🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
40. بَابُ الْأَدْعِيَةِ الْمَأْثُورَةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الَّتِي دَعَا بِهَا ، وَعَلَّمَهَا .
نبی اکرم ﷺ سے منقول دعاؤں کا بیان، جو آپ مانگا کرتے تھے، یا جن کی آپ نے تعلیم دی
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 17394 (کل: 14 مقامات، 9 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 17394، 17392، 17393
سلسلہ احادیث صحیحہ: 3034
الادب المفرد: 650
معجم صغیر للطبرانی : 980
صحیح الادب المفرد: 507
المستدرک علی الصحیحین: 1939، 1954، 2662
الجامع الكامل: 11376
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 1310
المعجم الاوسط: 5982، 7884
11 تا 14
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17393
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يُكْثِرُ أَنْ يَدْعُوَ بِهَذَا الدُّعَاءِ:" اللَّهُمَّ اجْعَلْنِي أَخْشَاكَ حَتَّى كَأَنِّي أَرَاكَ أَبَدًا حَتَّى أَلْقَاكَ، وَأَسْعِدْنِي بِتَقْوَاكَ، وَلَا تُشْقِنِي بِمَعْصِيَتِكَ، وَخِرْ لِي فِي قَضَائِكَ، وَبَارِكْ لِي فِي قَدَرِكَ حَتَّى لَا أُحِبَّ تَعْجِيلَ مَا أَخَّرْتَ، وَلَا تَأْخِيرَ مَا عَجَّلْتَ، وَاجْعَلْ غَنَائِي فِي نَفْسِي، وَأَمْتِعْنِي بِسَمْعِي وَبَصَرِي، وَاجْعَلْهُمَا الْوُرِاثَ مِنِّي، وَانْصُرْنِي عَلَى مَنْ ظَلَمَنِي، وَأَرِنِي فِيهِ ثَأْرِي، وَأَقِرَّ بِذَلِكَ عَيْنِي".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ خُثَيْمِ بْنِ عِرَاكٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ، وَرَوَى الْبَزَّارُ بَعْضَ آخِرِهِ مِنْ قَوْلِ:" أَمْتِعْنِي بِسَمْعِي". بِنَحْوِهِ بِإِسْنَادٍ جَيِّدٍ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اکثر یہ دعا کیا کرتے تھے:
«اللَّهُمَّ اجْعَلْنِي أَخْشَاكَ حَتَّى كَأَنِّي أَرَاكَ أَبَدًا حَتَّى أَلْقَاكَ، وَأَسْعِدْنِي بِتَقْوَاكَ، وَلَا تُشْقِنِي بِمَعْصِيَتِكَ، وَخِرْ لِي فِي قَضَائِكَ، وَبَارِكْ لِي فِي قَدَرِكَ حَتَّى لَا أُحِبَّ تَعْجِيلَ مَا أَخَّرْتَ، وَلَا تَأْخِيرَ مَا عَجَّلْتَ، وَاجْعَلْ غَنَائِي فِي نَفْسِي، وَأَمْتِعْنِي بِسَمْعِي وَبَصَرِي، وَاجْعَلْهُمَا الْوُرِاثَ مِنِّي، وَانْصُرْنِي عَلَى مَنْ ظَلَمَنِي، وَأَرِنِي فِيهِ ثَأْرِي، وَأَقِرَّ بِذَلِكَ عَيْنِي» ”اے اللہ! تو مجھے ایسا بندہ بنا دے جو تجھ سے سب سے زیادہ ڈرنے والا ہو، یہاں تک کہ میں یوں ہو جاؤں، جیسے میں ہمیشہ تجھے دیکھتا رہتا ہوں، اور ایسا اس وقت تک رہے، جب تک میں تیری بارگاہ میں حاضر نہیں ہو جاتا، اور تو مجھے اپنے تقویٰ کے ذریعے سعادت عطا فرما، اور اپنی نافرمانی کے ذریعے تو مجھے بدنصیب نہ کرنا، اپنے فیصلے میں، میرے لیے بہتری اختیار کر لے، اور اپنی تقدیر میں میرے لئے برکت رکھ دے، یہاں تک کہ میں اس چیز کو جلدی نہ چاہوں، جسے تو نے موخر کیا ہو، اور اس میں تاخیر نہ چاہوں، جسے تو نے جلدی کر دیا ہو، میری خوشحالی (یا بے نیازی) میرے نفس میں ڈال دے، مجھے میری سماعت اور بصارت کے ذریعے نفع عطا کرتے رہنا اور ان دونوں کو میرا وارث بنانا اور جس نے مجھ پر ظلم کیا، اس کے خلاف میری مدد کرنا، اور اس کے بارے میں مجھے بدلہ دکھا دینا، اور اس کے ذریعے میری آنکھیں ٹھنڈی کرنا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن خیثم بن عراک ہے اور وہ متروک ہے۔ امام بزار نے اس روایت کا آخری حصہ نقل کیا ہے جس میں یہ الفاظ ہیں: ”تو میری سماعت کے ذریعے مجھے نفع دینا۔۔۔۔۔۔“۔ اس کے بعد حسب سابق روایت ہے جو عمدہ سند کے ساتھ منقول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17393]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3193)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5979»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1310
«اللهم متعني بسمعي وبصري واجعلهما الوارث مني وانصرني على من ظلمني وخذ منه بثأري»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
” «اللَّهُمَّ مَتِّعْنِي بِسَمْعِي وَبَصَرِي وَاجْعَلْهُمَا الْوَارِثَ مِنِّي، وَانْصُرْنِي عَلَى مَنْ ظَلَمَنِي وَخُذْ مِنْهُ بِثَأْرِي» (ترجمہ: اے اللہ! مجھے میری سماعت اور بصارت سے مستفید ہونے کا موقع عطا فرما اور ان دونوں کو میرا وارث بنا (یعنی مرتے دم تک انہیں سلامت رکھ)، اور جو مجھ پر ظلم کرے اس کے خلاف میری مدد فرما اور اس سے میرا انتقام لے۔)“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- اللهم/حدیث: 1310]
تخریج الحدیث: «(حسن) ... [ت ك] عن أبي هريرة. الروض النضير 190.»
قال الشيخ الألباني: حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5982
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْأَحْمَرِ النَّاقِدُ، قَالَ: نَا عَمَّارُ بْنُ طَالُوتَ، قَالَ: نَا سَهْلُ بْنُ حَسَّانَ الْكُوفِيُّ، قَالَ: ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ هَيْثَمِ بْنِ عِرَاكِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُكْثِرُ أَنْ يَدْعُوَ بِهَذَا الدُّعَاءِ: اللَّهُمَّ اجْعَلْنِي أَخْشَاكَ حَتَّى كَأَنِّي أَرَاكَ أَبَدًا حَتَّى أَلْقَاكَ، وَأَسْعِدْنِي بِتَقْوَاكَ، وَلَا تُشْقِنِي بِمَعْصِيَتِكَ، وَخِرْ لِي فِي قَضَائِكَ، وَبَارِكْ لِي فِي قَدَرِكَ حَتَّى لَا أُحِبَّ تَعْجِيلَ مَا أَخَّرْتَ، وَلَا تَأْخِيرَ مَا عَجَّلْتَ، وَاجْعَلْ غِنَائِي فِي نَفْسِي، وَأَمْتِعْنِي بِسَمْعِي وَبَصَرِي، وَاجْعَلْهُمَا الْوَارِثَ مِنِّي، وَانْصُرْنِي عَلَى مَنْ ظَلَمَنِي، وَأَرِنِي فِيهِ ثَأْرِي، وَأَقِرَّ بِذَلِكَ عَيْنِي.
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عِرَاكِ بْنِ مَالِكٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ عَمَّارُ بْنُ طَالُوتَ .
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کثرت سے یہ دعا فرمایا کرتے تھے: «اللَّهُمَّ اجْعَلْنِي أَخْشَاكَ حَتَّى كَأَنِّي أَرَاكَ أَبَدًا حَتَّى أَلْقَاكَ، وَأَسْعِدْنِي بِتَقْوَاكَ، وَلَا تُشْقِنِي بِمَعْصِيَتِكَ، وَخِرْ لِي فِي قَضَائِكَ، وَبَارِكْ لِي فِي قَدَرِكَ حَتَّى لَا أُحِبَّ تَعْجِيلَ مَا أَخَّرْتَ، وَلَا تَأْخِيرَ مَا عَجَّلْتَ، وَاجْعَلْ غِنَائِي فِي نَفْسِي، وَأَمْتِعْنِي بِسَمْعِي وَبَصَرِي، وَاجْعَلْهُمَا الْوَارِثَ مِنِّي، وَانْصُرْنِي عَلَى مَنْ ظَلَمَنِي، وَأَرِنِي فِيهِ ثَأْرِي، وَأَقِرَّ بِذَلِكَ عَيْنِي» ”اے اللہ! مجھے ایسا بنا دے کہ میں تجھ سے (اس طرح) ڈرتا رہوں گویا میں ہمیشہ تجھے دیکھ رہا ہوں، یہاں تک کہ تجھ سے ملاقات کروں، اور مجھے اپنے تقویٰ کے ذریعے سعادت مند بنا دے، اور اپنی نافرمانی کے سبب مجھے بدبخت نہ کر، میرے لیے اپنے فیصلے میں بہتری فرما، اور میرے لیے اپنی تقدیر میں برکت دے، یہاں تک کہ میں نہ اس چیز کے جلدی ملنے کو پسند کروں جسے تو نے مؤخر کیا ہے اور نہ اس چیز کے مؤخر ہونے کو جسے تو نے جلدی عطا کیا ہے، اور میرا غنا میرے نفس میں رکھ دے (یعنی دل کو غنی کر دے)، اور مجھے میرے کان اور میری آنکھ سے فائدہ پہنچا، اور انہیں میرا وارث بنا (یعنی آخر دم تک سلامت رکھ)، اور جس نے مجھ پر ظلم کیا اس کے خلاف میری مدد فرما، اور اس کے معاملے میں مجھے میرا بدلہ دکھا دے، اور اس سے میری آنکھوں کو ٹھنڈک عطا فرما۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث عراک بن مالک سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اس میں عمار بن طالوت منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5982]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: وفيه إبراهيم بن خثيم بن عراك وهو متروك «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 178» »
«قال الهيثمي: فيه إبراهيم بن خثيم بن عراك وهو متروك وإسناد البزار جيد «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 178» »
«قال الهيثمي: فيه ليث بن أبي سليم وهو مدلس وبقية رجاله رجال الصحيح «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 178» »
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 1924، 2645، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3604 (م 7)، والبزار فى «مسنده» برقم: 8003»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدًّا، فيه إبراهيم بن خثيم بن عراك متروك
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7884
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَرْوَزِيُّ ، ثَنَا دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ ، نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَلِيٍّ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدْعُو، يَقُولُ: اللَّهُمَّ مَتِّعْنِي بِسَمْعِي وَبَصَرِي حَتَّى تَجْعَلَهُ الْوَارِثَ مِنِّي، وَعَافِنِي فِي دِينِي، وَاحْشُرْنِي عَلَى مَا أَحْيَيْتَنِي، وَانْصُرْنِي عَلَى مَنْ ظَلَمَنِي حَتَّى تُرِيَنِي مِنْهُ ثَأْرِي، اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْلَمْتُ دِينِي إِلَيْكَ، وَخَلَّيْتُ وَجْهِي إِلَيْكَ، وَفَوَّضْتُ أَمْرِي إِلَيْكَ وَأَلْجَأْتُ ظَهْرِي إِلَيْكَ، لَا مَلْجَأَ وَلَا مَنْجَا مِنْكَ إِلَّا إِلَيْكَ، آمَنْتُ بِرُسُلِكَ الَّذِي أَرْسَلْتَ، وَبِكِتَابِكَ الَّذِي أَنْزَلْتَ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ إِلَّا عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ: دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا فرمایا کرتے تھے: «اللَّهُمَّ مَتِّعْنِي بِسَمْعِي وَبَصَرِي حَتَّى تَجْعَلَهُ الْوَارِثَ مِنِّي، وَعَافِنِي فِي دِينِي، وَاحْشُرْنِي عَلَى مَا أَحْيَيْتَنِي، وَانْصُرْنِي عَلَى مَنْ ظَلَمَنِي حَتَّى تُرِيَنِي مِنْهُ ثَأْرِي، اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْلَمْتُ دِينِي إِلَيْكَ، وَخَلَّيْتُ وَجْهِي إِلَيْكَ، وَفَوَّضْتُ أَمْرِي إِلَيْكَ، وَأَلْجَأْتُ ظَهْرِي إِلَيْكَ، لَا مَلْجَأَ وَلَا مَنْجَا مِنْكَ إِلَّا إِلَيْكَ، آمَنْتُ بِرُسُلِكَ الَّذِي أَرْسَلْتَ، وَبِكِتَابِكَ الَّذِي أَنْزَلْتَ» ۔ ”اے اللہ! مجھے میرے کان اور میری آنکھ سے فائدہ پہنچا، یہاں تک کہ تو انہیں میرا وارث بنا دے (یعنی میری زندگی کے آخر تک یہ سلامت رہیں)، میرے دین میں مجھے عافیت دے، مجھے اسی حالت پر اٹھا جس پر تو نے مجھے زندہ رکھا، اور جو مجھ پر ظلم کرے اس کے مقابلے میں میری مدد فرما، یہاں تک کہ تو مجھے اس سے میرا بدلہ دکھا دے۔ اے اللہ! میں نے اپنا دین تیرے سپرد کر دیا، اپنا رخ تیری طرف کر لیا، اپنا معاملہ تیرے حوالے کر دیا اور اپنی پشت تیری پناہ میں دے دی، تجھ سے (بچنے کے لیے) تیرے سوا نہ کوئی جائے پناہ ہے اور نہ کوئی جائے نجات۔ میں تیرے ان رسولوں پر ایمان لایا جنہیں تو نے بھیجا اور تیری اس کتاب پر ایمان لایا جو تو نے نازل فرمائی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو موسیٰ بن عقبہ رحمہ اللہ سے عبداللہ بن جعفر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں داؤد بن رشید منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7884]
تخریج الحدیث: «أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 679، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 1939، والطبراني فى «الصغير» برقم: 1070»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں