🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
72. بَابُ كَفَّارَةِ الْمَجْلِسِ .
مجلس کے کفارہ کا بیان
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 17162 (کل: 39 مقامات، 15 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 17162، 1231، 2621، 11371، 12906، 17160، 17161، 17166، 17167، 17168
سنن ابوداود: 4857، 4859
سنن ترمذی: 3433
معجم صغیر للطبرانی : 934
مشکوۃ المصابیح: 2433، 2450
مسند احمد: 8818، 10415، 19769، 19812
مصنف ابن ابی شیبہ: 31297
الفتح الربانی: 5560، 9518، 9519
صحیح ابن حبان: 594
المستدرک علی الصحیحین: 1848، 1990
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 4867، 6170، 6192
المعجم الکبیر للطبرانی: 4430
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 3383
المعجم الاوسط: 77، 4467، 4552، 5914، 6584
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 582، 6041
21 تا 30
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11371
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ دَنَا فَتَدَلَّى قَالَ: هُوَ مُحَمَّدٌ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَنَا فَتَدَلَّى إِلَى رَبِّهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ وَقَدِ اخْتَلَطَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”پھر وہ قریب ہوا، اور مزید قریب ہوا“ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: اس سے مراد سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں، جو قریب ہوئے اور پھر اپنے پروردگار کے قریب تر ہو گئے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11371]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11328)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11328»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12906
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِذَا عَطَسَ أَحَدُكُمْ فَقَالَ: الْحَمْدُ لِلَّهِ، قَالَتِ الْمَلَائِكَةُ: رَبِّ الْعَالَمِينَ، فَإِذَا قَالَ: رَبُّ الْعَالَمِينَ، قَالَتِ الْمَلَائِكَةُ: رَحِمَكَ اللَّهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ وَقَدِ اخْتَلَطَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب کوئی شخص چھینکے تو وہ الحمدللہ کہے، تو فرشتے یہ کہتے ہیں: رب العالمین (یعنی اس اللہ کے لئے حمد مخصوص ہے، جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے) اور جب بندے نے ساتھ رب العالمین بھی کہا:، تو فرشتے یہ کہتے ہیں: اللہ تعالیٰ تم پر رحم کرے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12906]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12284)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12284، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 305»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17160
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" كَفَّارَةُ الْمَجْلِسِ أَنْ يَقُولَ: سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ، أَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ إِلَيْكَ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ مَطَرٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”محفل کا کفارہ یہ ہے: کہ آدمی یہ پڑھ لے:
«سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ، أَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ إِلَيْكَ»
”تو ہر عیب سے پاک ہے، اے اللہ! اور حمد تیرے لیے مخصوص ہے، میں تجھ سے مغفرت طلب کرتا ہوں اور تیری بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں۔“
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن مطر ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17160]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3123)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17161
وَعَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَا يَقُومُ مِنْ مَجْلِسٍ حَتَّى يَقُولَ:" سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ، أَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ إِلَيْكَ". ثُمَّ يَقُولُ:" إِنَّهَا كَفَّارَةٌ لِمَا يَكُونُ فِي الْمَجْلِسِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم محفل سے اُس وقت تک نہیں اُٹھتے تھے جب تک آپ یہ نہیں پڑھ لیتے تھے: «سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ، أَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ إِلَيْكَ»
”تو ہر عیب سے پاک ہے، اے اللہ! اور حمد تیرے لیے مخصوص ہے، میں تجھ سے مغفرت طلب کرتا ہوں اور تیری بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں۔“
پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ فرماتے تھے: یہ اُس چیز کا کفارہ ہوتا ہے جو محفل میں ہوتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17161]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (260) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4445)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4445، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 593»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17166
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" كَفَّارَةُ الْمَجْلِسِ سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، أَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ إِلَيْكَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ جَامِعٍ الْعَطَّارُ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”محفل کا کفارہ یہ ہے:
«سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، أَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ إِلَيْكَ» ”تو ہر عیب سے پاک ہے، اے اللہ! اور حمد تیرے لیے مخصوص ہے، میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ تیرے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، میں تجھ سے مغفرت طلب کرتا ہوں اور تیری بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن جامع عطار ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17166]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17167
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ إِلَى سَقْفِ الْبَيْتِ قَالَ:" سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ، أَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ إِلَيْكَ". قَالَتْ عَائِشَةُ: فَسَأَلْتُهُ عَنْهُنَّ فَقَالَ:" أُمِرْتُ بِهِنَّ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب سر اٹھا کر گھر کی چھت کی طرف دیکھتے تھے، تو یہ پڑھتے تھے:
«سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ، أَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ إِلَيْكَ»
”تو ہر عیب سے پاک ہے، اے اللہ! اور حمد تیرے لیے مخصوص ہے، میں تجھ سے مغفرت طلب کرتا ہوں اور تیری بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں۔“
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ان کلمات کے بارے میں دریافت کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے ان کے بارے میں حکم دیا گیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17167]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7168»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17168
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَبْلَ أَنْ يَمُوتَ يُكْثِرُ أَنْ يَقُولَ:" سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ، أَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ إِلَيْكَ". قَالَ:" إِنِّي أُمِرْتُ". فَقَرَأَ: (إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ) . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم وصال سے پہلے، کثرت کے ساتھ یہ پڑھا کرتے تھے:
«‏‏‏‏سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ، أَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ إِلَيْكَ»
”تو ہر عیب سے پاک ہے، اے اللہ! اور حمد تیرے لیے مخصوص ہے، میں تجھ سے مغفرت طلب کرتا ہوں، اور تیری بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں۔“
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے یہ حکم دیا گیا ہے، پھر آپ نے یہ سورت تلاوت کی:
﴿إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ﴾ [النصر: 1]
”جب اللہ کی مدد اور فتح آ گئی۔۔۔۔۔۔“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17168]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4867
«كان لا يقوم من مجلس إلا قال: سبحانك اللهم ربي وبحمدك لا إله إلا أنت أستغفرك وأتوب إليك وقال: لا يقولهن أحد حيث يقوم من مجلسه إلا غفر له ما كان منه في ذلك المجلس»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا معمول تھا:)
”آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب بھی کسی مجلس سے اٹھتے تو یہ ضرور فرماتے: اے اللہ! تو پاک ہے، اے میرے رب! تیری ہی حمد کے ساتھ، تیرے سوا کوئی سچا معبود نہیں، میں تجھ سے بخشش مانگتا ہوں اور تیری طرف رجوع کرتا ہوں۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص بھی اپنی مجلس سے اٹھتے وقت یہ کلمات کہے گا، اسے اس مجلس میں سرزد ہونے والی لغزشوں کی بخشش ہو جائے گی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/باب كان وهي الشمائل الشريفة/حدیث: 4867]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [ك] عن عائشة. الترغيب 2/236.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6170
«من توضأ فقال بعد فراغه من وضوئه: سبحانك اللهم وبحمدك أشهد أن لا إله إلا أنت أستغفرك وأتوب إليك كتب في رق ثم جعل في طابع فلم يكسر إلى يوم القيامة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جو شخص وضو کرے، پھر وضو سے فارغ ہو کر یہ کہے: اے اللہ! تو پاک ہے اور تیری ہی تعریف ہے، میں گواہی دیتا ہوں کہ تیرے سوا کوئی سچا معبود نہیں، میں تجھ سے بخشش مانگتا ہوں اور تیری طرف توبہ کرتا ہوں، تو یہ ایک کاغذ پر لکھ کر مہر لگا دی جاتی ہے، جو قیامت کے دن تک نہیں توڑی جاتی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6170]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [ن ك] عن أبي سعيد. صحيح الترغيب 220، الصحيحة 2333: ابن السني، هل، ابن بشران - عائشة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6192
«من جلس في مجلس فكثر فيه لغطه فقال قبل أن يقوم من مجلسه ذلك: سبحانك اللهم ربنا وبحمدك أشهد أن لا إله إلا أنت أستغفرك وأتوب إليك إلا غفر له ما كان في مجلسه ذلك»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جو شخص کسی مجلس میں بیٹھے اور اس میں بہت سی فضول باتیں ہوں، پھر وہ اس مجلس سے اٹھنے سے پہلے یہ کہے: اے اللہ! ہمارے رب! تو پاک ہے اور تیری ہی تعریف ہے، میں گواہی دیتا ہوں کہ تیرے سوا کوئی سچا معبود نہیں، میں تجھ سے بخشش مانگتا ہوں اور تیری طرف توبہ کرتا ہوں، تو اسے اس مجلس میں ہونے والی باتوں کی معافی مل جاتی ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6192]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [ت حب ك] عن أبي هريرة. المشكاة 2433، حم.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں