🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
23. بَابٌ فِيمَنْ يُؤَخِّرُ الصَّلَاةَ عَنِ الْوَقْتِ .
جو شخص نماز کو مخصوص وقت سے مؤخر کر دے
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 1822 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 1822
المعجم الاوسط: 1365
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1822
وَعَنِ ابْنِ امْرَأَةِ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ: كُنَّا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" إِنَّهَا سَتَجِيءُ أُمَرَاءُ تَشْغَلُهُمْ أَشْيَاءُ حَتَّى لَا يُصَلُّونَ الصَّلَاةَ لِمِيقَاتِهَا". قُلْنَا: فَمَا تَرَى يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالُوا:" صَلُّوا الصَّلَاةَ لِوَقْتِهَا، فَإِنْ أَدْرَكْتُمُوهَا مَعَهُمْ فَاجْعَلُوا صَلَاتَكُمْ مَعَهُمْ سُبْحَةً".
هَذَا لَفْظُ الطَّبَرَانِيِّ فِي الْكَبِيرِ، وَرَوَاهُ أَحْمَدُ وَتَرْجَمَ لَهُ فَقَالَ: حَدِيثُ أَبِي أُبَيٍّ وَذَكَرَ لَهُ هَذَا الْحَدِيثَ، وَقَدْ رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَغَيْرُهُ عَنْهُ عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ وَلِأَبِي أَبِيٍّ صُحْبَةٌ. فَاللَّهُ أَعْلَمُ. وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کی اہلیہ کے صاحبزادے بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے آپ نے ارشاد فرمایا: عنقریب ایسے حکمران آئیں گے کہ کچھ چیزیں انہیں مصروف رکھیں گی یہاں تک کہ وہ لوگ نماز اس کے مخصوص وقت پر ادا نہیں کریں گے راوی کہتے ہیں: ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! تو اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم لوگ نماز کو اس کے مخصوص وقت پر ادا کر لینا اگر تم ان حکمرانوں کے ساتھ اس نماز کو پاؤ تو ان کے ساتھ ادا کی جانے والی اپنی نماز کو نفل قرار دے دینا۔
روایت کے یہ الفاظ امام طبرانی نے معجم کبیر نقل کیے ہیں: اسے امام أحمد نے بھی روایت کیا ہے انہوں نے اس کے حالات بھی بیان کیے ہیں، اور یہ بات بیان کی ہے یہ ابوابی کی نقل کردہ حدیث ہے انہوں نے اس راوی کے حوالے سے یہ حدیث ذکر کی ہے یہی روایت امام ابوداؤد نے اور دیگر حضرات نے ان کے حوالے سے سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے نقل کی ہے۔ سیدنا ابوالی رضی اللہ عنہ کو صحابی ہونے کا شرف حاصل ہے باقی اللہ بہتر جانتا ہے، اس روایت کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1822]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 22173»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1365
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ: نَا هَاشِمُ بْنُ الْوَلِيدِ أَبُو طَالِبٍ الْهَرَوِيُّ قَالَ: نَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللهِ وَعَنْ عَاصِمٍ عَنْ زِرٍّ . عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-: سَتَكُونُ عَلَيْكُمْ أُمَرَاءُ يُؤَخِّرُونَ الصَّلَاةَ عَنْ مَوَاقِيتِهَا، فَإِنْ أَدْرَكْتُمْ ذَلِكَ فَصَلُّوا الصَّلَاةَ لِوَقْتِهَا، وَاجْعَلُوا صَلَاتَكُمْ مَعَهُمْ سُبْحَةً. I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ إِلَّا أَبُو بَكْرٍ I ".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عنقریب تم پر ایسے حکمران ہوں گے جو نماز کو اس کے مقررہ اوقات سے مؤخر کر دیں گے، پس اگر تم وہ صورتِ حال پاؤ تو نماز (پہلے ہی) اس کے (صحیح) وقت پر پڑھ لیا کرو، اور ان کے ساتھ اپنی اس نماز کو نفل بنا لو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبدالعزیز رحمہ اللہ سے صرف ابوبکر رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1365]
تخریج الحدیث: «قال ابن حجر: حديث حسن «فتح الباري شرح صحيح البخاري، ج 2، ص 220» »
«أخرجه ابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 365، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1640، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1481، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 778 / 2، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 327، وأبو داود فى «سننه» برقم: 432، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1255، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 5399، 5420، وأحمد فى «مسنده» برقم: 3671، 22443، والبزار فى «مسنده» برقم: 1811»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں