الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
27. بَابُ الصَّلَاةِ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الدُّعَاءِ وَغَيْرِهِ .
دعا میں، اور اس کے علاوہ، نبی اکرم ﷺ پر درود بھیجنا
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 17288 (کل: 4 مقامات، 3 کتب)
معجم صغیر للطبرانی : 973
المعجم الاوسط: 6602
حدیث نمبر: 17288
وَعَنْ أَنَسٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَرَجَ لِحَاجَتِهِ، فَلَمْ يَتْبَعْهُ غَيْرُ عُمَرَ وَمَعَهُ فَخَّارَةُ مَاءٍ، فَوَجَدَهُ سَاجِدًا قَالَ: فَتَنَحَّى عَنْهُ حَتَّى رَفَعَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَأْسَهُ، فَقَالَ:" قَدْ أَحْسَنْتَ (يَا عُمَرُ) حِينَ تَنَحَّيْتَ عَنِّي". فَقَالَ:" أَتَانِي جِبْرِيلُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: مَنْ صَلَّى عَلَيْكَ صَلَاةً صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ عَشْرًا، وَرَفَعَ لَهُ - أَحْسَبُهُ قَالَ: - عَشْرَ دَرَجَاتٍ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ سَلَمَةُ بْنُ وَرْدَانَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم قضائے حاجت کے لیے تشریف لے گئے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے علاوہ اور کوئی آپ کے پیچھے نہیں گیا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس پانی کا ایک برتن تھا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سجدے کی حالت میں پایا، تو وہ ذرا پیچھے ہٹ کے کھڑے ہو گئے، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سر مبارک اٹھایا تو آپ نے فرمایا: اے عمر! تم نے اچھا کیا کہ تم مجھ سے پیچھے ہٹ گئے ابھی جبرائیل میرے پاس آئے تھے اور انہوں نے بتایا: ”آپ کی امت کا جو شخص آپ پر ایک مرتبہ درود بھیجے گا، اللہ تعالیٰ اُس پر دس مرتبہ رحمت نازل کرے گا اور اس کے (راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے، روایت میں یہ الفاظ ہیں:) دس درجات بلند کرے گا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سلمہ بن وردان ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17288]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سلمہ بن وردان ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17288]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3159)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 973
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ بْنِ بَحِيرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُعَاوِيَةَ بْنِ بَحِيرِ بْنِ رَيْشَانَ الْحِمْيَرِيُّ، بِمِصْرَ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ الرَّبِيعِ بْنِ طَارِقٍ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عُتَيْبَةَ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ النَّخَعِيِّ ، عَنِ الأَسْوَدِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، قَالَ:" خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ لِحَاجَةٍ، فَلَمْ يَجِدْ أَحَدًا يَتْبَعُهُ، فَفَزِعَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ، فَأَتَاهُ بِمِطْهَرَةٍ مِنْ خَلْفِهِ، فَوَجَدَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ سَاجِدًا فِي سِرْبِهِ فَتَنَحَّى عَنْهُ مِنْ خَلْفِهِ حَتَّى رَفَعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ رَأْسَهُ، فَقَالَ: أَحْسَنْتَ يَا عُمَرُ حِينَ وَجَدْتَنِي سَاجِدًا، فَتَنَحَّيْتَ عَنِّي، إِنَّ جِبْرِيلَ عَلَيْهِ السَّلامُ أَتَانِي، فَقَالَ: مَنْ صَلَّى عَلَيْكَ مِنْ أُمَّتِكَ وَاحِدَةً صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ عَشْرًا وَرَفَعَهُ بِهَا عَشْرَ دَرَجَاتٍ"، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، إِلا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ، تَفَرَّدَ بِهِ عَمْرُو بْنُ الرَّبِيعِ
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم کسی ضرورت کے لیے نکلے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جانے والا کوئی نہ ملا تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ گھبرا گئے اور طہارت کا برتن لے کر پیچھے سے آئے تو انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کمرے میں سجدہ کرتے ہوئے پایا تو پیچھے سے ہٹ گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا سر اٹھایا اور فرمایا: ”عمر! تو نے اچھا کیا کہ جب مجھے سجدے میں پایا تو مجھ سے الگ ہو گیا، جبریل علیہ السلام میرے پاس آئے تو فرمایا: ’جس نے آپ کی امت سے آپ پر ایک دفعہ درود بھیجا اللہ تعالیٰ اس پر دس رحمتیں بھیجے گا اور اس کے بدلے اس کے دس درجے بلند کر دے گا۔‘“ [معجم صغير للطبراني/كتاب الأدعية و الأذكار/حدیث: 973]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 93، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 6602، والطبراني فى «الصغير» برقم: 1016
قال الهيثمي: رجاله رجال الصحيح غير شيخ الطبراني محمد بن عبد الرحيم بن بحير المصري ولم أجد من ذكره، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (2 / 287)»
قال الهيثمي: رجاله رجال الصحيح غير شيخ الطبراني محمد بن عبد الرحيم بن بحير المصري ولم أجد من ذكره، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (2 / 287)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 3717
وَعَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمْ يَجِدْ أَحَدًا يَتْبَعُهُ فَفَزِعَ عُمَرُ فَأَتَاهُ بِظَهْرَةٍ مِنْ جِلْدٍ فَوَجَدَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَاجِدًا فِي مَشْرَبَتِهِ فَتَنَحَّى عَنْهُ مِنْ خَلْفِهِ حَتَّى رَفَعَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَأْسَهُ فَقَالَ:" أَحْسَنْتَ يَا عُمَرُ حِينَ وَجَدَتْنِي سَاجِدًا فَتَنَحَّيْتَ عَنِّي، إِنَّ جِبْرِيلَ عَلَيْهِ السَّلَامُ أَتَانِي فَقَالَ: مَنْ صَلَّى عَلَيْكَ مِنْ أُمَّتِكَ وَاحِدَةً صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ عَشْرًا وَرَفَعَهُ بِهَا عَشْرَ دَرَجَاتٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالصَّغِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ شَيْخِ الطَّبَرَانِيِّ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحِيمِ بْنِ بَحِيرٍ الْمِصْرِيِّ وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالصَّغِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ شَيْخِ الطَّبَرَانِيِّ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحِيمِ بْنِ بَحِيرٍ الْمِصْرِيِّ وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لائے آپ نے کسی شخص کو نہیں پایا جو آپ کے پیچھے جاتا سیدنا عمر رضی اللہ عنہ گھبرا گئے وہ چھڑے کا ڈول لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، تو انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے بالا خانے میں سجدے کے حالت میں دیکھا وہ ایک طرف ہٹ کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے بیٹھ گئے یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سر اٹھایا تو آپ نے ارشاد فرمایا: اے عمر! تم نے اچھا کیا جب تم نے مجھے سجدے کی حالت میں پایا تو مجھ سے پرے ہو کر بیٹھ گئے جبرائیل میرے پاس آئے اور انہوں نے یہ بتایا: آپ کی امت کا جو شخص آپ پر ایک مرتبہ درود بھیجے گا، تو اللہ تعالٰی اس پر دس مرتبہ رحمت نازل کرے گا، اور اس درود کی وجہ سے اس شخص کے دس درجات بلند کرے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم صغیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں صرف امام طبرانی کے استاد محمد بن عبدالرحیم بن بحیر مصری کا معاملہ مختلف ہے میں نے کسی کو اس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3717]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم صغیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں صرف امام طبرانی کے استاد محمد بن عبدالرحیم بن بحیر مصری کا معاملہ مختلف ہے میں نے کسی کو اس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3717]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6598، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 976، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 93»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 6602
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ بَحِيرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُعَاوِيَةَ بْنِ بَحِيرِ بْنِ رَيْسَانَ الْحِمْيَرِيُّ الْمِصْرِيُّ ، نَا عَمْرُو بْنُ الرَّبِيعِ بْنِ طَارِقٍ ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عُتَيْبَةَ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ النَّخَعِيِّ ، عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَمْ أَجِدْ أَحَدًا يَتْبَعُهُ، فَفَزِعَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ ، فَأَتَاهُ بِمِطْهَرَةٍ، فَوَجَدَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَاجِدًا فِي مَشْرُبَةٍ، فَتَنَحَّى عَنْهُ مِنْ خَلْفِهِ، حَتَّى رَفَعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأْسَهُ، فَقَالَ: أَحْسَنْتَ يَا عُمَرُ حِينَ وَجَدْتَنِي سَاجِدًا، فَتَنَحَّيْتَ عَنِّي، إِنَّ جِبْرِيلَ أَتَانِي، فَقَالَ: مَنْ صَلَّى عَلَيْكَ مِنْ أُمَّتِكَ وَاحِدَةً صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ عَشْرًا، وَرَفَعَهُ بِهَا عَشْرَ دَرَجَاتٍ I ".
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ إِلَّا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، تَفَرَّدَ بِهِ عَمْرُو بْنُ الرَّبِيعِ بْنِ طَارِقٍ I ".
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ إِلَّا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، تَفَرَّدَ بِهِ عَمْرُو بْنُ الرَّبِيعِ بْنِ طَارِقٍ I ".
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (باہر) تشریف لے گئے، میں نے دیکھا کہ کوئی بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے نہیں ہے، اس پر سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ فکر مند ہوئے اور وضو کے پانی کا ایک برتن لے کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک بالا خانے میں سجدہ ریز پایا۔ چنانچہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے ایک جانب ہٹ گئے یہاں تک کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا سر مبارک اٹھایا اور فرمایا: ”اے عمر! تم نے بہت اچھا کیا کہ جب مجھے سجدے کی حالت میں پایا تو ایک طرف ہٹ گئے۔ بے شک میرے پاس جبرئیل آئے اور انہوں نے کہا: آپ کی امت میں سے جو شخص آپ پر ایک مرتبہ درود پڑھے گا، اللہ تعالی اس پر دس رحمتیں نازل فرمائے گا اور اس کے بدلے اس کے دس درجات بلند فرمائے گا۔““
اس حدیث کو عبید اللہ بن عمر سے صرف یحییٰ بن ایوب نے روایت کیا ہے، اور اسے روایت کرنے میں عمرو بن ربیع بن طارق منفرد ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6602]
اس حدیث کو عبید اللہ بن عمر سے صرف یحییٰ بن ایوب نے روایت کیا ہے، اور اسے روایت کرنے میں عمرو بن ربیع بن طارق منفرد ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6602]
تخریج الحدیث: «أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 93، والطبراني فى «الصغير» برقم: 1016»