الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
97. بَابُ الصَّلَاةِ فِي الثَّوْبِ الْوَاحِدِ وَأَكْثَرِ مِنْهُ .
ایک کپڑے میں، یا اس سے زیادہ کپڑوں میں نماز ادا کرنا
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 2212 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 2212
مشکوۃ المصابیح: 550
صحیح ابن خزیمہ: 768
المعجم الکبیر للطبرانی: 20380
حدیث نمبر: 2212
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يُصَلِّي فَوَجَدَ الْقَرَّ فَقَالَ:" يَا عَائِشَةُ أَرْخِي عَلَيَّ مِرْطَكِ" قَالَتْ: إِنِّي حَائِضٌ قَالَ: عِلَّةً وَبُخْلًا" إِنَّ حَيْضَتَكِ لَيْسَتْ فِي يَدِكِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
قُلْتُ: لَهَا عِنْدَ أَبِي دَاوُدَ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَّى فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ بَعْضُهُ عَلَيَّ، وَلِمُسْلِمٍ: كَانَ يُصَلِّي مِنَ اللَّيْلِ وَأَنَا إِلَى جَنْبِهِ وَأَنَا حَائِضٌ وَعَلَيَّ مِرْطٌ لِي بَعْضُهُ عَلَيْهِ.

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز ادا کر رہے تھے آپ کو ٹھنڈک کا احساس ہوا تو آپ نے ارشاد فرمایا: اسے عائشہ! اپنی چادر مجھ پر بھی ڈال دو انہوں نے عرض کی: میں حائضہ ہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: علت اور بخل تمہارا حیض تمہارے ہاتھ میں نہیں ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے حوالے سے ایک روایت امام ابوداؤد نے نقل کی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک کپڑے میں نماز ادا کر رہے تھے جس کا کچھ حصہ مجھ پر تھا۔ امام مسلم نے یہ روایت نقل کی ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رات کے وقت نماز ادا کر رہے تھے میں آپ کے پہلو میں تھی میں حیض کی حالت میں تھی اور میری چادر کا کچھ حصہ مجھ پر تھا اور کچھ حصہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2212]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح، یہ حدیث صحیح مسلم
حدیث نمبر: 550
550 - وَعَنْ مَيْمُونَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي فِي مِرْطٍ، بَعْضُهُ عَلَيَّ وَبَعْضُهُ عَلَيْهِ، وَأَنَا حَائِضٌ. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
میمونہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک اونی چادر میں نماز پڑھا کرتے تھے، اس کا کچھ حصہ مجھ پر ہوتا اور کچھ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ہوتا، جبکہ میں حیض سے تھی۔ [متفق علیہ] [مشكوة المصابيح/كتاب الطهارة/حدیث: 550]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (379) و مسلم (273 / 513)»
قال الشيخ الألباني: مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه
حدیث نمبر: 768
أنا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ الشَّيْبَانِيُّ ، سَمِعَهُ مِنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادٍ ، عَنْ مَيْمُونَةَ ، قَالَتْ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " يُصَلِّي وَعَلَيَّ مِرْطٌ، عَلَيَّ بَعْضُهُ وَعَلَيْهِ بَعْضٌ، وَأَنَا حَائِضٌ" . الْمِرْطُ أَكْسِيَةٌ مِنْ صُوفٍ
سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھتے جبکہ میرے اوپر ایک اُونی چادر ہوتی، اُس کا کچھ حصّہ میرے اوپر ہوتا اور کچھ حصّہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر ہوتا حالانکہ میں حائضہ ہوتی تھی۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب اللباس فى الصلاة/حدیث: 768]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 333، 379، 381، 517، 518، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 513، وابن الجارود فى "المنتقى"، 149، 195، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 768، 1007، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2329، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 272، وأبو داود فى (سننه) برقم: 369، 656، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 653، 958، 1028، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 3341، وأحمد فى (مسنده) برقم: 27446، والحميدي فى (مسنده) برقم: 312»
حدیث نمبر: 20380
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى ، ثَنَا الْحُمَيْدِيُّ ، (ح) وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو الْخَلَّالُ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عُمَرَ الْعَدَنِيُّ ، قَالَا: ثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، ثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ الشَّيْبَانِيُّ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ شَدَّادٍ ، عَنْ مَيْمُونَةَ ، قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي وَعَلَيْهِ مِرْطٌ مِنْ صُوفٍ عَلَيْهِ بَعْضُهُ، وَعَلَى بَعْضِ نِسَائِهِ بَعْضُهُ وَهِيَ حَائِضٌ.
قَالَ الْحُمَيْدِيُّ فِي حَدِيثِهِ: " عَلَيَّ بَعْضُهُ وَعَلَيْهِ بَعْضُهُ وَأَنَا حَائِضٌ ".
قَالَ الْحُمَيْدِيُّ فِي حَدِيثِهِ: " عَلَيَّ بَعْضُهُ وَعَلَيْهِ بَعْضُهُ وَأَنَا حَائِضٌ ".
سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھتے جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر اونی چادر کا ایک حصہ ہوتا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی کسی بیوی پر اس کا دوسرا حصہ، جبکہ وہ حیض کی حالت میں ہوتی۔“
حمیدی نے اپنی روایت میں کہا: ”اس کا ایک حصہ مجھ پر اور ایک آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر ہوتا جبکہ میں حیض کی حالت میں ہوتی۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 20380]
حمیدی نے اپنی روایت میں کہا: ”اس کا ایک حصہ مجھ پر اور ایک آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر ہوتا جبکہ میں حیض کی حالت میں ہوتی۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 20380]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 8، حدیث 9»