🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
57. بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا أَصَابَهُ هَمٌّ .
جب آدمی کو پریشانی لاحق ہو، تو وہ کیا پڑھے؟
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 17129 (کل: 2 مقامات، 1 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 17129، 17130
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17129
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ يَعْنِي بْنَ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا أَصَابَ أَحَدًا هَمٌّ وَلَا حَزَنٌ قَطُّ فَقَالَ: اللَّهُمَّ إِنِّي عَبْدُكَ، وَابْنُ عَبْدِكَ، ابْنُ أَمَتِكَ، نَاصِيَتِي بِيَدِكَ، مَاضٍ فِيَّ حُكْمُكَ، عَدْلٌ فِيَّ قَضَاؤُكَ، أَسْأَلُكَ بِكُلِّ اسْمٍ هُوَ لَكَ، سَمَّيْتَ بِهِ نَفْسَكَ، أَوْ أَنْزَلْتَهُ فِي كِتَابِكَ، أَوْ عَلَّمْتَهُ أَحَدًا مِنْ خَلْقِكَ، أَوِ اسْتَأْثَرْتَ بِهِ فِي عِلْمِ الْغَيْبِ عِنْدَكَ، أَنْ تَجْعَلَ الْقُرْآنَ رَبِيعَ قَلْبِي، وَنُورَ صَدْرِي، وَجَلَاءَ حُزْنِي، وَذَهَابَ هَمِّي، إِلَّا أَذْهَبَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - هَمَّهُ، وَأَبْدَلَهُ مَكَانَ حُزْنِهِ فَرَحًا". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، يَنْبَغِي لَنَا أَنْ نَتَعَلَّمَ هَؤُلَاءِ الْكَلِمَاتِ؟ قَالَ:" أَجَلْ يَنْبَغِي لِمَنْ سَمِعَهُنَّ أَنْ يَتَعَلَّمَهُنَّ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" وَذَهَابَ غَمِّي". مَكَانَ" هَمِّي". وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ وَأَبِي يَعْلَى رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ أَبِي سَلَمَةَ الْجُهَنِيِّ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب بھی کسی شخص کو کوئی پریشانی یا غم لاحق ہو، اور وہ یہ پڑھ لے:
«اللَّهُمَّ إِنِّي عَبْدُكَ، وَابْنُ عَبْدِكَ، ابْنُ أَمَتِكَ، نَاصِيَتِي بِيَدِكَ، مَاضٍ فِيَّ حُكْمُكَ، عَدْلٌ فِيَّ قَضَاؤُكَ، أَسْأَلُكَ بِكُلِّ اسْمٍ هُوَ لَكَ، سَمَّيْتَ بِهِ نَفْسَكَ، أَوْ أَنْزَلْتَهُ فِي كِتَابِكَ، أَوْ عَلَّمْتَهُ أَحَدًا مِنْ خَلْقِكَ، أَوِ اسْتَأْثَرْتَ بِهِ فِي عِلْمِ الْغَيْبِ عِنْدَكَ، أَنْ تَجْعَلَ الْقُرْآنَ رَبِيعَ قَلْبِي، وَنُورَ صَدْرِي، وَجَلَاءَ حُزْنِي، وَذَهَابَ هَمِّي»
”اے اللہ! میں تیرا بندہ ہوں، اور تیرے بندے کا بیٹا ہوں، اور تیری کنیز کا بیٹا ہوں، میری پیشانی تیرے ہاتھ میں ہے، میرے بارے میں تیرا حکم جاری ہو گا، میرے بارے میں تیری تقدیر کا فیصلہ عدل کے مطابق ہے، میں تجھ سے ہر اس اسم کے حوالے (یعنی وسیلے) سے سوال کرتا ہوں، جو تیرا ہے، اور جو تو نے خود اپنے لئے تجویز کیا ہے، یا جس کو تو نے اپنی کتاب میں نازل کیا ہے، یا جس کا علم تو نے اپنی مخلوق میں سے کسی کو بھی دیا ہے، یا جس کے حوالے سے تو نے ترجیح کا معاملہ کرتے ہوئے اپنی ذات کے ساتھ اس کو مخصوص رکھا، اور وہ غیب کے علم سے تعلق رکھتا ہے (اس کے وسیلے سے میں تجھ سے یہ سوال کرتا ہوں: کہ) تو قرآن کو میرے دل کی بہار اور میرے سینے کا نور اور میرے غم کی جلاء اور میری پریشانی کی رخصتی کا باعث بنا دے۔“
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ فرماتے ہیں: تو اللہ تعالیٰ اُس شخص کی پریشانی کو ختم کر دے گا، اور اس کے غم کی جگہ خوشی نصیب کر دے گا۔ لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہمارے لیے یہ مناسب ہے کہ ہم ان کلمات کو سیکھ لیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! جو بھی ان کلمات کے بارے میں سنتا ہے، اُس کے لیے مناسب یہ ہے کہ وہ ان کو سیکھ لے۔
یہ روایت امام أحمد، امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے لفظ ”پریشانی“ کی جگہ لفظ ”غم“ نقل کیا ہے،
یہ روایت امام طبرانی نے بھی نقل کی ہے، امام أحمد اور امام ابویعلیٰ کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف ابوسلمہ جہنی کا معاملہ مختلف ہے اور ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17129]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3122) اخرجه ابو يعلى فى المسند (5297) أخرجه أحمد فى (3712 و 4318)، أخرجه مسند أحمد برقم: 3704، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1920»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17130
وَعَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ أَصَابَهُ هَمٌّ أَوْ حَزَنٌ فَلْيَدْعُ بِهَؤُلَاءِ الْكَلِمَاتِ: اللَّهُمَّ إِنِّي عَبْدُكَ، وَابْنُ عَبْدِكَ، وَابْنُ أَمَتِكَ، نَاصِيَتِي بِيَدِكَ، مَاضٍ فِيَّ حُكْمُكَ، عَدْلٌ فِيَّ قَضَاؤُكَ، أَسْأَلُكَ بِكُلِّ اسْمٍ هُوَ لَكَ، سَمَّيْتَ بِهِ نَفْسَكَ، أَوْ أَنْزَلْتَهُ فِي كِتَابِكَ، أَوْ عَلَّمْتَهُ أَحَدًا مِنْ خَلْقِكَ، أَوِ اسْتَأْثَرْتَ بِهِ فِي عِلْمِ الْغَيْبِ عِنْدَكَ، أَنْ تَجْعَلَ الْقُرْآنَ رَبِيعَ قَلْبِي، وَنُورَ صَدْرِي، وَجَلَاءَ حُزْنِي، وَذَهَابَ هَمِّي".
قَالَ قَائِلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ الْمَغْبُونَ لَمَنْ غَبَنَ هَؤُلَاءِ الْكَلِمَاتِ، قَالَ:" أَجَلْ". قَالَ:" فَقُولُوهُنَّ، وَعَلِّمُوهُنَّ ; فَإِنَّهُ مَنْ قَالَهُنَّ وَعَلَّمَهُنَّ الْتِمَاسَ مَا فِيهِنَّ أَذْهَبَ اللَّهُ كَرْبَهُ، وَأَطَالَ فَرَحَهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جس شخص کو پریشانی یا غم لاحق ہو، اسے ان کلمات کے ہمراہ دعا کرنی چاہیے:
«اللَّهُمَّ إِنِّي عَبْدُكَ، وَابْنُ عَبْدِكَ، وَابْنُ أَمَتِكَ، نَاصِيَتِي بِيَدِكَ، مَاضٍ فِيَّ حُكْمُكَ، عَدْلٌ فِيَّ قَضَاؤُكَ، أَسْأَلُكَ بِكُلِّ اسْمٍ هُوَ لَكَ، سَمَّيْتَ بِهِ نَفْسَكَ، أَوْ أَنْزَلْتَهُ فِي كِتَابِكَ، أَوْ عَلَّمْتَهُ أَحَدًا مِنْ خَلْقِكَ، أَوِ اسْتَأْثَرْتَ بِهِ فِي عِلْمِ الْغَيْبِ عِنْدَكَ، أَنْ تَجْعَلَ الْقُرْآنَ رَبِيعَ قَلْبِي، وَنُورَ صَدْرِي، وَجَلَاءَ حُزْنِي، وَذَهَابَ هَمِّي»
”اے اللہ! بے شک میں تیرا بندہ ہوں اور تیرے بندے کا بیٹا ہوں، اور تیری کنیز کا بیٹا ہوں، میری پیشانی تیرے ہاتھ میں ہے، میرے بارے میں تیرا حکم جاری ہو گا، میرے بارے میں تیری تقدیر کا فیصلہ عدل کے مطابق ہے، میں تجھ سے ہر اس اسم کے وسیلے سے دعا مانگتا ہوں، جو تیرا ہے، جو تو نے خود اپنا نام رکھا، یا جس کو تو نے اپنی کتاب میں نازل کیا، یا جس کے بارے میں تو نے اپنی مخلوق میں سے کسی کو بھی علم عطا کیا یا جس کو تو نے غیب میں اپنے پاس رکھا (میں اُس کے وسیلے سے تجھ سے یہ سوال کرتا ہوں:) کہ تو قرآن کو میرے دل کی بہار اور میرے سینے کا نور اور میرے غم کی جلاء اور میری پریشانی کی رخصتی بنا دے۔“
ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! وہ شخص نقصان والا ہو گا، جسے ان کلمات کے حوالے سے نقصان ہو جائے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم انہیں پڑھو اور ان کی تعلیم دو! کیونکہ جو شخص انہیں پڑھے گا اور ان میں موجود برکات کے حصول کے لیے ان کی تعلیم دے گا، اللہ تعالیٰ اس کی پریشانی ختم کر دے گا اور اس کی خوشی کو طویل کر دے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17130]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں