🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
29. بَابٌ فِيمَنْ أَوْتَرَ ثُمَّ أَرَادَ أَنْ يُصَلِّيَ .
جو شخص وتر ادا کرے، اور پھر (نفل) نماز ادا کرنے کا ارادہ کرے
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 3485 (کل: 4 مقامات، 3 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 3485، 3590
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 3830
المعجم الکبیر للطبرانی: 10917
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3485
عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ كَانَ إِذَا سُئِلَ عَنِ الْوِتْرِ قَالَ: أَمَّا أَنَا فَلَوْ أَوْتَرْتُ قَبْلَ أَنْ أَنَامَ ثُمَّ أَرَدْتُ أَنْ أُصَلِّيَ بِاللَّيْلِ شَفَعْتُ بِوَاحِدَةٍ مَا مَضَى مِنْ وِتْرِي ثُمَّ صَلَّيْتُ مَثْنَى مَثْنَى فَإِذَا قَضَيْتُ صَلَاتِي أَوْتَرْتُ بِوَاحِدَةٍ (إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ أَنْ يُجْعَلَ آخِرَ صَلَاةِ اللَّيْلِ الْوِتْرُ) .
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ وَهُوَ مُدَلِّسٌ وَهُوَ ثِقَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں یہ بات منقول ہے، جب اُن سے وتر کے بارے میں سوال کیا گیا، تو انہوں نے ارشاد فرمایا: اگر میں نے سونے سے پہلے وتر ادا کر لیے ہوں، اور پھر میں رات کے وقت نماز ادا کرنے کا ارادہ کروں، تو میں نے جو وتر ادا کیے تھے، ایک رکعت کے ذریعے انہیں جفت کر لیتا ہوں، پھر دو، دو کر کے نماز ادا کرتا رہتا ہوں، جب اپنی نماز مکمل کر لیتا ہوں تو ایک رکعت وتر ادا کر لیتا ہوں، کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ حکم دیا کہ رات کی نماز کا آخری حصہ وتر کو بنایا جائے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے، اور وہ تدلیس کرنے والا ہے، اور وہ ”ثقہ“ ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3485]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3590
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" صَلَاةُ اللَّيْلِ مَثْنَى مَثْنَى وَالْوِتْرُ رَكْعَةٌ مِنْ آخِرِ اللَّيْلِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ وَهُوَ ثِقَةٌ وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”رات کی نماز دو، دو کر کے ادا کی جاتی ہے، اور وتر رات کے آخری حصے میں ایک رکعت ہوتی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے، اور وہ ”ثقہ“ ہے، تاہم وہ تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3590]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10963»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3830
«صلاة الليل مثنى مثنى والوتر ركعة من آخر الليل»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”رات کی نماز دو دو رکعت ہے، اور وتر رات کے آخری حصے میں ایک رکعت ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الصاد/حدیث: 3830]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [طب] عن ابن عباس. مسلم صلاة الليل - ابن عمر وابن عباس.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10917
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ ، ثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ لَيْثٍ ، عَنْ طَاوُسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: صَلَاةُ اللَّيْلِ مَثْنَى مَثْنَى، وَالْوِتْرُ رَكْعَةٌ مِنْ آخِرِ اللَّيْلِ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”رات کی نماز دو دو رکعت کر کے پڑھی جاتی ہے، اور وتر رات کے آخری حصے میں ایک رکعت ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10917]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 36، حدیث 10963»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں