🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
199. بَابٌ مَا جَاءَ فِي الرُّكُوعِ وَالسُّجُودِ .
رکوع اور سجود کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 2726 (کل: 5 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 2726، 2719، 2720، 2722
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 1318
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2726
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يُصَلِّيَ الرَّجُلُ صَلَاةً لَا يُتِمُّ رُكُوعَهَا وَلَا سُجُودَهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَبِيبٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع کیا ہے کہ آدمی اس طرح سے نماز ادا کرے کہ وہ اس کے رکوع اور سجود کو مکمل نہ کرے
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن شبیب ہے، اور وہ انتہائی ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2726]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5546، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 1016»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2719
عَنْ أَبِي قَتَادَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَسْوَأُ النَّاسِ سَرِقَةً الَّذِي يَسْرِقُ مِنْ صَلَاتِهِ" قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ كَيْفَ يَسْرِقُ مِنْ صَلَاتِهِ؟ قَالَ:" لَا يُتِمُّ رُكُوعَهَا وَلَا سُجُودَهَا، أَوْ لَا يُقِيمُ صُلْبَهُ فِي الرُّكُوعِ وَلَا فِي السُّجُودِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”لوگوں میں سب سے برا چور وہ ہے، جو اپنی نماز میں چوری کرتا ہے لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! وہ اپنی نماز کی چوری کیسے کرتا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ اس کے رکوع اور سجود کو مکمل ادا نہیں کرتا ہے (راوی کو شک یا شاید یہ الفاظ ہیں:) وہ رکوع میں پشت کو سیدھا نہیں کرتا ہے، اور سجود میں بھی نہیں کرتا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2719]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 22136، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1328، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 867، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 663، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3283، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8175»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2720
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ أَسْوَأَ النَّاسِ سَرِقَةً الَّذِي يَسْرِقُ صَلَاتَهُ" قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ وَكَيْفَ يَسْرِقُهَا؟ قَالَ: لَا يُتِمُّ رُكُوعَهَا وَلَا سُجُودَهَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَأَبُو يَعْلَى وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ وَهُوَ مُخْتَلَفٌ فِي الِاحْتِجَاجِ بِهِ وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بے شک سب سے برا چور وہ ہے، جو اپنی نماز کو چوری کرتا ہے لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! وہ اس کو کیسے چوری کرتا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ اس کے رکوع اور اس کے سجود کو مکمل ادا نہیں کرتا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد، امام بزار اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید ہے، جس سے استدلال کرنے کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2720]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 11138»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2722
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَسْرَقُ النَّاسِ الَّذِي يَسْرِقُ صَلَاتَهُ" قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ كَيْفَ يَسْرِقُ صَلَاتَهُ؟ قَالَ:" لَا يُتِمُّ رُكُوعَهَا وَلَا سُجُودَهَا، وَأَبْخَلُ النَّاسِ مَنْ بَخِلَ بِالسَّلَامِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: سب سے بڑا چور وہ ہے جو اپنی نماز کو چوری کرتا ہے عرض کی گئی: یا رسول اللہ! وہ اپنی نماز کو کیسے چوری کرتا ہے آپ نے فرمایا: وہ اس کے رکوع اور اس کے سجود کو مکمل نہیں کرتا ہے، اور سب سے بڑا بخیل وہ ہے، جو سلام کرنے کے حوالے سے بخیل ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2722]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3416، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 309»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح، اس کے تمام راوی ثقہ ہیں۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1318
أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ : ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "إِنَّ أَسْوَأَ النَّاسِ سَرِقَةً الَّذِي يَسْرِقُ صَلَاتَهُ. قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَكَيْفَ يَسْرِقُ صَلَاتَهُ؟ قَالَ: لَا يُتِمُّ رُكُوعَهَا وَلَا سُجُودَهَا ".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ قَالَا: ثَنَا عَفَّانُ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ... فَذَكَرَهُ.
وَرَوَاهُ عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ: ثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَى، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ... فَذَكَرَهُ.
وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ ثَنَا زُهَيْرٌ، ثَنَا عَفَّانُ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، أَبَنَا عَلِيُّ ابْنُ زَيْدٍ... فَذَكَرَهُ.
قَالَ: وَثَنَا إِبْرَاهِيمُ السَّامِيُّ، ثَنَا حَمَّادٌ ... فَذَكَرَهُ.
قُلْتُ: مَدَارُ أَسَانِيدِ حَدِيثِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ عَلَى عَلِيِّ بْنِ زَيْدِ بْنِ جُدْعَانَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، لَكِنْ لَهُ شَوَاهِدُ وَسَتَأْتِي.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”لوگوں میں چوری کے اعتبار سے سب سے بدتر وہ شخص ہے جو اپنی نماز سے چوری کرتا ہے۔“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! وہ اپنی نماز سے کیسے چوری کرتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ اس کے رکوع اور سجود کو مکمل طریقے سے ادا نہیں کرتا۔“ اس حدیث کو امام ابوبکر بن ابی شیبہ، امام احمد بن حنبل، عبد بن حمید اور ابویعلیٰ موصلی نے بھی اپنی اپنی اسانید کے ساتھ روایت کیا ہے؛ میں کہتا ہوں کہ سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کی حدیث کی تمام اسانید کا مرکزی راوی علی بن زید بن جدعان ہے جو کہ ضعیف ہے، تاہم اس کے دیگر شواہد موجود ہیں جو عنقریب بیان کیے جائیں گے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب افتتاح الصلاة/حدیث: 1318]
تخریج الحدیث: «قلت: مدار أسانيد حديث أبي سعيد الخدري على علي بن زيد بن جدعان، وهو ضعيف، لكن له شواهد وستأتي»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں