَيْمَانَ الأَحْوَلِ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ بَاتَ طَاهِرًا بَاتَ فِي شِعَارِهِ مَلَكٌ، فَلَمْ يَسْتَيْقِظْ إِلا قَالَ الْمَلَكُ: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِعَبْدِكَ فُلانٍ، فَإِنَّهُ بَاتَ طَاهِرًا" .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص باوضو حالت میں رات بسر کرتا ہے تو اس کے لحاف کے اندر فرشتہ بھی رات بسر کرتا ہے، وہ شخص جب بیدار ہوتا ہے تو فرشتہ یہ کہتا ہے: اے اللہ! فلاں بندے کی مغفرت کر دے، کیونکہ اس نے باوضو حالت میں رات بسر کی ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الطهارة/حدیث: 1051]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1051، والطبراني فى(الكبير) برقم: 13620، 13621» «رقم طبعة با وزير 1048»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن صحيح - «الصحيحة» (2539). * [ابْنِ عُمَرَ] قال الشيخ: كذا الأصل، وكذلك هو في «الموارد»! والصواب: (أبي هريرة)؛ انظر: «صحيح الموارد». فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط رجاله رجال الصحيح إلا أن الحسن بن ذكران -مع كون البخاري أخرج له حديثاً في صحيحه في الرقائق- ضعفه أحمد وابن معين وأبو حاتم والنسائي، وابن المديني، وقال ابن عدي: أرجو أنه لا بأس به، وباقي رجاله ثقات سليمان الأحول: هو سليمان بن أبي مسلم المكي، وعطاء: هو ابن أبي رباح.
حدیث نمبر: 1146
عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ بَاتَ طَاهِرًا بَاتَ فِي شِعَارِهِ مَلَكٌ، فَلَا يَسْتَيْقِظُ مِنْ لَيْلٍ إِلَّا قَالَ الْمَلَكُ: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِعَبْدِكَ كَمَا بَاتَ طَاهِرًا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مَيْمُونُ بْنُ زَيْدٍ، قَالَ الذَّهَبِيُّ: لَيَّنَهُ أَبُو حَاتِمٍ. وَفِي إِسْنَادِ الطَّبَرَانِيِّ الْعَبَّاسُ بْنُ عُتْبَةَ، قَالَ الذَّهَبِيُّ: يَرْوِي عَنْ عَطَاءٍ، وَسَاقَ لَهُ هَذَا الْحَدِيثَ، وَقَالَ: لَا يَصِحُّ حَدِيثُهُ. قُلْتُ: قَدْ رَوَاهُ سُلَيْمَانُ الْأَحْوَلُ عَنْ عَطَاءٍ، وَهُوَ مِنْ رِجَالِ الصَّحِيحِ، كَذَلِكَ هُوَ عِنْدَ الْبَزَّارِ، وَأَرْجُو أَنَّهُ حَسَنُ الْإِسْنَادِ. وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ عَمْرِو بْنِ عَبَسَةَ فِيمَنْ يَبِيتُ طَاهِرًا فِي الْبَابِ الَّذِي قَبْلَ هَذَا، وَلَفْظُ الطَّبَرَانِيِّ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" طَهِّرُوا هَذِهِ الْأَجْسَادَ طَهَّرَكُمُ اللَّهُ ; فَإِنَّهُ لَيْسَ عَبْدٌ يَبِيتُ طَاهِرًا إِلَّا بَاتَ مَعَهُ مَلَكٌ فِي شِعَارِهِ، لَا يَنْقَلِبُ سَاعَةً مِنَ اللَّيْلِ إِلَّا قَالَ: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِعَبْدِكَ ; فَإِنَّهُ بَاتَ طَاهِرًا".

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص باوضو حالت میں رات گزارتا ہے، تو اس کے لحاف میں ایک فرشتہ بھی رات بھر رہتا ہے، وہ شخص رات میں جس وقت بھی بیدار ہوتا ہے، تو فرشتہ یہ کہتا ہے: اے اللہ! تو اپنے بندے کی مغفرت کر دے، کیونکہ اس نے باوضو حالت میں رات گزاری ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی میمون بن زید ہے، امام ذہبی فرماتے ہیں: ابوحاتم نے اسے کمزور قرار دیا ہے، امام طبرانی کی سند میں ایک راوی عباس بن عقبہ ہے، امام ذہبی فرماتے ہیں: اس نے عطاء سے روایات نقل کی ہیں، انہوں نے اس راوی کے حوالے سے یہ حدیث نقل کی ہے اور یہ بات بیان کی ہے: اس کی نقل کردہ حدیث مستند نہیں ہوتی ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت سلیمان احول نے عطاء سے نقل کی ہے، اور وہ ”صحیح“ کے رجال میں سے ایک ہیں، امام بزار نے
یہ روایت اسی طرح نقل کی ہے، تو مجھے یہ امید ہے کہ یہ سند کے حوالے سے ”حسن“ ہو گی، اس سے پہلے سیدنا عمرو بن عبسہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے حدیث گزر چکی ہے، جو اس شخص کے بارے میں ہے، جو باوضو حالت میں رات بسر کرتا ہے، اور یہ حدیث اس سے پہلے والے باب میں گزری ہے، امام طبرانی کی روایت کے الفاظ یہ ہیں: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اپنے جسموں کو پاک رکھا! اللہ تعالیٰ تمہیں پاک کر دے گا، جو شخص باوضو حالت میں رات بسر کرتا ہے، تو اس کے ہمراہ اس کے لحاف میں ایک فرشتہ رات گزارتا ہے، وہ شخص رات میں جس وقت بھی اٹھتا ہے (یا پہلو بدلتا ہے) تو وہ فرشتہ یہ کہتا ہے: اے اللہ! تو اپنے بندے کی مغفرت کر دے! کیونکہ اس نے باوضو حالت میں رات گزاری ہے“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1146]

تخریج الحدیث: «صحيح ابن حبان كتاب الطهارة، باب فضل الوضوء ذكر استغفار الملك للبانت متطهرا عند استيقاظه 1056 مسند عبد الله بن المبارك 65 المعجم الكبير للطبراني من اسمه عبد الله ومما اسند عبد الله بن عمر رضى الله عنهما عطاء بن ابي رباح 13403 شعب الإيمان للبيهقى فضل الوضوء 2656 الزبد والرقائق لابن المبارك باب فضل ذكر الله عز وجل 1228، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13620، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 1051»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 3936
«طهروا هذه الأجساد طهركم الله فإنه ليس عبد يبيت طاهرا إلا بات معه ملك في شعاره لا ينقلب ساعة من الليل إلا قال: اللهم اغفر لعبدك فإنه بات طاهرا»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”ان جسموں کو پاک رکھو، اللہ تمہیں پاک کرے، کیونکہ کوئی بندہ ایسا نہیں جو پاکیزگی کی حالت میں رات گزارے مگر ایک فرشتہ اس کے ساتھ اس کے لباس میں رہتا ہے، وہ رات کی کسی بھی گھڑی کروٹ نہیں بدلتا مگر یہ کہتا ہے: اے اللہ! اپنے بندے کو بخش دے، کیونکہ اس نے پاکیزگی کی حالت میں رات گزاری۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الطاء/حدیث: 3936]

تخریج الحدیث: «(حسن) [طب] عن ابن عمر. صحيح الترغيب 598.»
قال الشيخ الألباني: حسن
حدیث نمبر: 13563
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ السَّدُوسِيُّ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْمُؤَدِّبُ ، قَالَا: ثَنَا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عُتْبَةَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: طَهِّرُوا هَذِهِ الْأَجْسَادَ طَهَّرَكُمُ اللهُ، فَإِنَّهُ لَيْسَ عَبْدٌ يَبِيتُ طَاهِرًا إِلَّا بَاتَ مَعَهُ مَلَكٌ فِي شِعَارِهِ لَا يَنْقَلِبُ سَاعَةً مِنَ اللَّيْلِ إِلَّا قَالَ: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِعَبْدِكَ فَإِنَّهُ بَاتَ طَاهِرًا.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان جسموں کو پاک رکھو، اللہ تمہیں پاک کرے، کیونکہ کوئی بندہ پاکیزگی کی حالت میں رات نہیں گزارتا مگر ایک فرشتہ اس کے ساتھ اس کے کپڑے میں رات گزارتا ہے، رات کی کسی بھی گھڑی وہ کروٹ نہیں بدلتا مگر فرشتہ کہتا ہے: اے اللہ! اپنے بندے کو بخش دے، کیونکہ اس نے پاکیزگی کی حالت میں رات گزاری ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13563]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 446، حدیث 13620»
حدیث نمبر: 13564
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي خَيْثَمَةَ ، ثَنَا وَهْبُ بْنُ يَحْيَى بْنِ زِمَامٍ الْعَلَّافُ ، ثَنَا مَيْمُونُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ ذَكْوَانَ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ الرَّبِيعِ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: طَهِّرُوا هَذِهِ الْأَجْسَادَ طَهَّرَكُمُ اللهُ. مَا مِنْ عَبْدٍ بَاتَ طَاهِرًا إِلَّا بَاتَ فِي شِعَارِهِ مَلَكٌ كُلَّمَا تَقَلَّبَ مِنَ اللَّيْلِ سَاعَةً قَالَ الْمَلَكُ: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِعَبْدِكَ كَمَا بَاتَ طَاهِرًا.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان جسموں کو پاک رکھو، اللہ تمہیں پاک کرے۔ کوئی بندہ ایسا نہیں جو پاکیزگی کی حالت میں رات گزارے مگر ایک فرشتہ اس کے کپڑے میں اس کے ساتھ رات گزارتا ہے، وہ جب بھی رات کی کسی گھڑی کروٹ بدلتا ہے تو فرشتہ کہتا ہے: اے اللہ! اپنے بندے کو بخش دے جیسا کہ اس نے پاکیزگی کی حالت میں رات گزاری۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13564]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 446، حدیث 13621»