🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
62. بَابُ صِيَامِ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ .
ہر مہینے میں تین روزے رکھنا
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 5192 (کل: 7 مقامات، 6 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 5192
سنن نسائی: 2410
مسند احمد: 7577
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 3718، 3803
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 442
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 2214
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5192
وَعَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي سُلَيْمٍ قَالَ: جَلَسْتُ فِي الْمِرْبَدِ فَجَاءَ أَعْرَابِيٌّ بِحَلْبٍ لَهُ مِنْ إِبِلٍ فَأَقَامَهَا عِنْدَنَا فَغَشِيَتْنَا إِبِلُهُ فَقُمْنَا مِنْ مَجْلِسِنَا وَغَشِيَتْنَا الثَّانِيَةَ، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: إِنِّي لَأَرَاكَ مَجْنُونًا، قَالَ: مَا أَنَا بِمَجْنُونٍ وَإِنَّ مَعِي كِتَابًا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. فَأَخْرَجَهُ فَإِذَا هُوَ كُرَاعٌ مِنْ أَدِيمٍ فَقَرَأْنَاهُ فَإِذَا فِيهِ:" صَوْمُ شَهْرِ الصَّبْرِ وَثَلَاثَةِ أَيَّامٍ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ يُذْهِبْنَ وَحَرَ الصَّدْرِ". فَقُلْنَا: رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَتَبَ لَكَ هَذَا؟ فَقَالَ: أَشْهَدُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَتَبَ لِي.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا هَذَا الرَّجُلِ الَّذِي مِنْ بَنِي سُلَيْمٍ فَإِنِّي لَمْ أَعْرِفْهُ.
بنوسلیم سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب بیان کرتے ہیں: میں مربد میں بیٹھا ہوا تھا ایک دیہاتی اپنے اونٹ کا دودھ لے کر آیا اور ہمارے پاس وہاں ٹھہر گیا اس کے اونٹ ہمارے پاس آ گئے تو ہم اپنی جگہ سے اٹھ گئے پھر دوسری مرتبہ اس کے اونٹ ہمارے پاس آ گئے تو حاضرین میں سے ایک صاحب نے کہا: میں سمجھتا ہوں تم پاگل ہو اس نے کہا: میں پاگل نہیں ہوں میرے پاس نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک مکتوب موجود ہے پھر اس نے وہ نکالا تو وہ چمڑے کے ایک ٹکڑے میں موجود تھا اس میں لکھا ہوا تھا ہم نے اسے پڑھا تو اس میں یہ تحریر تھا۔ ”صبر والے مہینے کے روزے اور ہر مہینے کے تین روزے سینے کے کھوٹ (یا وسوسے) کو رخصت کر دیتے ہیں“۔ (راوی بیان کرتے ہیں) ہم نے دریافت کیا: کیا یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خود تمہیں لکھ کر دیا تھا اس نے کہا: میں یہ گواہی دیتا ہوں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ مجھے لکھ کے دیا تھا (یا لکھوا کے دیا تھا۔)
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں صرف اس شخص کا معاملہ مختلف ہے، جس کا تعلق بنو سلیم سے ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5192]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2410
أَخْبَرَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ، أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" شَهْرُ الصَّبْرِ، وَثَلَاثَةُ أَيَّامٍ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ صَوْمُ الدَّهْرِ".
ابوعثمان سے روایت ہے کہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کہتے ہوئے سنا: ”صبر کے مہینے کے، اور ہر مہینے سے تین دن کے روزے صوم الدهر ہیں“۔ [سنن نسائي/كتاب الصيام/حدیث: 2410]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”صبر کا مہینہ (یعنی رمضان المبارک) اور ہر مہینے کے تین روزے (ثواب کے لحاظ سے) زمانے بھر کے روزوں کے برابر ہیں۔“ [سنن نسائي/كتاب الصيام/حدیث: 2410]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 13621)، مسند احمد 2/263، 384، 513 (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: صبر کے مہینہ سے مراد رمضان کا مہینہ ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7577
حَدَّثَنَا أَبُو كَامِلٍ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ ، أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " صَوْمُ شَهْرِ الصَّبْرِ، وثَلَاثَةِ أَيَّامٍ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ، صَوْمُ الدَّهْرِ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ صبر کے مہینے (رمضان) کا روزہ اور ہر مہینے تین دن کا روزہ رکھنا ایسے ہے جیسے پورے سال روزہ رکھنا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 7577]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3718
«شهر الصبر وثلاثة أيام من كل شهر صوم الدهر»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”صبر کا مہینہ (رمضان) اور ہر مہینے کے تین دن، یہ ہمیشہ کے روزوں کے برابر ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الشين./حدیث: 3718]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ن] عن أبي هريرة. الترغيب 2/82: حم.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3803
«صوم شهر الصبر وثلاثة أيام من كل شهر صوم الدهر»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”صبر کے مہینے کا روزہ اور ہر مہینے کے تین دن کا روزہ ہمیشہ کے روزوں کے برابر ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الصاد/حدیث: 3803]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم هق] عن أبي هريرة. الإرواء 946»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 442
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنِ الْحَجَّاجِ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الْحَارِثِ ، عَنْ عَلِيٍّ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: صَوْمُ شَهْرِ الصَّبْرِ، وَثَلَاثَةِ أَيَّامٍ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ، صَوْمُ الدَّهْرِ، وَيُذْهِبُ وَهِيَ الصَّدْرِ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”صبر کے مہینے (رمضان) کے روزے رکھنا اور ہر ماہ تین دن کے روزے رکھنا، عمر بھر کے روزوں کے مترادف ہے اور یہ عمل سینے کی کھوٹ اور باطنی کینہ و کدورت کو دور کر دیتا ہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه/حدیث: 442]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح لغيره»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 762، وأخرجه سنن النسائي برقم: 2409، 2410، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1708، وأخرجه مسند أحمد برقم: 20857، وأخرجه مسند البزار برقم: 3904، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 7873، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 437»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2214
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "صَوْمُ شَهْرِ الصَّبْرِ وَثَلَاثَةِ أَيَّامٍ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ صَوْمُ الدَّهْرِ يُذْهِبُ وَحَرَ الصَّدْرِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ وَالْبَزَّارُ بِسَنَدٍ فِيهِ الْحَارِثُ الْأَعْوَرُ.
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”صبر کے مہینے (رمضان المبارک) کے روزے رکھنا اور ہر ماہ کے تین روزے رکھنا عمر بھر کے روزوں کے برابر ہے، اور یہ عمل سینے کی کھوٹ اور کینہ کو دور کر دیتا ہے۔“ اس حدیث کو امام ابو یعلی موصلی اور امام بزار نے ایسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے جس میں حارث اعور نامی راوی موجود ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الصوم/حدیث: 2214]
تخریج الحدیث: «رواه أبو يعلى الموصلي والبزار بسند فيه الحارث الأعور»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 22561، وأخرجه مسند البزار برقم: 688، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 4585، 4588»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف؛ لضعف الحارث الأعور
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں