🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
45. بَابٌ فِي مَوْتِ الْمُؤْمِنِ وَغَيْرِهِ .
مومن کی موت وغیرہ کا بیان
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 3929 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 3929
المعجم الکبیر للطبرانی: 10379
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3929
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ نَفْسَ الْمُؤْمِنِ تَخْرُجُ رَشْحًا وَإِنَّ نَفْسَ الْكَافِرِ تَسِلُ كَمَا تَخْرُجُ نَفْسُ الْحِمَارِ، وَإِنَّ الْمُؤْمِنَ لِيَعْمَلُ الْخَطِيئَةَ فَيُشَدَّدُ بِهَا عَلَيْهِ عِنْدَ الْمَوْتِ لِيُكَفَّرَ بِهَا، وَإِنَّ الْكَافِرَ لِيَعْمَلُ الْحَسَنَةَ فَيَسْهُلُ عَلَيْهِ عِنْدَ الْمَوْتِ لِيُجْزَى بِهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْقَاسِمُ بْنُ مُطَيَّبٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مومن کی جان پسینے میں سے نکلتی ہے، اور کافر کی جان یوں نکلتی ہے، جس طرح گدھے کی جان نکلتی ہے مؤمن نے گناہ کیا ہوا ہوتا ہے، تو مرتے وقت اس پر سختی کی جاتی ہے تاکہ یہ چیز اس کا کفارہ بن جائے اور کافر نے اچھائی کی ہوئی ہوتی ہے، تو مرتے وقت اس پر آسانی کی جاتی ہے، تاکہ وہ اس اچھائی کا بدلہ بن جائے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی قاسم بن مطیب ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3929]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10015»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10379
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ ، ثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ أَيُّوبَ صَاحِبُ الْبَصْرِيِّ ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ رَفَعَهُ قَالَ: لَقِّنُوا مَوْتَاكُمْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ ؛ فَإِنَّ نَفْسَ الْمُؤْمِنِ تَخْرُجُ رَشْحًا، وَنَفْسَ الْكَافِرِ تَخْرُجُ مِنْ شِدْقِهِ، كَمَا تَخْرُجُ نَفْسُ الْحِمَارِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے مرنے والوں کو ”لا الہ الا اللہ“ کی تلقین کرو، کیونکہ مومن کی روح پسینے کی طرح (آسانی سے) نکلتی ہے، اور کافر کی روح اس کے جبڑے سے (مشقت کے ساتھ) نکلتی ہے، جیسے گدھے کی روح نکلتی ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10379]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 189، حدیث 10417»
«أخرجه الترمذي فى «جامعه» برقم: 980، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 6772، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 12137، والطبراني فى «الكبير» برقم: 8866، 10015، 10049، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 5902»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں