🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
9. بَابٌ فِي أَهْلِ النَّارِ ، وَعَلَامَتِهَا ، وَأَوَّلِ مَنْ يُكْسَى حُلَلَهَا .
اہل جہنم اور ان کی علامت کا بیان اور سب سے پہلے کس کو اس (جہنم) کا حلہ پہنایا جائے گا؟
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 18617 (کل: 2 مقامات، 1 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 18617، 17917
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18617
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ عِنْدَ ذِكْرِ النَّارِ:" أَهْلِ النَّارِ كُلُّ جَعْظَرِيٍّ جَوَّاظٍ، مُسْتَكْبِرٍ، جَمَّاعٍ مَنَّاعٍ، وَأَهْلُ الْجَنَّةِ الضُّعَفَاءُ الْمَغْلُوبُونَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جہنم کے ذکر کے دوران نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا: ”اہل جہنم، ہر بدتمیز، بدماغ، متکبر، (مال کو) بہت زیادہ جمع کرنے والا، (اس کو اللہ کی راہ میں خرچ کرنے سے) روکنے والا، اور اہل جنت (دنیا میں) کمزور اور مغلوب لوگ ہیں۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب صفة أهل النار/حدیث: 18617]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (214/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 6544، 6971، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 3897»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17917
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِأَهْلِ النَّارِ وَأَهْلِ الْجَنَّةِ، أَمَّا أَهْلُ الْجَنَّةِ؟ فَكُلُّ ضَعِيفٍ مُسْتَضْعَفٍ ذِي طِمْرَيْنِ لَوْ أَقْسَمَ عَلَى اللَّهِ لَأَبَرَّهُ، وَأَمَّا أَهْلُ النَّارِ فَكُلُّ جَعْظَرِيٍّ جَوَّاظٍ، جَمَّاعٍ مَنَّاعٍ ذِي تَبَعٍ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ يُعْتَضَدُ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”کیا میں تمہیں اہل جہنم اور اہل جنت کے بارے میں نہ بتاؤں؟ جہاں تک اہل جنت کا تعلق ہے تو ہر کمزور اور کم تر حیثیت کا مالک شخص، جس کا لباس عام سا ہو (اور اس کا حال یہ ہوتا ہے) اگر وہ اللہ کے نام پر قسم اٹھا لے، تو اللہ تعالی اسے پوری کروا دے جہاں تک اہل جہنم کا تعلق ہے، تو ہر موٹا تازہ شخص (جو مال کو) بہت زیادہ جمع کرنے والا ہو (اور اللہ کی راہ میں وہ مال) نہ دینے والا ہو، جس کے خادم ہوں۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور اس کی نقل کردہ حدیث مضبوط ہوتی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17917]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (145/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 12067، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 5325»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں