الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
115. بَابُ هَوَانِ الدُّنْيَا عَلَى اللَّهِ .
اللہ تعالیٰ کے نزدیک، دنیا کا بے حیثیت ہونا
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 18065 (کل: 5 مقامات، 3 کتب)
الجامع الكامل: 15099
المعجم الکبیر للطبرانی: 5817
حدیث نمبر: 18065
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: مَرَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِشَاةٍ مَيِّتَةٍ قَدْ أَلْقَاهَا أَهْلُهَا فَقَالَ:" وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَلدُّنْيَا أَهْوَنُ عَلَى اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - مِنْ هَذِهِ عَلَى أَهْلِهَا". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ مُصْعَبٍ، وَقَدْ وُثِّقَ عَلَى ضَعْفِهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِمْ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر ایک مردار بکری کے پاس سے ہوا، جس کے مالکان نے اسے پھینک دیا تھا، آپ نے ارشاد فرمایا: ”اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، دنیا اللہ تعالیٰ کے نزدیک اس سے زیادہ بے حیثیت ہے جتنی یہ یعنی بکری اپنے مالکان کے نزدیک بے حیثیت ہے۔“
یہ روایت امام أحمد، امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن مصعب ہے جس کے ضعیف ہونے کے باوجود اس کی توثیق کی گئی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18065]
یہ روایت امام أحمد، امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن مصعب ہے جس کے ضعیف ہونے کے باوجود اس کی توثیق کی گئی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18065]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3691) أخرجه أبو يعلى فى المسند (2593) أخرجه احمد فى المسند (3048)، أخرجه مسند أحمد برقم: 3039»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 15099
15099- عن أنس أن رسول الله صلى الله عليه وسلم مرّ بسخلة ميّتة، فقال لهم: ترون هذه هانت على أهلها؟ قالوا: نعم يا رسول الله، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: والذي نفس محمد بيده للدنيا أهون على الله من هذه على أهلها.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه ابن أبي عاصم في الزهد (134)، والبزار (7200) كلاهما عن أبي كامل الجحدري الفضيل بن الحسين، أخبرنا القناد (وهو أبو إسماعيل)، أخبرنا قتادة، عن أنس فذكره.»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 13675
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ لَا يَرْحَمُ لَا يُرْحَمُ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَطِيَّةُ وَقَدْ وُثِّقَ عَلَى ضَعْفِهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو رحم نہیں کرتا، اس پر رحم نہیں کیا جاتا۔“
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عطیہ ہے، جس کے ضعیف ہونے کے باوجود اس کی توثیق کی گی ہے، اور بزار کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13675]
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عطیہ ہے، جس کے ضعیف ہونے کے باوجود اس کی توثیق کی گی ہے، اور بزار کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13675]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1952) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13488)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13488»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 18069
وَعَنْ أَنَسٍ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَرَّ بِشَاةٍ مَيِّتَةٍ فَقَالَ:" لَلدُّنْيَا عَلَى اللَّهِ أَهْوَنُ مِنْ هَذِهِ عَلَى أَهْلِهَا". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر ایک مردار بکری کے پاس سے ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”دنیا اللہ تعالیٰ کے نزدیک اس سے زیادہ بے حیثیت ہے، جتنی یہ (یعنی بکری) اپنے مالکان کے نزدیک بے حیثیت ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18069]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18069]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3692)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 5817
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ زُهَيْرٍ ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ الرَّمَادِيُّ ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ خَالِدٍ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُصْعَبٍ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِشَاةٍ مَيْتَةٍ، فَقَالَ: " مَا تَرَوْنَ هَوَانَ هَذِهِ عَلَى أَهْلِهَا؟ " قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، شَاةٌ مَيْتَةٌ، قَالَ: فَوَاللهِ لَلدُّنْيَا أَهْوَنُ عَلَى اللهِ مِنْ هَذِهِ عَلَى أَهْلِهَا.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک مردہ بکری کے پاس سے گزرے تو فرمایا: ”تم دیکھتے ہو کہ یہ اپنے مالکوں کے نزدیک کتنی حقیر ہے؟“ صحابہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! یہ تو ایک مردہ بکری ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کی قسم! دنیا اللہ کے نزدیک اس سے بھی زیادہ حقیر ہے جتنی یہ اپنے مالکوں کے نزدیک حقیر ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 5817]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 157، حدیث 5838»