الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
13. بَابُ أَدَبِ السَّفَرِ .
سفر کے آداب کا بیان
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 5296 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 5296
مشکوۃ المصابیح: 3909
السنن الكبرى للبيهقي: 10342
حدیث نمبر: 5296
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا كُنْتُمْ فِي الْخِصْبِ فَأَمْكِنُوا الرُّكُبَ أَسِنَّتَهَا وَلَا تَعْدُو الْمَنَازِلَ، وَإِذَا كُنْتُمْ فِي الْجَدْبِ فَاسْتَنْجُوا، وَعَلَيْكُمْ بِالدُّلْجَةِ ; فَإِنَّ الْأَرْضَ تُطْوَى بِاللَّيْلِ، وَإِذَا تَغَوَّلَتِ الْغِيلَانُ فَبَادُوا بِالْأَذَانِ وَلَا تُصَلُّوا عَلَى جَوَادِّ الطَّرِيقِ وَلَا تَنْزِلُوا عَلَيْهَا، فَإِنَّهَا مَأْوَى الْحَيَّاتِ وَالسِّبَاعِ، وَلَا تَقْضُوا عَلَيْهَا الْحَوَائِجَ ; فَإِنَّهَا الْمَلَاعِنُ.
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَغَيْرُهُ بِاخْتِصَارٍ كَثِيرٍ.
وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
وَبَقِيَّةُ هَذِهِ الْأَحَادِيثِ فِي الْجِهَادِ.
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَغَيْرُهُ بِاخْتِصَارٍ كَثِيرٍ.
وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
وَبَقِيَّةُ هَذِهِ الْأَحَادِيثِ فِي الْجِهَادِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تم ہریالی میں سفر کر رہے ہو، تو تم سواریوں کو کھانے پینے کا موقع دو اور پڑاؤ کی جگہ سے آگے نہ گزر جاؤ اور جب تم خشک سالی میں سفر کر رہے ہو، تو گزر جاؤ اور تم پر رات کے وقت سفر کرنا لازم ہے کیونکہ رات میں زمین کو لپیٹ دیا جاتا ہے، اور جب غیلان گھوم رہے ہوں تو تم اذان دو اور راستے کے درمیان میں نماز ادا نہ کرو اور وہاں پر پڑاؤ نہ کرو کیونکہ وہ سانپوں اور درندوں کے ٹھکانے ہوتے ہیں وہاں پر پاخانہ یا پیشاب نہ کرو کیونکہ وہ وہاں لعنت کا کام ہو گا“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ابوداؤد اور دیگر حضرات نے بہت اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں اس بارے میں بقیہ احادیث جہاد سے متعلق باب میں آئیں گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5296]
یہ روایت امام ابوداؤد اور دیگر حضرات نے بہت اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں اس بارے میں بقیہ احادیث جہاد سے متعلق باب میں آئیں گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5296]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (2219)، أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 329، وأخرجه مسند أحمد برقم: 14672، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 9247، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2548»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 3909
3909 - وَعَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:"عَلَيْكُمْ بِالدُّلْجَةِ، فَإِنَّ الْأَرْضَ تُطْوَى بِاللَّيْلِ". رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.
انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”سرشام سفر کیا کرو کیونکہ رات کے وقت زمین لپیٹ دی جاتی ہے۔“ حسن، رواہ ابوداؤد۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الجهاد/حدیث: 3909]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «حسن، رواه أبو داود (2571)»
قال الشيخ الألباني: جيد
قال الشيخ زبير على زئي:حسن
حدیث نمبر: 10342
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنا بَكْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّيْرَفِيُّ، بِمَرْوَ، ثنا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ الْفَضْلِ الْبَلْخِيُّ، ثنا خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ الْعُمَرِيُّ، ثنا أَبُو جَعْفَرٍ الرَّازِيُّ، عَنِ الرَّبِيعِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" عَلَيْكُمْ بِالدُّلْجَةِ فَإِنَّ الْأَرْضَ تُطْوَى بِاللَّيْلِ" رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ عَلِيٍّ، عَنْ خَالِدِ بْنِ يَزِيدَ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم رات کے سفر کو لازم پکڑو کیونکہ رات میں زمین کی مسافت مختصر ہو جاتی ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 10342]
تخریج الحدیث: «حسن لغيره۔ اخرجه ابوداود 2571۔ حاكم 2/ 124»
الحكم على الحديث:
حسن لغيره