الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
83. بَابُ الْمَشْيِ إِلَى الْمَسَاجِدِ .
مساجد کی طرف چل کر جانا
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 2070 (کل: 4 مقامات، 3 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 2070
الفتح الربانی: 5712
حدیث نمبر: 2070
عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" إِذَا تَطَهَّرَ الرَّجُلُ ثُمَّ أَتَى الْمَسْجِدَ يَرْعَى الصَّلَاةَ كَتَبَ لَهُ كَاتِبَاهُ - أَوْ كَاتِبُهُ - بِكُلِّ خُطْوَةٍ يَخْطُوهَا عَشْرَ حَسَنَاتٍ" قَالَ:" وَالْقَاعِدُ يَرْعَى الصَّلَاةَ كَالْقَانِتِ، وَيُكْتَبُ مِنَ الْمُصَلِّينَ مِنْ حِينِ يَخْرُجُ مِنْ بَيْتِهِ حَتَّى يَرْجِعَ إِلَيْهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِي بَعْضِ طُرُقِهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَبَعْضُهَا صَحِيحٌ، وَصَحَّحَهُ الْحَاكِمُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِي بَعْضِ طُرُقِهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَبَعْضُهَا صَحِيحٌ، وَصَحَّحَهُ الْحَاكِمُ.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب کوئی شخص طہارت حاصل کرے (یعنی وضو کرے) پھر وہ مسجد میں آئے اور نماز کا دھیان رکھے تو اس کے دونوں کاتب (یعنی فرشتے یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے) اس کے لئے ہر ایک قدم کے عوض میں دس نیکیاں نوٹ کرتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی ارشاد فرمایا ہے: بیٹھ کر نماز کا انتظار کرنے والا شخص کھڑے ہو کر نماز ادا کرنے والے کی مانند ہے، اور اس کا شمار نمازیوں میں کیا جائے گا جب سے وہ اپنے گھر سے نکلا ہو اور اس وقت تک کیا جائے گا جب تک وہ واپس گھر نہیں چلا جاتا“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی بعض اسناد میں ابن لہیعہ نامی راوی ہے، اور اس کی بعض اسناد ”صحیح“ ہیں امام حاکم رحمہ اللہ نے اس حدیث کو ”صحیح“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2070]
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی بعض اسناد میں ابن لہیعہ نامی راوی ہے، اور اس کی بعض اسناد ”صحیح“ ہیں امام حاکم رحمہ اللہ نے اس حدیث کو ”صحیح“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2070]
تخریج الحدیث: «مسند احمد بن حنبل مسند الشاميين حديث عقبة بن عامر الجهني عن النبى صلى الله عليه وسلم 17132 صحيح ابن خزيمة كتاب الإمامة فى الصلاة، باب ذكر كتابة الحسنات بالمشي إلى الصلاة 1404 صحيح ابن حبان باب الإمامة والجماعة فصل فى فضل الجماعة ذكر تفضل الله على الجائى إلى المسجد بكتبه الحسنات له بكل، أخرجه مسند أحمد برقم: 16987، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 797»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 7561
حَدَّثَنَا رِبْعِيٌّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ صَلَّى عَلَيَّ مَرَّةً وَاحِدَةً، كَتَبَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ لَهُ بِهَا عَشْرَ حَسَنَاتٍ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص مجھ پر ایک مرتبہ دورد بھیجتا ہے اللہ تعالیٰ اس کی برکت سے اس کے لئے دس نیکیاں لکھ دیتے ہیں۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 7561]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد حسن، م: 408.
حدیث نمبر: 7562
حَدَّثَنَا أَبُو كَامِلٍ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ ، عن أبيه ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ صَلَّى عَلَيَّ مَرَّةً وَاحِدَةً، كَتَبَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ لَهُ بِهَا عَشْرَ حَسَنَاتٍ" .
ہمارے پاس دستیاب نسخے میں یہاں کوئی حدیث اور اس کی سند موجود نہیں ہے صرف لفظ حدثنا لکھا ہوا ہے اور حاشیے میں اس کی وضاحت یوں کی گئی ہے کہ مسنداحمد کے بعض نسخوں میں یہاں یہ غلطی ہوئی ہے کہ کاتبین نے حدیث نمبر ٧٥٥٣ کی سند کو لے کر اس پر حدیث نمبر ٧٥٥١ کا متن چڑھا دیا جو کہ غلط ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 7562]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، وانظر ماقبله.
حدیث نمبر: 5712
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مَنْ صَلَّى عَلَيَّ مَرَّةً وَاحِدَةً كَتَبَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ لَهُ بِهَا عَشْرَ حَسَنَاتٍ
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس نے مجھ پر ایک بار درود پڑھا، اللہ تعالیٰ اس کے لیے دس نیکیاں لکھے گا۔ [الفتح الربانی/كتاب الأذكار والدعوات/حدیث: 5712]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 408، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 7561 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 7551»
الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 408