🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
218. بَابُ صَلَاةِ السَّفَرِ .
سفر کی نماز
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 2940 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 2940
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 737
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2940
وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ: صَلَّيْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَاةَ الْخَوْفِ رَكْعَتَيْنِ إِلَّا الْمَغْرِبَ ثَلَاثًا وَصَلَّيْتُ مَعَهُ فِي السَّفَرِ رَكْعَتَيْنِ إِلَّا الْمَغْرِبَ ثَلَاثًا.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَقَالَ: لَا نَعْلَمُهُ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ قُلْتُ: وَفِيهِ الْحَارِثُ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں نماز خوف میں دو رکعات ادا کی ہیں البتہ مغرب کی نماز کی تین رکعت ادا کی ہیں میں نے سفر کے دوران آپ کے ساتھ دو رکعات ادا کی ہیں، البتہ مغرب کی نماز میں تین رکعت ادا کی ہیں۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے منقول ہونے کے اعتبار سے ہم اس روایت سے صرف اس سند کے حوالے سے واقف ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس کی سند میں ایک راوی حارث ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2940]
تخریج الحدیث: «البحر الزخار مسند البزار ومما روى أبو إسحاق الهمداني، حديث 757، أخرجه مسند البزار برقم: 845، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 741، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1567»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 737
وَقَالَ الطَّيَالِسِيُّ : حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ بَدْرٍ ، عَنْ سَوَّارِ بْنِ شَبِيبٍ ، قَالَ: سَأَلْتُ عَبْدَ اللهِ بْنَ عُمَرَ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا - عَنِ الصَّلَاةِ فِي السَّفَرِ، فَقَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: رَكْعَتَيْنِ.. رَكْعَتَيْنِ، إِلَّا الْمَغْرِبَ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سوار بن شبیب نے ان سے سفر کے دوران نماز کی ادائیگی کے بارے میں دریافت کیا، تو انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”(سفر میں نماز) دو رکعتیں، دو رکعتیں ہیں، سوائے مغرب کی نماز کے (کہ وہ سفر میں بھی اپنی اصل حالت یعنی تین رکعت پر ہی برقرار رہے گی)۔“
اس حدیث کی تخریج امام ابوداؤد الطیالسی نے اپنی مسند میں کی ہے اور اس کی سند جید ہے، جبکہ سفر میں چار رکعت والی نمازوں کو قصر کر کے دو رکعت پڑھنے کی اصل صحیح بخاری و صحیح مسلم کی روایات سے بھی ثابت ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/أبواب الجمعة/حدیث: 737]
تخریج الحدیث: «أخرجه الترمذي فى «جامعه» برقم: 551، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1193، 1194، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 5501، وأحمد فى «مسنده» برقم: 2190، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2061، وأورده ابن حجر فى "المطالب العالية"، 737»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں