🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
26. بَابٌ فِيمَنْ أَكَلَ نَاسِيًا .
جو (روزہ دار شخص) بھول کر کچھ کھا لے
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 4900 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 4900
سنن دارقطنی: 2240
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4900
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ أَكَلَ أَوْ شَرِبَ نَاسِيًا فِي رَمَضَانَ فَلَا قَضَاءَ عَلَيْهِ وَلَا كَفَّارَةَ".
قُلْتُ: لَهُ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ غَيْرُ هَذَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص رمضان میں بھول کر کچھ کھا لے یا پی لے تو اس پر نہ تو قضاء لازم ہو گی، اور نہ ہی کفارہ لازم ہو گا“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ان کے حوالے سے ”صحیح“ میں بھی ایک حدیث منقول ہے، جو اس حدیث کے علاوہ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عمرو ہے، اور اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4900]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5348»

الحكم على الحديث:
إسناده حدیث
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2211 ترقیم الرسالہ : -- 2240
حَدَّثَنِي أَبِي ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، ثنا هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ الْحَرَّانِيُّ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنِ الْفَزَارِيِّ ، عَنْ عَطِيَّةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ أَكَلَ فِي شَهْرِ رَمَضَانَ نَاسِيًا فَلا قَضَاءَ عَلَيْهِ إِنَّ اللَّهَ أَطْعَمَهُ وَسَقَاهُ" . الْفَزَارِيُّ هُوَ مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ الْعَرْزَمِيُّ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جو شخص رمضان کے مہینے میں بھول کر کچھ کھا لے، تو اس پر قضاء لازم نہیں ہو گی، اللہ تعالیٰ نے اسے کھلایا ہو گا اور پلایا ہو گا۔“ اس روایت کے راوی فزاری محمد بن عبیداللہ عرزمی ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصيام/حدیث: 2240]
ترقیم العلمیہ: 2211
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2240، والطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 6365»
«هو ضعيف يعني الفزاري، عمدة القاري شرح صحيح البخاري: (11 / 16)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں