🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
44. بَابُ تَلْقِينِ الْمَيِّتِ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهَ .
میت کو لا الہ الا اللہ کی تلقین کرنا
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 3920 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 3920
مسند الشهاب: 457
المعجم الاوسط: 1024
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3920
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: سَمِعْتُ عُمَرَ يَقُولُ لِطَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ: مَا لِي أَرَاكَ شَعِثًا أَغْبَرَ مُنْذُ تُوُفِّيَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَعَلَّهُ أَنَّ مَا بِكَ أَمَارَةُ ابْنِ عَمِّكَ؟ قَالَ: فَقَالَ: مَعَاذَ اللَّهِ إِنِّي سَمِعْتُهُ يَقُولُ:" إِنِّي لَأَعْلَمُ كَلِمَةً لَا يَقُولُهَا رَجُلٌ يَحْضُرُهُ الْمَوْتُ إِلَّا وَجَدَ رُوحَهُ لَهَا رَوْحَةٌ حَتَّى تَخْرُجَ مَنْ جَسَدِهِ، وَكَانَتْ لَهُ نُورًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ"، فَلَمْ أَسْأَلْ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْهَا وَلَمْ يُخْبِرْنِي بِهَا! فَذَاكَ الَّذِي دَخَلَنِي!! قَالَ عُمَرُ: فَإِنِّي أَعْلَمُهَا قَالَ: فَلِلَّهِ الْحَمْدُ فَمَا هِيَ قَالَ: الْكَلِمَةُ الَّتِي قَالَهَا لِعَمِّهِ قَالَ: صَدَقْتَ.
قُلْتُ: رَوَى ابْنُ مَاجَهْ بَعْضَهُ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو سیدنا طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ سے یہ کہتے ہوئے سنا: کیا وجہ ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال کے بعد میں مسلسل تمہیں بکھرے ہوئے بالوں والا اور غبار آلود دیکھ رہا ہوں شاید تمہیں اپنے چچا زاد کی امارت (یعنی حکومت) کے حوالے سے کوئی الجھن ہے، تو انہوں نے کہا: اس بات سے اللہ کی پناہ ہے میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”میں ایک ایسے کلمہ کے بارے میں جانتا ہوں کہ جسے کوئی شخص موت کے قریب پڑھ لے تو اس کی روح کو اس کی راحت محسوس ہو گی یہاں تک کہ وہ روح اس کے جسم سے نکل جائے اور وہ کلمہ قیامت کے دن اس شخص کے لئے نور ہو گا“۔ سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ نے بتایا میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کلمے کے بارے میں دریافت بھی نہیں کیا، اور آپ نے مجھے اس کے بارے میں بتایا بھی نہیں تو اس چیز نے مجھے پریشان کیا ہوا ہے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں اس کلمے کے بارے میں جانتا ہوں تو سیدنا طلحہ نے کہا: ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہے وہ کلمہ کون سا ہے، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: یہ وہ کلمہ ہے، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے چچا کو پڑھنے کے لئے کہا: تھا، تو سیدنا طلحہ نے کہا: آپ نے ٹھیک کہا: ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابن ماجہ نے اس روایت کا کچھ حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3920]
تخریج الحدیث: «مسند أبى يعلى الموصلى، مسند طلحة بن عبيد الله، 615، أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3795، وأخرجه مسند أحمد برقم: 188، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 11163»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 457
457 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ الشَّاهِدُ، ثنا أَبُو الطَّيِّبِ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعَطَّارُ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ حَيَّانَ الرَّقِّيُّ، قَالَ: حَدَّثَنِي حَمْزَةُ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَ: سَمِعْتُ حَفْصًا النَّجَّارَ، إِمَامَ مَسْجِدِ وَاسِطَ يَقُولُ: ثنا عَنْبَسَةُ الْحَدَّادُ، ثنا مَكْحُولٌ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ شَابَ شَيْبَةً فِي الْإِسْلَامِ كَانَتْ لَهُ نُورًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص حالت اسلام میں بوڑھا ہوا قیامت کے دن اس کے لیے نور ہوگا۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 457]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه مسند الشامين: 3601، تاريخ واسط: ص: 134» عنبربن مہران الحداد ضعیف ہے، اس میں اور بھی علتیں ہیں۔
وضاحت: فائدہ:
سیدنا عبد اللہ بن عمر و رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سفید بالوں کو مت اکھیڑو کیونکہ یہ مسلمان کا نور ہیں، جو شخص حالت اسلام میں بوڑھا ہوا اللہ اس کے لیے ان کی بدولت ایک نیکی لکھتا ہے، ایک گناہ مٹاتا ہے اور ایک درجہ بلند کرتا ہے۔“ [أحمد: 2/ 210، وسنده صحيح]
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص حالت اسلام میں بوڑھا ہوا قیامت کے دن اس کے لیے نور ہوگا۔“ [صحيح ابن حبان: 2983، وسنده صحيح]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1024
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ قَالَ: نَا عَبَّادُ بْنُ عِيسَى قَالَ: نَا طَرِيفُ بْنُ زَيْدٍ الْحَرَّانِيُّ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ نَافِعٍ .
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ شَابَ شَيْبَةً فِي الْإِسْلَامِ كَانَتْ لَهُ نُورًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص کا اسلام کی حالت میں ایک بال بھی سفید ہوا، وہ قیامت کے دن اس کے لیے نور ہوگا۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1024]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں