الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
47. بَابٌ مِنْهُ فِي رَحْمَةِ اللَّهِ تَعَالَى .
اللہ تعالیٰ کی رحمت کا بیان
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 17614 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 17614
المعجم الکبیر للطبرانی: 6101
حدیث نمبر: 17614
وَعَنْ جُنْدُبٍ قَالَ: جَاءَ أَعْرَابِيٌّ فَأَنَاخَ رَاحِلَتَهُ، ثُمَّ عَقَلَهَا، فَلَمَّا صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَتَى رَاحِلَتَهُ، فَأَطْلَقَ عِقَالَهَا، ثُمَّ رَكِبَهَا ثُمَّ نَادَى: اللَّهُمَّ ارْحَمْنِي وَمُحَمَّدًا، لَا تُشْرِكْ فِي رَحْمَتِنَا أَحَدًا. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَتَقُولُونَ هُوَ أَضَلُّ أَمْ بَعِيرُهُ؟ أَلَمْ تَسْمَعُوا مَا قَالَ؟". قَالُوا: بَلَى. قَالَ:" لَقَدْ حَظَرْتَ، رَحْمَةُ اللَّهِ وَاسِعَةٌ، إِنِ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - خَلَقَ مِائَةَ رَحْمَةٍ، فَأَنْزَلَ رَحْمَةً يَتَعَاطَفُ بِهَا الْخَلَائِقُ: جِنُّهَا، وَإِنْسُهَا، وَبَهَائِمُهَا، وَعِنْدَهُ تِسْعَةٌ وَتِسْعُونَ، أَتَقُولُونَ هُوَ أَضَلُّ أَمْ بَعِيرُهُ؟". قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ بِاخْتِصَارٍ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ أَبِي أُبَيٍّ عَبْدِ اللَّهِ الْجُشَمِيِّ، وَلَمْ يُضَعِّفْهُ أَحَدٌ.
سیدنا جندب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دیہاتی آیا، اس نے اپنی سواری کو بٹھایا، پھر اسے باندھ دیا، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز ادا کر لی، تو وہ شخص اپنی سواری کے پاس آیا اس کی بندش کو کھولا اس پر سوار ہوا، اور پھر اس نے بلند آواز میں کہا: اے اللہ! تو مجھ پر اور سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) پر رحم فرما اور ہم پر رحم کرنے میں، کسی کو شریک نہ کرنا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ کیا سمجھتے ہو؟ یہ زیادہ گمراہ ہے یا اس کا اونٹ؟ کیا تم نے سنا نہیں؟ جو اس نے کہا: ہے، لوگوں نے جواب دیا: جی ہاں! (یعنی ہم نے اس کی بات سنی ہے) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے اللہ تعالیٰ کی وسیع رحمت کو تنگ کر دیا ہے، اللہ تعالیٰ نے رحمت کے 100 حصے بنائے ہیں اور ان میں سے ایک حصہ نازل کیا ہے، جس کی وجہ سے مخلوق، یعنی جنات، انسان، جانور وغیرہ ایک دوسرے پر رحم کرتے ہیں، اور رحمت کے ننانوے حصے اللہ تعالیٰ کے پاس ہیں، تو تم لوگ کیا سمجھتے ہو؟ یہ زیادہ گمراہ ہے یا اس کا اونٹ؟“۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ابوداؤد نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف ابوابی عبداللہ جشمی کا معاملہ مختلف ہے، ویسے کسی نے اسے ضعیف قرار نہیں دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17614]
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ابوداؤد نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف ابوابی عبداللہ جشمی کا معاملہ مختلف ہے، ویسے کسی نے اسے ضعیف قرار نہیں دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17614]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1667) اخرجه احمد فى المسند (312/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 18322، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1667»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 6101
حَدَّثَنَا أَبُو يَزِيدَ الْقَرَاطِيسِيُّ ، ثَنَا حَجَّاجُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْأَزْرَقُ ، (ح) . وَحَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا حَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ قَالَا: حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ ، عَنْ سَلْمَانَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِنَّ اللهَ خَلَقَ مِائَةَ رَحْمَةٍ، رَحْمَةٌ مِنْهَا يَتَرَاحَمُ بِهَا هَذَا الْخَلْقُ، وَتِسْعَةٌ وَتِسْعُونَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ".
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے سو رحمتیں پیدا فرمائی ہیں، ان میں سے ایک رحمت کے ذریعے یہ ساری مخلوق آپس میں رحم کرتی ہے، اور ننانوے رحمتیں قیامت کے دن کے لیے رکھی ہیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 6101]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 250، حدیث 6126»