🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
7. بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا خَافَ شَيْئًا مِنْ ذَلِكَ .
جب آدمی کو اس حوالے سے اندیشہ ہو، تو وہ کیا پڑھے؟
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 17670 (کل: 4 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 17670، 17671
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 60، 61
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17670
وَعَنْ حُذَيْفَةَ، عَنْ أَبِي بَكْرٍ - إِمَّا حَضَرَ حُذَيْفَةُ ذَلِكَ مِنَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَإِمَّا أَخْبَرَهُ أَبُو بَكْرٍ - أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الشِّرْكُ فِيكُمْ أَخْفَى مِنْ دَبِيبِ النَّمْلِ". قَالَ: قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَهَلَ الشِّرْكُ إِلَّا مَا عُبِدَ مِنْ دُونِ اللَّهِ، أَوْ مَا دُعِيَ مَعَ اللَّهِ؟! - شَكَّ عَبْدُ الْمَلِكِ - قَالَ:" ثَكِلَتْكَ أُمُّكَ يَا صِدِّيقُ، الشِّرْكُ فِيكُمْ أَخْفَى مِنْ دَبِيبِ النَّمْلِ، أَلَا أُخْبِرُكَ بِقَوْلٍ يُذْهِبُ صِغَارَهُ وَكِبَارَهُ - أَوْ صَغِيرَهُ وَكَبِيرَهُ -؟". قُلْتُ: بَلَى. يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" تَقُولُ كُلَّ يَوْمٍ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ أَنْ أُشْرِكَ بِكَ شَيْئًا وَأَنَا أَعْلَمُهُ، وَأَسْتَغْفِرُكَ لِمَا لَا أَعْلَمُ، وَالشِّرْكُ أَنْ تَقُولَ: أَعْطَانِي اللَّهُ وَفُلَانٌ، وَالنِّدُّ أَنْ يَقُولَ الْإِنْسَانُ: لَوْلَا فُلَانٌ قَتَلَنِي فُلَانٌ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى مِنْ رِوَايَةِ لَيْثِ بْنِ أَبِي سُلَيْمٍ، عَنْ أَبِي مُحَمَّدٍ، عَنْ حُذَيْفَةَ، وَلَيْثٌ مُدَلِّسٌ، وَأَبُو مُحَمَّدٍ إِنْ كَانَ هُوَ الَّذِي رَوَى عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ، أَوِ الَّذِي رَوَى عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ، فَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَإِنْ كَانَ غَيْرَهُمَا فَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے، شاید سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بھی اُس وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے، یا شاید سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے انہیں یہ بات بتائی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”تم میں شرک چیونٹی کے رینگنے سے زیادہ پوشیدہ ہے، راوی بیان کرتے ہیں: ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! شرک تو صرف وہ ہوتا ہے کہ جو اللہ کو چھوڑ کر کسی کی عبادت کی جائے (عبدالملک نامی راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) اللہ کے ہمراہ کسی اور کو پکارا جائے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے صدیق! تمہاری ماں تمہیں روئے، تم لوگوں میں شرک چیونٹی کے رینگنے سے زیادہ پوشیدہ ہو گا، کیا میں تمہیں اس کلمے کے بارے میں بتاؤں جو چھوٹے اور بڑے (شرک کو) رخصت کر دے گا (یہاں لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے، لیکن اس کا مفہوم یہی ہے) میں نے عرض کی: جی ہاں! یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم روزانہ تین مرتبہ یہ پڑھا کرو: ”اے اللہ! میں اس بات سے تیری پناہ مانگتا ہوں کہ میں جانتے بوجھتے ہوئے کسی کو تیرا شریک قرار دوں اور اس چیز کے حوالے سے تجھ سے مغفرت طلب کرتا ہوں، جس کا مجھے علم نہ ہو۔“ ”شرک“ یہ ہے کہ تم یہ کہو: اللہ تعالیٰ نے اور فلاں نے مجھے دیا۔ ”ند“ یہ ہے: کہ انسان یہ کہے: اگر فلاں نہ ہوتا، تو فلاں نے مجھے قتل کر دینا تھا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے لیث بن ابوسلیم کی ابومحمد کے حوالے سے سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے، لیث نامی راوی مدلس ہے، اور ابومحمد نامی راوی اگر تو وہ ہے، جو سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کرتا ہے، یا اگر وہ ہے جو سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کرتا ہے، تو پھر ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے اور اگر یہ ان دونوں کے علاوہ کوئی اور ہے، تو میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17670]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (58)، أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3423، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 394/1، 6304/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17671
وَعَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ قَالَ: شَهِدْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَعَ أَبِي بَكْرٍ - أَوْ حَدَّثَنِي أَبُو بَكْرٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" الشِّرْكُ فِيكُمْ أَخْفَى مِنْ دَبِيبِ النَّمْلِ". ثُمَّ قَالَ:" أَلَا أَدُلُّكَ عَلَى مَا يُذْهِبُ صَغِيرَ ذَلِكَ وَكَبِيرَهُ؟ قُلِ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ أَنْ أُشْرِكَ بِكَ وَأَنَا أَعْلَمُ، وَأَسْتَغْفِرُكَ لِمَا لَا أَعْلَمُ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى عَنْ شَيْخِهِ: عَمْرِو بْنِ الْحُصَيْنِ الْعُقَيْلِيِّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ساتھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھا (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں مجھے یہ بات بتائی: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا: ”تم لوگوں میں شرک چیونٹی کے رینگنے سے زیادہ خفی ہے، پھر آپ نے فرمایا: کیا میں اس چیز کے بارے میں تمہاری رہنمائی نہ کروں؟ جو اس (شرک کے) چھوٹے یا بڑے (یعنی ہر قسم کے شرک) کو رخصت کر دے گی، تم یہ پڑھو: ”اے اللہ! میں اس بات سے تیری پناہ مانگتا ہوں کہ میں تیرے ساتھ کسی کو شریک ٹھہراؤں اور میں اس کا علم رکھتا ہوؤں، اور میں اس حوالے سے تجھ سے مغفرت طلب کرتا ہوں، جس کے بارے میں مجھے علم نہ ہو۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اپنے استاد عمرو بن حصین عقیلی کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17671]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (59 و 60)، أخرجه الأحاديث المختارة برقم: 62، 63، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 394/3، 6304/2»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جدا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 60
وَحَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَيَّانَ ، حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ أَسْلَمَ ، وَفَهْدٌ ، قَالَا: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُسْلِمٍ ، حَدَّثَنَا لَيْثٌ ، عَنْ أَبِي مُحَمَّدٍ ، عَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ ، قَالَ: شَهِدْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَعَ أَبِي بَكْرٍ ، أَوْ قَالَ:
حَدَّثَنِي أَبُو بَكْرٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ قَالَ: الشِّرْكُ أَخْفَى فِيكُمْ مِنْ دَبِيبِ النَّمْلِ، ثُمَّ قَالَ: أَلَا أَدُلُّكَ عَلَى مَا يُذْهِبُ عَنْكَ صَغِيرَ ذَلِكَ وَكَبِيرَهُ؟ قُلِ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ أَنْ أُشْرِكَ بِكَ وَأَنَا أَعْلَمُ، وَأَسْتَغْفِرُكَ مِمَّا لَا أَعْلَمُ.
سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی معیت میں سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے ہمراہ حاضر تھا، یا انہوں نے یہ بیان فرمایا کہ مجھے سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے بتایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”شرک تمہارے اندر چیونٹی کے رینگنے کی آہٹ سے بھی زیادہ پوشیدہ ہے“، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا میں تمہیں ایسی چیز نہ بتا دوں جو تم سے اس شرک کے صغیر و کبیر (ہر طرح کے اثر) کو دور کر دے؟ تم یہ کہا کرو: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ أَنْ أُشْرِكَ بِكَ وَأَنَا أَعْلَمُ، وَأَسْتَغْفِرُكَ مِمَّا لَا أَعْلَمُ» ”اے اللہ! میں اس بات سے تیری پناہ مانگتا ہوں کہ میں جانتے بوجھتے تیرے ساتھ کسی کو شریک ٹھہراؤں، اور میں تجھ سے اس شرک کی معافی چاہتا ہوں جسے میں نہیں جانتا“۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أبي بكر الصديق رضي الله عنه/حدیث: 60]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 17671، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 62، 63، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 394/3، 6304/2، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 56»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 61
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَيَّانَ ، حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ أَسْلَمَ ، وَفَهْدٌ ، قَالَا: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُسْلِمٍ ، حَدَّثَنَا لَيْثٌ ، عَنْ أَبِي مُحَمَّدٍ ، عَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ ، قَالَ: شَهِدْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَعَ أَبِي بَكْرٍ ، أَوْ قَالَ:
حَدَّثَنِي أَبُو بَكْرٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ قَالَ: الشِّرْكُ أَخْفَى فِيكُمْ مِنْ دَبِيبِ النَّمْلِ، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ : وَهَلِ الشِّرْكُ إِلَّا مَنْ دَعَا مَعَ اللهِ إِلَهًا آخَرَ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الشِّرْكُ أَخْفَى فِيكُمْ مِنْ دَبِيبِ النَّمْلِ، ثُمَّ قَالَ: أَلَا أَدُلُّكَ عَلَى مَا يُذْهِبُ عَنْكَ صَغِيرَ ذَلِكَ وَكَبِيرَهُ؟ قُلِ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ أَنْ أُشْرِكَ بِكَ وَأَنَا أَعْلَمُ، وَأَسْتَغْفِرُكَ مِمَّا لَا أَعْلَمُ.
سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے ہمراہ حاضر تھا (یا انہوں نے بیان کیا کہ مجھے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ حدیث بیان کی) کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”شرک تمہارے درمیان چیونٹی کے رینگنے کی آہٹ سے بھی زیادہ پوشیدہ ہے“، اس پر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: کیا شرک اس کے سوا بھی کچھ ہے کہ اللہ کے ساتھ کسی دوسرے معبود کو پکارا جائے؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دوبارہ ارشاد فرمایا: ”شرک تمہارے درمیان چیونٹی کے رینگنے کی آہٹ سے بھی زیادہ پوشیدہ ہے“، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں ایسی بات نہ بتاؤں جو تم سے اس (شرک) کے صغیر و کبیر ہر پہلو کو دور کر دے؟ تم یہ دعا مانگا کرو: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ أَنْ أُشْرِكَ بِكَ وَأَنَا أَعْلَمُ، وَأَسْتَغْفِرُكَ مِمَّا لَا أَعْلَمُ» یعنی ”اے اللہ! میں اس بات سے تیری پناہ مانگتا ہوں کہ میں جانتے بوجھتے تیرے ساتھ کسی کو شریک ٹھہراؤں، اور میں تجھ سے ان (لغزشوں) کی معافی چاہتا ہوں جن کا مجھے علم نہیں ہے“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أبي بكر الصديق رضي الله عنه/حدیث: 61]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 17671، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 62، 63، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 394/3، 6304/2، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 57»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں