الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
235. بَابُ مَا يَفْعَلُ مِنَ الْخَيْرِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ .
جمعہ کے دن بھلائی کے کون سے کام کرنے چاہیئں؟
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 3027 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 3027
المعجم الکبیر للطبرانی: 7453
حدیث نمبر: 3027
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" خَمْسٌ مَنْ عَمِلَهُنَّ فِي يَوْمٍ كَتَبَهُ اللَّهُ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ: مَنْ صَامَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، وَرَاحَ إِلَى الْجُمُعَةِ، وَشَهِدَ جِنَازَةً وَأَعْتَقَ رَقَبَةً"، قُلْتُ: وَسَقَطَ:" وَعَادَ مَرِيضًا" فِيمَا أَحْسَبُ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”پانچ کام ایسے ہیں جنہیں کوئی شخص ایک دن میں کر لے گا، تو اللہ تعالیٰ اسے اہل جنت میں نوٹ کر لے گا، جو شخص جمعہ کے دن روزہ رکھے جمعہ کی نماز ادا کرنے کے لئے جائے جنازے میں شریک ہو اور غلام آزاد کرے“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: میرا خیال یہ ہے، اس میں یہ ذکر نہیں ہوا: ”اور بیمار کی عیادت کرئے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3027]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3027]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 7453
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَتُّوَيْهِ ، وَإِبْرَاهِيمُ بْنُ عِرْقٍ الْحِمْصِيُّ ، قَالَا: ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَفْصٍ الْأَوْصَابِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حِمْيَرَ ، عَنْ حَرِيزِ بْنِ عُثْمَانَ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: مَنْ صَلَّى الْجُمُعَةَ، وَصَامَ يَوْمَهُ، وَعَادَ مَرِيضًا، وَشَهِدَ جِنَازَةٍ، وَشَهِدَ نِكَاحًا وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ.
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے جمعہ کی نماز پڑھی، اسی دن روزہ رکھا، کسی بیمار کی عیادت کی، کسی جنازے میں شرکت کی اور کسی نکاح میں شریک ہوا، اس کے لیے جنت واجب ہو گئی۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الصاد/حدیث: 7453]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 97، حدیث 7484»
«أخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 2348»
«أخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 2348»