الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
48. بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا خَافَ سُلْطَانًا .
جب آدمی کو حکمران کی طرف سے اندیشہ ہو تو وہ کیا پڑھے؟
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 17446 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
الادب المفرد: 700
حدیث نمبر: 17446
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِذَا تَخَوَّفَ أَحَدُكُمْ سُلْطَانًا فَلْيَقُلِ: اللَّهُمَّ رَبَّ السَّمَاوَاتِ السَّبْعِ وَرَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ، كُنْ لِي جَارًا مِنْ شَرِّ فُلَانِ بْنِ فُلَانٍ - يَعْنِي الَّذِي يُرِيدُ - وَشَرِّ الْجِنِّ وَالْإِنْسِ وَأَتْبَاعِهِمْ، أَنْ يُفْرِطَ عَلَيَّ أَحَدٌ مِنْهُمْ، عَزَّ جَارُكَ، وَجَلَّ ثَنَاؤُكَ، وَلَا إِلَهَ غَيْرُكَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ جُنَادَةَ بْنِ سَلْمٍ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُ.
قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي الْأَذْكَارِ هَذَا الْحَدِيثُ وَغَيْرُهُ.
قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي الْأَذْكَارِ هَذَا الْحَدِيثُ وَغَيْرُهُ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب تم میں سے کسی ایک کو حکمران کے حوالے سے اندیشہ ہو تو اسے یہ پڑھنا چاہیے:
«اللَّهُمَّ رَبَّ السَّمَاوَاتِ السَّبْعِ وَرَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ، كُنْ لِي جَارًا مِنْ شَرِّ فُلَانِ بْنِ فُلَانٍ - يَعْنِي الَّذِي يُرِيدُ - وَشَرِّ الْجِنِّ وَالْإِنْسِ وَأَتْبَاعِهِمْ، أَنْ يُفْرِطَ عَلَيَّ أَحَدٌ مِنْهُمْ، عَزَّ جَارُكَ، وَجَلَّ ثَنَاؤُكَ، وَلَا إِلَهَ غَيْرُكَ»
”اے اللہ! سات آسمانوں کے پروردگار! عظیم عرش کے پروردگار! تو فلاں بن فلاں کے شر سے مجھے بچانے والا ہو جا، راوی کہتے ہیں: یعنی یہاں آدمی متعلقہ فرد کا نام لے گا، اور جنات اور انسانوں اور ان کے پیروکاروں کے نشر سے مجھے بچا لے کہ ان میں سے کوئی ایک میرے خلاف زیادتی کرے، تیری پناہ زبردست ہے، تیری تعریف بلند و برتر ہے، اور تیرے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف جنادہ بن سلم کا معاملہ مختلف ہے، اسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس سے پہلے ”کتاب الاذکار“ میں
یہ روایت اور اس کے علاوہ دیگر روایات گزر چکی ہیں (یعنی ایسی روایات جو اس باب کے مضمون سے تعلق رکھتی ہیں)۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17446]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 9795»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 700
حَدَّثَنَا مُسْلِمٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا هِشَامٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا قَتَادَةُ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدْعُو عِنْدَ الْكَرْبِ: ”لَا إِلَهَ إِلا اللَّهُ الْعَظِيمُ الْحَلِيمُ، لَا إِلَهَ إِلا اللَّهُ رَبُّ السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضِ وَرَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ.“
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بے چینی اور اضطراب کے وقت یوں دعا کرتے تھے: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ الْعَظِيمُ الْحَلِيمُ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ رَبُّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ، رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ» ”اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں جو عظمت والا اور بردبار ہے۔ اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں جو آسمان و زمین کا رب ہے، اور رب ہے عرش عظیم کا۔“ [الادب المفرد/كتاب/حدیث: 700]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث الأدب المفرد قال الألباني: صحيح .»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 6345، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2730، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 7627، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3435، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3883» 0
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 6345، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2730، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 7627، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3435، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3883» 0
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 17064
وَرَوَاهُ فِي الْكَبِيرِ بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ بِنَحْوِهِ، وَقَالَ:" كُنْ لِي جَارًا مِنْ جَمِيعِ الْجِنِّ وَالْإِنْسِ أَنْ يَفْرُطَ عَلَيَّ أَحَدٌ مِنْهُمْ، وَأَنْ لَا يُؤْذِيَنِي، عَزَّ جَارُكَ، وَجَلَّ ثَنَاؤُكَ، وَلَا إِلَهَ غَيْرُكَ".
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں ضعیف سند کے ساتھ اس کی مانند نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں:
«كُنْ لِي جَارًا مِنْ جَمِيعِ الْجِنِّ وَالْإِنْسِ أَنْ يَفْرُطَ عَلَيَّ أَحَدٌ مِنْهُمْ، وَأَنْ لَا يُؤْذِيَنِي، عَزَّ جَارُكَ، وَجَلَّ ثَنَاؤُكَ، وَلَا إِلَهَ غَيْرُكَ»
”تو تمام جنات اور انسانوں سے مجھے پناہ دینے والا ہو جا! کہ اُن میں سے کوئی ایک میرے خلاف افراط کرے، یا مجھے کوئی تکلیف پہنچائے، تیری پناہ غلبے والی ہے، تیری ثناء بلند و برتر ہے اور تیرے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17064]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3839)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف