الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
63. بَابٌ فِيمَنْ أَكَلَ ثُومًا أَوْ نَحْوَهُ ثُمَّ أَتَى الْمَسْجِدَ .
اس شخص کا بیان جو لہسن یا اس جیسی کوئی (بدبودار چیز) کھا لے اور پھر مسجد میں آئے
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 1995 (کل: 37 مقامات، 15 کتب)
سنن ابوداود: 3825
سنن دارمی: 2090
صحیح ابن خزیمہ: 1661
اللؤلؤ والمرجان: 331
الفتح الربانی: 1354
صحیح ابن حبان: 1645
31 تا 37
حدیث نمبر: 1989
عَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ قَالَ: كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي مَسِيرٍ لَهُ فَنَزَلْنَا فِي مَكَانٍ كَثِيرِ الثُّومِ، وَإِنَّ أُنَاسًا مِنَ الْمُسْلِمِينَ أَصَابُوا مِنْهُ، ثُمَّ جَاءُوا إِلَى الْمُصَلَّى يُصَلُّونَ مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَنَهَاهُمْ عَنْهَا، ثُمَّ جَاءُوا بَعْدَ ذَلِكَ إِلَى الْمُصَلَّى فَوَجَدَ رِيحَهَا مِنْهُمْ فَقَالَ:" مَنْ أَكَلَ مِنْ هَذِهِ الشَّجَرَةِ فَلَا يَقْرَبَنَّ مَسْجِدَنَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالصَّغِيرِ، وَفِيهِ أَبُو الزَّيَّاتِ وَهُوَ مَجْهُولٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالصَّغِيرِ، وَفِيهِ أَبُو الزَّيَّاتِ وَهُوَ مَجْهُولٌ.
سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سفر کر رہے تھے ہم نے ایک ایسی جگہ پر پڑاؤ کیا جہاں لہسن بہت زیادہ تھا مسلمانوں میں سے کچھ لوگوں نے اسے حاصل کیا جب وہ لوگ نماز کی جگہ پر آئے تاکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں نماز ادا کریں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ایسا کرنے سے منع کر دیا پھر اس کے بعد جب وہ لوگ نماز ادا کرنے کی جگہ پر آئے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ان لوگوں سے لہسن کی بو محسوس ہوئی، تو آپ نے ارشاد فرمایا: جس شخص نے اس درخت میں سے کھایا ہو وہ ہماری مسجد کے قریب ہرگز نہ آئے“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم صغیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوالزیات ہے، اور وہ مجہول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1989]
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم صغیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوالزیات ہے، اور وہ مجہول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1989]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 6093
«من أكل من هذه الشجرة فلا يقربن المساجد»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جو شخص اس پودے میں سے کچھ کھائے تو وہ مسجدوں کے قریب نہ آئے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6093]
”جو شخص اس پودے میں سے کچھ کھائے تو وہ مسجدوں کے قریب نہ آئے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6093]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [د هـ حب] عن ابن عمر. صحيح الترغيب 329: م.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 6094
«من أكل من هذه الشجرة فلا يقربن مسجدنا ولا يؤذينا بريح الثوم»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جو شخص اس پودے میں سے کچھ کھائے تو وہ ہماری مسجد کے قریب نہ آئے اور نہ لہسن کی بو سے ہمیں تکلیف دے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6094]
”جو شخص اس پودے میں سے کچھ کھائے تو وہ ہماری مسجد کے قریب نہ آئے اور نہ لہسن کی بو سے ہمیں تکلیف دے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6094]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [م هـ] عن أبي هريرة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 6095
«من أكل من هذه الشجرة فلا يقربنا ولا يصلين معنا»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جو شخص اس پودے میں سے کچھ کھائے تو وہ ہمارے قریب نہ آئے اور نہ ہمارے ساتھ نماز پڑھے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6095]
”جو شخص اس پودے میں سے کچھ کھائے تو وہ ہمارے قریب نہ آئے اور نہ ہمارے ساتھ نماز پڑھے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6095]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [ق] عن أنس. صحيح الترغيب 330.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 6096
"من أكل من هذه الشجرة - يعني الثوم - فلا يقربن مسجدنا"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جو شخص اس پودے - یعنی لہسن - میں سے کچھ کھائے تو وہ ہماری مسجد کے قریب نہ آئے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6096]
”جو شخص اس پودے - یعنی لہسن - میں سے کچھ کھائے تو وہ ہماری مسجد کے قریب نہ آئے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6096]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [ق] عن ابن عمر. مختصر مسلم 251، صحيح الترغيب 329.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 5916
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: وَجَدَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رِيحَ ثُومٍ فِي الْمَسْجِدِ، فَقَالَ: مَنْ أَكَلَ مِنْ هَذِهِ الشَّجَرَةِ فَلَا يَقْرَبَنَّ مَسْجِدَنَا.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد میں لہسن کی بو محسوس فرمائی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس نے اس پودے میں سے کچھ کھایا ہو وہ ہماری مسجد کے قریب ہرگز نہ آئے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أبي هريرة رضي الله عنه/حدیث: 5916]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1015، وأخرجه مسند أحمد برقم: 9260، وأخرجه مسند البزار برقم: 2905، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5890»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1015، وأخرجه مسند أحمد برقم: 9260، وأخرجه مسند البزار برقم: 2905، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5890»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
حدیث نمبر: 6118
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: وَجَدَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رِيحًا فِي الْمَسْجِدِ، فَقَالَ: مَنْ أَكَلَ مِنْ هَذِهِ الشَّجَرَةِ الْخَبِيثَةِ فَلَا يَدْخُلْ مَسْجِدَنَا ؛ يَعْنِي: الثُّومَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد میں ایک ناگوار بو محسوس فرمائی تو ارشاد فرمایا: ”جس شخص نے اس ناپسندیدہ پودے میں سے کچھ کھایا ہو وہ ہماری مسجد میں داخل نہ ہو“، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد لہسن سے تھی۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أبي هريرة رضي الله عنه/حدیث: 6118]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى سابقًا (برقم 5916)»
«أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1015، وأخرجه مسند أحمد برقم: 9260، وأخرجه مسند البزار برقم: 2905، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6092»