الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
97. بَابُ الصَّلَاةِ فِي الثَّوْبِ الْوَاحِدِ وَأَكْثَرِ مِنْهُ .
ایک کپڑے میں، یا اس سے زیادہ کپڑوں میں نماز ادا کرنا
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 2206 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 2206
المعجم الاوسط: 1287
حدیث نمبر: 2206
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ أَنَّهُ سَمِعَ أُمَّ حَبِيبَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَقُولُ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ يُصَلِّي وَعَلَيْهِ ثَوْبٌ وَاحِدٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
محمد بن ابوسفیان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا اس وقت آپ پر ایک کپڑا تھا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2206]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2206]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 26221»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 1287
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ: نَا أَحْمَدُ بْنُ بَكَّارٍ الْبَاهِلِيُّ قَالَ: نَا الْفَضْلُ بْنُ الْعَلَاءِ عَنْ أَشْعَثَ بْنِ سَوَّارٍ عَنِ الْحَكَمِ وَحَمَّادٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنِ الْأَسْوَدِ . عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: لَقَدْ رَأَيْتُنِي بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- عَلَى السَّرِيرِ مَوْضِعَ الْجِنَازَةِ، وَهُوَ يُصَلِّي، فَأَكْرَهُ أَنْ أَسْتَتِمَّ قَائِمَةً، فَأَنْسَلُّ مِنْ عِنْدِ رِجْلَيِ السَّرِيرِ. وَلَقَدْ رَأَيْتُنِي وَرَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- يُصَلِّي وَعَلَيَّ وَعَلَيْهِ ثَوْبٌ وَاحِدٌ. I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَشْعَثَ إِلَّا الْفَضْلُ I ".
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے خود کو دیکھا کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے چارپائی پر اس جگہ (لیٹی) ہوتی جہاں جنازہ رکھا جاتا ہے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھ رہے ہوتے؛ پس میں یہ ناپسند کرتی کہ (آپ کے سامنے) پوری طرح کھڑی ہو جاؤں، چنانچہ میں چارپائی کے پاؤں کی جانب سے (آہستہ سے) سرک کر نکل جاتی تھی۔ اور میں نے خود کو اس حال میں بھی دیکھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھ رہے ہوتے اور مجھ پر اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر ایک ہی کپڑا ہوتا تھا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو اشعث رحمہ اللہ سے صرف فضل رحمہ اللہ ہی نے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1287]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو اشعث رحمہ اللہ سے صرف فضل رحمہ اللہ ہی نے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1287]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 514، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 7484، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 767 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 846، وأبو داود فى «سننه» برقم: 370، 631، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 652، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 4185، وأحمد فى «مسنده» برقم: 25020، 25051، 25314، 25619، 25704، 25772، 26267، 26325، 26482، 26759، 26767، 26777، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 2377، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 8850، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1569، 9412»