الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
56. بَابُ فَضْلِ الصَّدَقَةِ .
صدقہ کرنے کی فضیلت
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 4611 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 4611
مسند الشهاب: 822
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 2052
حدیث نمبر: 4611
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَفَعَهُ قَالَ:" مَا نَقَصَتْ صَدَقَةٌ مِنْ مَالٍ [قَطُّ] ، وَمَا مَدَّ عَبْدٌ يَدَهُ بِصَدَقَةٍ إِلَّا أُلْقِيَتْ فِي يَدِ اللَّهِ قَبْلَ أَنْ تَقَعَ فِي يَدِ السَّائِلِ، وَلَا فَتَحَ عَبْدٌ بَابَ مَسْأَلَةٍ لَهُ عَنْهَا غِنًى إِلَّا فَتَحَ اللَّهُ عَلَيْهِ بَابَ فَقْرٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما ”مرفوع“ حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں: (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”صدقہ مال میں کوئی کمی نہیں کرتا اور جب بھی بندہ اپنا ہاتھ صدقہ دینے کے لئے بڑھاتا ہے، تو وہ صدقہ مانگنے والے کے ہاتھ میں گرنے سے پہلے اللہ تعالیٰ کے دست قدرت میں ڈال دیا جاتا ہے، اور جو بندہ خوشحال ہونے کے باوجود مانگنے کا دروازہ کھولتا ہے اللہ تعالی اس پر غربت کا دروازہ کھول دیتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4611]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4611]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12150)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12150»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 822
822 - وأنا أَبُو طَاهِرٍ الْمَوْصِلِيُّ، نا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ حَرْبٍ الْأَنْمَاطِيُّ، نا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ، نا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى، نا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ، نا أَبُو غَسَّانَ، حَدَّثَنِي الْعَلَاءُ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا يَفْتَحُ أَحَدُكُمْ عَلَى نَفْسِهِ بَابَ مَسْأَلَةٍ إِلَّا فَتْحَ اللَّهُ عَلَيْهِ بَابَ فَقْرٍ»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے جو شخص بھی اپنے اوپر مانگنے کا دروازہ کھولے گا اللہ اس پر فقر و محتاجی کا دروازہ کھول دے گا۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 822]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3387»
وضاحت: تشریح: -
ان احادیث میں لوگوں سے بلاوجہ مانگنے پر وعید بیان فرمائی گئی ہے کہ جو شخص مال و دولت جمع کرنے اور خواہشات کی تکمیل کے لیے لوگوں سے مانگنا شروع کر دے اللہ تعالیٰ اس پر فقر ومحتاجی کے دروازے کھول دیتا ہے پھر اس کے پاس جو کچھ ہوتا ہے اسے بھی ختم کر دیتا ہے۔ چنانچہ بھوک و افلاس ہر طرف سے اس کو گھیر لیتی ہے اور حقیقت بھی یہی ہے کہ جو شخص بلا وجہ لوگوں سے مانگنے لگ جائے اور اسی چیز کو اپنا پیشہ بنالے اس کے پاس اولا تو مال جمع ہوتا ہی نہیں اور اگر ہو بھی جائے تو وہ اس سے فائدہ نہیں اٹھا پاتا بلکہ جمع کر کے چھوڑ جاتا ہے۔ اس کے مال سے برکت اٹھ جاتی ہے۔ ایسے شخص کی مثال بالکل اس کتے کی سی ہے جو منہ میں ٹکڑا لیے کسی صاف وشفاف پانی میں جھانکے اور اس میں اپنا عکس دیکھ کر یہی سمجھے کہ یہ دوسرا کتا ہے میں اس کے منہ سے ٹکڑا چھین لوں اور پھر منہ پھاڑ کر حملہ کر دے تو اپنا ٹکڑا بھی کھو بیٹھے۔

إسناده حسن
حدیث نمبر: 2052
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: "ثَلَاثٌ وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ إِنْ كُنْتُ لَحَالِفًا عَلَيْهِنَّ: لَا يَنْقُصُ مَالٌ مِنْ صَدَقَةٍ، فَتَصَدَّقُوا، وَلَا يَعْفُو رَجُلٌ عَنْ مَظْلَمَةٍ يُرِيدُ بِهَا وَجْهَ اللَّهِ إِلَّا رَفَعَهُ اللَّهُ بِهَا عِزًّا يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَلَا يَفْتَحُ رَجُلٌ عَلَى نَفْسِهِ بَابَ مَسْأَلَةٍ إِلَّا فَتَحَ اللَّهُ عَلَيْهِ بَابَ فَقْرٍ".
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ وَاللَّفْظُ لَهُ بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ؛ لِجَهَالَةِ بَعْضِ رُوَاتِهِ، وَكَذَا أَبُو يَعْلَى ، وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ ، وَالْبَزَّارُ ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: "مَا نَقَصَتْ صَدَقَةٌ مَالًا قَطُّ ".
وَلَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ أَبِي كَبْشَةَ الْأَنْمَارِيِّ رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَصَحَّحَهُ، وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ مِنْ حَدِيثِ أُمِّ سَلَمَةَ.

سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”تین باتیں ایسی ہیں کہ اس ذات کی قسم جس کے دستِ قدرت میں محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی جان ہے، اگر میں ان پر قسم اٹھانا چاہوں تو ضرور اٹھا سکتا ہوں: صدقہ دینے سے مال میں کبھی کمی نہیں آتی، لہٰذا تم صدقہ کیا کرو؛ اور جو شخص بھی کسی ظلم و زیادتی پر محض اللہ کی رضا کی خاطر عفو و درگزر سے کام لیتا ہے، اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کی وجہ سے اس کی عزت و توقیر بلند فرما دیتا ہے؛ اور جو شخص اپنے اوپر سوال کا دروازہ کھولتا ہے، اللہ تعالیٰ اس پر فقر و محتاجی کا دروازہ کھول دیتا ہے۔“ اسے امام مسدد نے روایت کیا ہے اور الفاظ انھی کے ہیں، تاہم اس کی سند بعض راویوں کی جہالت کی بنا پر ضعیف ہے؛ اسی طرح اسے ابویعلٰی، احمد بن حنبل، بزار اور ابوبکر بن ابی شیبہ نے بھی روایت کیا ہے، البتہ ابن ابی شیبہ کے الفاظ یہ ہیں: ”صدقہ نے کبھی مال میں کوئی کمی نہیں کی۔“ اس حدیث کی تائید میں سیدنا ابو کبشہ انماری رضی اللہ عنہ سے مروی ایک شاہد روایت بھی موجود ہے جسے امام ترمذی نے روایت کر کے صحیح قرار دیا ہے، نیز امام طبرانی نے اسے ’المعجم الصغیر‘ اور ’المعجم الاوسط‘ میں سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی حدیث سے بھی نقل کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الزكاة/حدیث: 2052]
تخریج الحدیث: «رواه مسدد واللفظ له بسند ضعيف؛ لجهالة بعض رواته، وكذا أبو يعلى، وأحمد بن حنبل، والبزار، وأبو بكر بن أبي شيبة إلا أنه قال: "ما نقصت صدقة مالا قط "»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 2588، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2029، وأخرجه مسند أحمد برقم: 9360، 1677، وأخرجه موطأ مالك برقم: 1885، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1676، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2438، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5088، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 8319، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 3972»

إسناده ضعيف