🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. بَابٌ .
بلا عنوان
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 18573 (کل: 40 مقامات، 16 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 18573، 17707
صحیح بخاری: 5221، 6485، 6486، 6631، 6637
سنن ترمذی: 2313، 2591
سنن ابن ماجہ: 4191، 4320
مسند اسحاق بن راہویہ: 930
الادب المفرد: 254
صحیح الادب المفرد: 191
مشکوۃ المصابیح: 5339، 5673
مسند احمد: 7499، 8124، 9415، 9847، 10029، 10528، 12859، 13009، 13631
مصنف ابن ابی شیبہ: 36878، 37112، 37325، 37488، 39977
صحیح ابن حبان: 358
الجامع الكامل: 399، 14710، 15195
السنن الكبرى للبيهقي: 13336، 19808، 19809
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 4002
المعجم الکبیر للطبرانی: 6975
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 3957
1 تا 10
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18573
وَعَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ: جَاءَ جِبْرِيلُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي حِينٍ غَيْرِ حِينِهِ الَّذِي كَانَ يَأْتِيهِ فِيهِ، فَقَامَ إِلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" يَا جِبْرِيلُ، مَا لِي أَرَاكَ مُتَغَيِّرَ اللَّوْنِ؟". فَقَالَ: مَا جِئْتُكَ حَتَّى أَمَرَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - بِمَفَاتِيحِ النَّارِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا جِبْرِيلُ صِفْ لِيَ النَّارَ وَانْعَتْ لِي جَهَنَّمَ". فَقَالَ جِبْرِيلُ: إِنَّ اللَّهَ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - أَمَرَ بِجَهَنَّمَ فَأُوقِدَ عَلَيْهَا أَلْفَ عَامٍ حَتَّى ابْيَضَّتْ، ثُمَّ أَمَرَ بِهَا فَأُوقِدَ عَلَيْهَا أَلْفَ عَامٍ حَتَّى احْمَرَّتْ، ثُمَّ أَمَرَ فَأُوقِدَ عَلَيْهَا أَلْفَ عَامٍ حَتَّى اسْوَدَّتْ، فَهِيَ سَوْدَاءُ مُظْلِمَةٌ لَا يُضِيءُ شَرَرُهَا وَلَا يُطْفَأُ لَهَبُهَا، وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ، لَوْ أَنَّ قَدْرَ ثُقْبِ إِبْرَةٍ فُتِحَ مِنْ جَهَنَّمَ لَمَاتَ مَنْ فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا مِنْ حَرِّهِ، وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ، لَوْ أَنَّ خَازِنًا مِنْ خَزَنَةِ جَهَنَّمَ بَرَزَ إِلَى أَهْلِ الدُّنْيَا فَنَظَرُوا إِلَيْهِ، لَمَاتَ مَنْ فِي الْأَرْضِ كُلُّهُمْ مِنْ قُبْحِ وَجْهِهِ، وَمِنْ نَتَنِ رِيحِهِ، وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ، لَوْ أَنَّ حَلْقَةً مِنْ حَلْقَةِ سِلْسِلَةِ أَهْلِ النَّارِ الَّتِي نَعَتَ اللَّهُ فِي كِتَابِهِ وُضِعَتْ عَلَى جِبَالِ الدُّنْيَا لَارْفَضَّتْ وَمَا تَقَارَّتْ حَتَّى تَنْتَهِيَ إِلَى الْأَرْضِ السُّفْلَى. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" حَسْبِي يَا جِبْرِيلُ، لَا يَنْصَدِعُ قَلْبِي فَأَمُوتُ". قَالَ: فَنَظَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى جِبْرِيلَ وَهُوَ يَبْكِي، فَقَالَ:" تَبْكِي يَا جِبْرِيلُ، وَأَنْتَ مِنَ اللَّهِ بِالْمَكَانِ الَّذِي أَنْتَ بِهِ؟!". فَقَالَ: وَمَا لِي لَا أَبْكِي؟ أَنَا أَحَقُّ بِالْبُكَاءِ، لَعَلِّي أَكُونُ فِي عِلْمِ اللَّهِ عَلَى غَيْرِ الْحَالِ الَّتِي أَنَا عَلَيْهَا وَمَا أَدْرِي لَعَلِّي أُبْتَلَى بِمَا ابْتُلِيَ بِهِ إِبْلِيسُ، فَقَدْ كَانَ مِنَ الْمَلَائِكَةِ، وَمَا أَدْرِي لَعَلِّي أُبْتَلَى بِمِثْلِ مَا ابْتُلِيَ بِهِ هَارُوتُ وَمَارُوتُ. قَالَ: فَبَكَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَبَكَى جِبْرِيلُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - فَمَا زَالَا يَبْكِيَانِ حَتَّى نُودِيَا أَنْ: يَا جِبْرِيلُ، وَيَا مُحَمَّدُ، إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - قَدْ أَمَّنَكُمَا أَنْ تَعْصِيَاهُ. فَارْتَفَعَ جِبْرِيلُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - وَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَمَرَّ بِقَوْمٍ مِنَ الْأَنْصَارِ يَضْحَكُونَ وَيَلْعَبُونَ، فَقَالَ:" أَتَضْحَكُونَ وَوَرَاءَكُمْ جَهَنَّمُ؟ لَوْ تَعْلَمُونَ مَا أَعْلَمُ لَضَحِكْتُمْ قَلِيلًا، وَلَبَكَيْتُمْ كَثِيرًا، وَلَمَا أَسَغْتُمُ الطَّعَامَ وَالشَّرَابَ، وَلَخَرَجْتُمْ إِلَى الصُّعُدَاتِ تَجْأَرُونَ إِلَى اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ -".
فَنُودِيَ: يَا مُحَمَّدُ، لَا تُقَنِّطْ عِبَادِي، إِنَّمَا بَعَثْتُكَ مُيَسِّرًا، وَلَمْ أَبْعَثْكَ مُعَسِّرًا. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" سَدِّدُوا وَقَارِبُوا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سَلَامٌ الطَّوِيلُ، وَهُوَ مُجْمَعٌ عَلَى ضَعْفِهِ.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا جبرائیل علیہ السلام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، یہ اس وقت کی بات ہے جس وقت میں وہ عام طور پر نہیں آیا کرتے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اُٹھ کر ان کی طرف بڑھے اور دریافت کیا: اے جبرائیل! کیا وجہ ہے؟ میں دیکھ رہا ہوں کہ تمہاری رنگت تبدیل ہے (یعنی تم پریشان نظر آ رہے ہو) سیدنا جبرائیل علیہ السلام نے کہا: میں آپ کے پاس اُس وقت تک نہیں آیا جب تک اللہ تعالیٰ نے جہنم کی کنجیوں کے بارے میں حکم نہیں دیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے جبرائیل! تم آگ (یا جہنم) کی صفت (یعنی حلیہ) میرے سامنے بیان کرو اور جہنم کا حلیہ میرے سامنے بیان کرو! سیدنا جبرائیل! علیہ السلام نے کہا: اللہ تعالی نے جہنم کے بارے میں حکم دیا، تو ایک ہزار سال تک اسے دہکایا گیا، یہاں تک کہ وہ سفید ہو گئی، پھر اس جہنم کے بارے میں حکم دیا گیا، اسے ایک ہزار سال تک مزید دہکایا گیا، یہاں تک کہ وہ سرخ ہو گئی، پھر اس نے اس کے بارے میں حکم دیا تو اسے ایک ہزار سال تک مزید ہکایا گیا، یہاں تک کہ وہ سیاہ ہو گئی، تو اب وہ سیاہ تاریک ہے، اس کے شراروں میں روشنی نہیں ہے، اور اس کے انگارے بجھتے نہیں ہیں، اُس ذات کی قسم! جس نے آپ کو حق کے ہمراہ معبوث کیا ہے، اگر جہنم میں سے سوئی کے ناکے جتنی جگہ کو کھول دیا جائے تو اس کی تپش کی وجہ سے روئے زمین پر موجود سب لوگ مر جائیں، اُس ذات کی قسم! جس نے آپ کو حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے، اگر جہنم کے نگران فرشتوں میں سے کوئی ایک فرشتہ اہل دنیا کے سامنے ظاہر ہو جائے اور وہ لوگ اُس کی طرف دیکھیں، تو اس کے چہرے کی ہیبت ناکی اور اس کی بو کی تیزی کی وجہ سے روئے زمین پر موجود سب لوگ مر جائیں، اُس ذات کی قسم! جس نے آپ کو حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے، اگر اہل جہنم کی زنجیروں کی کوئی ایک کڑی، جس کی صفت اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب میں بیان کی ہے، اگر اُسے دنیا کے پہاڑوں پر رکھ دیا جائے تو وہ سب اپنی جگہ سے ہل جائیں، اور کوئی جما نہ رہے، یہاں تک کہ وہ سب سے نیچے والی زمین تک چلے جائیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے جبرائیل! میرے لئے اتنا کافی ہے، ایسا نہ ہو کہ میرا دل پھٹ جائے اور میں مر جاؤں۔ راوی بیان کرتے ہیں: پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا جبرائیل علیہ السلام کی طرف دیکھا جو رو رہے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اے جبرائیل! تم کیوں رو رہے ہو؟ جبکہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں تمہیں مخصوص مقام حاصل ہے، تو سیدنا جبرائیل علیہ السلام نے کہا: میں کیوں نہ روؤں؟ میں رونے کا زیادہ حقدار ہوں، کیونکہ ہو سکتا ہے، اللہ تعالیٰ کے علم میں میری حالت اس سے مختلف ہو، جو اس وقت ہے، میں نہیں جانتا، ہو سکتا ہے کہ مجھے بھی اسی طرح کی آزمائش میں مبتلا کر دیا جائے، جس طرح کی آزمائش میں ابلیس کو مبتلا کیا گیا، وہ بھی تو پہلے فرشتوں میں سے تھا، میں نہیں جانتا، ہو سکتا ہے کہ مجھے اسی طرح کی آزمائش میں مبتلا کر دیا جائے جس میں ہاروت اور ماروت کو مبتلا کیا گیا، راوی بیان کرتے ہیں: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بھی رونے لگے اور سیدنا جبرائیل علیہ السلام بھی رونے لگے، یہ دونوں حضرات مسلسل روتے رہے، یہاں تک کہ پکار کر یہ کہا: گیا ہے: اے جبرائیل اور محمد! بے شک اللہ تعالیٰ نے تم دونوں کو اس بات سے محفوظ رکھا ہے کہ دونوں اس کی نافرمانی کرو، پھر سیدنا جبرائیل علیہ السلام اوپر چلے گئے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم گھر سے باہر تشریف لائے، آپ کا گزر انصار سے تعلق رکھنے والے کچھ لوگوں کے پاس سے ہوا، جو ہنس رہے تھے اور کھیل کود کر رہے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا تم لوگ ہنس رہے ہو؟ جبکہ جہنم تمہارے آگے موجود ہے، جو میں جانتا ہوں، اگر تم بھی جان لو تم تھوڑا ہنسو اور تم زیادہ رویا کرو، اور تم سیر ہو کر کھایا پیا نہ کرو، اور تم ویرانوں کی طرف نکل جاؤ، تاکہ تم اللہ کی پناہ حاصل کرو۔ تو پکار کر کہا: گیا: اے محمد! تم میرے بندوں کو مایوس نہ کرو! بے شک میں نے تمہیں آسانی فراہم کرنے والا بنا کر مبعوث کیا ہے میں نے تمہیں تنگی کا شکار کرنے والا بنا کر مبعوث نہیں کیا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے (ان لوگوں سے) ارشاد فرمایا: ٹھیک رہو اور میانہ روی اختیار کرو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی سلام طویل ہے اور اس کے ضعیف ہونے پر اتفاق ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب صفة أهل النار/حدیث: 18573]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (2604)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2604»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5221
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" يَا أُمَّةَ مُحَمَّدٍ، مَا أَحَدٌ أَغْيَرَ مِنَ اللَّهِ أَنْ يَرَى عَبْدَهُ أَوْ أَمَتَهُ تَزْنِي، يَا أُمَّةَ مُحَمَّدٍ، لَوْ تَعْلَمُونَ مَا أَعْلَمُ لَضَحِكْتُمْ قَلِيلًا وَلَبَكَيْتُمْ كَثِيرًا".
ہم سے عبداللہ بن مسلمہ قعنبی نے بیان کیا، ان سے امام مالک نے بیان کیا، ان سے ہشام بن عروہ نے، ان سے ان کے والد عروہ بن زبیر نے بیان کیا اور ان سے عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اے امت محمد! اللہ سے بڑھ کر غیرت مند اور کوئی نہیں کہ وہ اپنے بندے یا بندی کو زنا کرتے ہوئے دیکھے۔ اے امت محمد! اگر تمہیں وہ معلوم ہوتا جو مجھے معلوم ہے تو تم ہنستے کم اور روتے زیادہ۔ [صحيح البخاري/كتاب النكاح/حدیث: 5221]
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے امتِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم ! اللہ سے بڑھ کر کوئی بھی غیرت مند نہیں کہ وہ اپنے بندے یا اپنی بندی کو بدکاری میں مبتلا دیکھے۔ اے امتِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم ! اگر تم وہ جان لو جو کچھ میں جانتا ہوں تو یقیناً تم بہت تھوڑا ہنسو اور زیادہ روتے رہو۔“ [صحيح البخاري/كتاب النكاح/حدیث: 5221]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6485
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ عُقَيْلٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، كَانَ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَوْ تَعْلَمُونَ مَا أَعْلَمُ لَضَحِكْتُمْ قَلِيلًا، وَلَبَكَيْتُمْ كَثِيرًا".
ہم سے یحییٰ بن بکیر نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے لیث نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے عقیل نے بیان کیا، ان سے ابن شہاب نے بیان کیا، ان سے سعید بن مسیب نے بیان کیا کہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کیا کرتے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”اگر تمہیں وہ معلوم ہو جائے جو میں جانتا ہوں تو تم ہنستے کم اور روتے زیادہ۔“ [صحيح البخاري/كتاب الرقاق/حدیث: 6485]
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تم وہ (حقائق) جان لیتے جو میں جانتا ہوں تو تم بہت کم ہنستے اور زیادہ روتے۔“ [صحيح البخاري/كتاب الرقاق/حدیث: 6485]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6486
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ مُوسَى بْنِ أَنَسٍ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَوْ تَعْلَمُونَ مَا أَعْلَمُ لَضَحِكْتُمْ قَلِيلًا، وَلَبَكَيْتُمْ كَثِيرًا".
ہم سے سلیمان بن حرب نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا، ان سے موسیٰ بن انس نے بیان کیا اور ان سے انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”اگر تمہیں وہ معلوم ہوتا جو میں جانتا ہوں تو تم ہنستے کم اور روتے زیادہ۔“ [صحيح البخاري/كتاب الرقاق/حدیث: 6486]
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تمہیں معلوم ہو جائے جو میں جانتا ہوں تو تم بہت کم ہنستے اور روتے زیادہ۔“ [صحيح البخاري/كتاب الرقاق/حدیث: 6486]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6631
حَدَّثَنِي مُحَمَّدٌ، أَخْبَرَنَا عَبْدَةُ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ قَالَ:" يَا أُمَّةَ مُحَمَّدٍ، وَاللَّهِ لَوْ تَعْلَمُونَ مَا أَعْلَمُ، لَبَكَيْتُمْ كَثِيرًا، وَلَضَحِكْتُمْ قَلِيلًا".
مجھ سے محمد بن سلام نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم کو عبدہ نے خبر دی، انہیں ہشام بن عروہ نے، انہیں ان کے والد عروہ بن زبیر نے اور انہیں عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”اے امت محمد! واللہ، اگر تم وہ جانتے جو میں جانتا ہوں تو زیادہ روتے اور کم ہنستے۔“ [صحيح البخاري/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 6631]
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے امتِ محمد! اللہ کی قسم! اگر تمہیں ان حقائق کا علم ہو جاتا جو میں جانتا ہوں تو تم زیادہ روتے اور بہت کم ہنستے۔“ [صحيح البخاري/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 6631]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6637
حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى، أَخْبَرَنَا هِشَامٌ هُوَ ابْنُ يُوسُفَ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ هَمَّامٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ أَبُو الْقَاسِمِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ، لَوْ تَعْلَمُونَ مَا أَعْلَمُ، لَبَكَيْتُمْ كَثِيرًا، وَلَضَحِكْتُمْ قَلِيلًا".
مجھ سے ابراہیم بن موسیٰ نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم کو ہشام بن یوسف نے خبر دی، انہیں معمر نے، انہیں ہمام بن منبہ نے اور ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”اس ذات کی قسم! جس کے ہاتھ میں میری جان ہے اگر تم بھی آخرت کی وہ مشکلات جانتے جو میں جانتا ہوں تو تم زیادہ روتے اور کم ہنستے۔“ [صحيح البخاري/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 6637]
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ حضرت ابو القاسم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! اگر ان (اخروی حقائق اور قیامت کی ہولناکیوں) کا تمہیں علم ہو جائے جو میں جانتا ہوں تو تم زیادہ روتے اور بہت کم ہنستے۔“ [صحيح البخاري/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 6637]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2313
حَدَّثَنَا أَبُو حَفْصٍ عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ الْفَلَّاسُ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَوْ تَعْلَمُونَ مَا أَعْلَمُ لَضَحِكْتُمْ قَلِيلًا، وَلَبَكَيْتُمْ كَثِيرًا "، هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ.
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو میں جانتا ہوں اگر تم لوگ جان لیتے تو ہنستے کم اور روتے زیادہ“۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث صحیح ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب الزهد عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 2313]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 15049)، وانظر مسند احمد (2/257، 313) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح فقه السيرة (479)
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2591
حَدَّثَنَا عَبَّاسٌ الدُّورِيُّ الْبَغْدَادِيُّ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ، حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ عَاصِمٍ هُوَ ابْنُ بَهْدَلَةَ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " أُوقِدَ عَلَى النَّارِ أَلْفَ سَنَةٍ حَتَّى احْمَرَّتْ، ثُمَّ أُوقِدَ عَلَيْهَا أَلْفَ سَنَةٍ حَتَّى ابْيَضَّتْ، ثُمَّ أُوقِدَ عَلَيْهَا أَلْفَ سَنَةٍ حَتَّى اسْوَدَّتْ فَهِيَ سَوْدَاءُ مُظْلِمَةٌ ".
ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جہنم کی آگ ایک ہزار سال دہکائی گئی یہاں تک کہ سرخ ہو گئی، پھر ایک ہزار سال دہکائی گئی یہاں تک کہ سفید ہو گئی، پھر ایک ہزار سال دہکائی گئی یہاں تک کہ سیاہ ہو گئی، اب وہ سیاہ ہے اور تاریک ہے“۔ [سنن ترمذي/كتاب صفة جهنم عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 2591]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابن ماجہ/الزہد 38 (4320) (تحفة الأشراف: 12807) (ضعیف) (سند میں شریک القاضی حافظہ کے کمزور راوی ہیں)»
قال الشيخ الألباني: ضعيف، ابن ماجة (4320) // ضعيف سنن ابن ماجة (941) ، ضعيف الجامع الصغير نحوه برقم (2125) //
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده ضعيف
ابن ماجه (4320)
شريك مدلس وعنعن
وقال أبو هريرة رضي الله عنه: ’’أترو نها حمراء كناركم هٰذه،لهي أسود من القار والقار الزفت‘‘ (الموطأ: 994/2) وسنده صحيح
وحكمه الرفع
انوار الصحيفة ص 263

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4191
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى , حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ , حَدَّثَنَا هَمَّامٌ , عَنْ قَتَادَةَ , عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ , قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَوْ تَعْلَمُونَ مَا أَعْلَمُ لَضَحِكْتُمْ قَلِيلًا وَلَبَكَيْتُمْ كَثِيرًا".
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تم وہ جان لیتے جو میں جانتا ہوں تو ہنستے کم اور روتے زیادہ“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الزهد/حدیث: 4191]
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تمہیں وہ کچھ معلوم ہو جائے جو مجھے معلوم ہے تو تم ہنسو کم اور روؤ زیادہ۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الزهد/حدیث: 4191]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 1426)، وقد أخرجہ: صحیح مسلم/الصلاة 25 (426)، مسند احمد (3/102، 126، 154، 193، 210، 217، 240، 245، 251، 268، 290)، سنن الدارمی/الرقاق 26 (2778) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4320
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِيُّ , حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ , حَدَّثَنَا شَرِيكٌ , عَنْ عَاصِمٍ , عَنْ أَبِي صَالِحٍ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ:" أُوقِدَتِ النَّارُ أَلْفَ سَنَةٍ فَابْيَضَّتْ , ثُمَّ أُوقِدَتْ أَلْفَ سَنَةٍ فَاحْمَرَّتْ , ثُمَّ أُوقِدَتْ أَلْفَ سَنَةٍ فَاسْوَدَّتْ , فَهِيَ سَوْدَاءُ كَاللَّيْلِ الْمُظْلِمِ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جہنم ہزار برس تک بھڑکائی گئی تو اس کی آگ سفید ہو گئی، پھر ہزار برس بھڑکائی گئی تو وہ سرخ ہو گئی، پھر ہزار برس بھڑکائی گئی تو وہ سیاہ ہو گئی، اب وہ تاریک رات کی طرح سیاہ ہے“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الزهد/حدیث: 4320]
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جہنم (کی آگ) ایک ہزار سال تک دہکائی گئی تو وہ سفید ہو گئی، پھر ہزار سال تک دہکائی گئی تو وہ سرخ ہو گئی، پھر ہزار سال تک دہکائی گئی تو وہ سیاہ ہو گئی، (اب) وہ تاریک رات کی طرح سیاہ ہے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الزهد/حدیث: 4320]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن الترمذی/صفة جہنم (2591)، (تحفة الأشراف: 12807) (ضعیف)» ‏‏‏‏ (سند میں شریک ضعیف راوی ہیں)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده ضعيف / ت+2591

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں