الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
56. بَابُ صَلَاةِ سَيِّدِنَا رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - .
سیدنا رسول اللہ ﷺ کی (نفل) نماز
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 3648 (کل: 2 مقامات، 1 کتب)
حدیث نمبر: 3648
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَسَمَ سُورَةَ الْبَقَرَةِ فِي رَكْعَتَيْنِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سورت بقرہ کو دو رکعات میں تقسیم کرتے تھے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3648]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3648]
تخریج الحدیث: «أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 581، 3550، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1710، 5611»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 3647
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: مَا هَجَّرْتُ إِلَّا وَجَدْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَسَمَ سُورَةَ الْبَقَرَةِ فِي رَكْعَتَيْنِ يُصَلِّي.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ وَهُوَ ثِقَةٌ وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ وَهُوَ ثِقَةٌ وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب بھی میں دوپہر کے وقت جلدی (نماز کے لئے) آیا، تو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز ادا کرتے ہوئے پایا، کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سورت بقرہ کو دو رکعات میں تقسیم کیا ہوا تھا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے، وہ ثقہ ہے، لیکن تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3647]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے، وہ ثقہ ہے، لیکن تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3647]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 8823»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف