الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
28. بَابُ الصِّيَامِ فِي السَّفَرِ .
سفر کے دوران روزہ رکھنا
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 4909 (کل: 2 مقامات، 1 کتب)
حدیث نمبر: 4909
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي حَافِيًا وَنَاعِلًا، وَيَصُومُ فِي السَّفَرِ وَيُفْطِرُ.
قُلْتُ: الصَّلَاةُ حَافِيًا وَنَاعِلًا رَوَاهُ النَّسَائِيُّ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
قُلْتُ: الصَّلَاةُ حَافِيًا وَنَاعِلًا رَوَاهُ النَّسَائِيُّ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو جوتا پہنے بغیر اور جوتے سمیت نماز پڑھتے ہوئے دیکھا ہے، اور سفر کے دوران روزہ رکھتے ہوئے بھی دیکھا ہے، اور نہ رکھتے ہوئے بھی دیکھا ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: جوتا پہنے بغیر یا جوتا پہن کر نماز ادا کرنے والا حصہ امام نسائی رحمہ اللہ نے بھی نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4909]
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4909]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 6889»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 4911
وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَمْشِي حَافِيًا وَنَاعِلًا، وَيَشْرَبُ قَائِمًا وَقَاعِدًا، وَيَنْفَتِلُ عَنْ يَمِينِهِ وَعَنْ يَسَارِهِ، وَيَصُومُ فِي السَّفَرِ وَيُفْطِرُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جوتا پہنے بغیر اور جوتا پہن کر (دونوں طرح) چل لیتے تھے کھڑے ہو کر، اور بیٹھ کر (دونوں طرح سے) پی لیتے تھے، اور نماز سے فارغ ہونے کے بعد دائیں طرف سے بھی اٹھ جاتے تھے، اور بائیں طرف سے بھی اٹھ جاتے تھے، اور سفر کے دوران آپ روزہ رکھ بھی لیتے تھے، اور ترک بھی کر دیتے تھے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4911]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4911]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (993)، أخرجه مسند أحمد برقم: 24046، وأخرجه مسند البزار برقم: 3512، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3587»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح