🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
81. بَابٌ فِي عَرَفَةَ وَالْوُقُوفُ بِهَا
منیٰ اور عرفہ کی طرف جانا
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 5550 (کل: 131 مقامات، 28 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 5550، 5465، 16822، 16825، 16929
صحیح بخاری: 1797، 2995، 6385
صحیح مسلم: 2950، 3278، 6907، 6908، 6909
سنن ابوداود: 1905، 2770، 5071
سنن ترمذی: 950، 3390، 3428
سنن نسائی: 2964، 2975، 2977، 2987، 2988
سنن ابن ماجہ: 2235، 3074
بلوغ المرام: 607
سنن دارمی: 1888
مشکوۃ المصابیح: 2381، 2392، 2425، 2431، 2555
مسند احمد: 327، 4192، 4496، 4569، 4628، 4636، 4717، 4960، 5295، 14440، 15171، 18531، 18704
مسند الحمیدی: 657
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 827، 945
صحیح ابن خزیمہ: 2757
اللؤلؤ والمرجان: 851
المنتقى ابن الجارود: 465، 469
مصنف ابن ابی شیبہ: 15111، 15114، 15342، 15816، 15818، 16408، 31243، 31398، 31428، 31433، 31456، 31457، 31615، 31618، 31635، 31637، 31641، 37794، 37795
الفتح الربانی: 4123، 4316، 4402، 5438، 5504، 5559، 10968
صحیح ابن حبان: 850، 963، 2707، 3842، 3943، 3944
المستدرک علی الصحیحین: 1866، 1995، 1996، 1997، 1998، 1999
الجامع الكامل: 4149، 4878، 5049، 5114، 8930، 10819، 11129، 11132، 11190، 11937، A320
السنن الكبرى للبيهقي: 6279، 8827، 9335، 9337، 9344، 9347، 9475، 10364
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 4769، 6231، 6436
المعجم الکبیر للطبرانی: 13118، 13139، 13254، 13314
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 1239، 2673
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2027، 2126، 5513، 6739
المعجم الاوسط: 2590، 5184، 7206
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 1058، 2581، 6108، 6123، 6150
121 تا 130
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2126
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: أَتَيْنَا جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللهِ وَهُوَ بِبَنِي سَلِمَةَ، فَسَأَلْنَاهُ عَنْ حَجَّةِ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَحَدَّثَنَا أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَقَامَ بِالْمَدِينَةِ تِسْعَ سِنِينَ لَمْ يَحُجَّ، ثُمَّ أُذِّنَ فِي النَّاسِ أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَاجٌّ فِي هَذَا الْعَامِ، فَنَزَلَ الْمَدِينَةَ بَشَرٌ كَثِيرٌ كُلُّهُمْ يَلْتَمِسُ أَنْ يَأْتَمَّ بِرَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَيَفْعَلَ مَا يَفْعَلُ، فَخَرَجَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِخَمْسٍ بَقِينَ مِنْ ذِي الْقِعْدَةِ، وَخَرَجْنَا حَتَّى أَتَيْنَا ذَا الْحُلَيْفَةِ نَفِسَتْ أَسْمَاءُ بِمُحَمَّدِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ، فَأَرْسَلَتْ إِلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَيْفَ أَصْنَعُ؟ فَقَالَ: اغْتَسِلِي وَاسْتَثْفِرِي بِثَوْبٍ، ثُمَّ أَهِلِّي، فَخَرَجَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى إِذَا اسْتَوَتْ بِهِ نَاقَتُهُ عَلَى الْبَيْدَاءِ أَهَلَّ بِالتَّوْحِيدِ: لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ، لَبَّيْكَ لَا شَرِيكَ لَكَ لَبَّيْكَ، إِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَةَ لَكَ وَالْمُلْكَ، لَا شَرِيكَ لَكَ، وَلَبَّى النَّاسُ، وَالنَّاسُ يَزِيدُونَ ذَا الْمَعَارِجِ وَنَحْوَهُ مِنَ الْكَلَامِ، وَالنَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَسْمَعُ فَلَا يَقُولُ لَهُمْ شَيْئًا، فَنَظَرْتُ مَدَّ بَصَرِي بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ رَاكِبٍ وَمَاشٍ، وَمِنْ خَلْفِهِ مِثْلُ ذَلِكَ، وَعَنْ يَمِينِهِ مِثْلُ ذَلِكَ، وَعَنْ يَسَارِهِ مِثْلُ ذَلِكَ، قَالَ جَابِرٌ : وَرَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَيْنَ أَظْهُرِنَا يَنْزِلُ الْقُرْآنُ وَهُوَ يَعْرِفُ تَأْوِيلَهُ، وَمَا عَمِلَ بِهِ مِنْ شَيْءٍ عَمِلْنَاهُ، قَالَ: فَخَرَجْنَا لَا نَنْوِي إِلَّا الْحَجَّ، حَتَّى إِذَا أَتَيْنَا الْكَعْبَةَ اسْتَلَمَ نَبِيُّ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْحَجَرَ الْأَسْوَدَ، ثُمَّ رَمَلَ ثَلَاثَةً، وَمَشَى أَرْبَعَةً، حَتَّى إِذَا فَرَغَ عَمَدَ إِلَى مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ، فَصَلَّى خَلْفَهُ رَكْعَتَيْنِ، وَقَرَأَ: وَاتَّخِذُوا مِنْ مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ مُصَلًّى قَالَ: أَيْ فَقَرَأَ فِيهِمَا بِالتَّوْحِيدِ وَ قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ، ثُمَّ اسْتَلَمَ الْحَجَرَ، ثُمَّ خَرَجَ إِلَى الصَّفَا، ثُمَّ قَالَ: نَبْدَأُ بِمَا بَدَأَ اللهُ بِهِ وَقَرَأَ: إِنَّ الصَّفَا وَالْمَرْوَةَ مِنْ شَعَائِرِ اللهِ، فَرَقَى عَلَى الصَّفَا، حَتَّى إِذَا نَظَرَ إِلَى الْبَيْتِ كَبَّرَ، ثُمَّ قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ، وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ، أَنْجَزَ وَعْدَهُ، وَصَدَقَ عَبْدَهُ، وَهَزَمَ أَوْ غَلَبَ الْأَحْزَابَ وَحْدَهُ، ثُمَّ دَعَا وَرَجَعَ إِلَى هَذَا الْكَلَامِ، ثُمَّ نَزَلَ حَتَّى إِذَا انْصَبَّتْ قَدَمَاهُ فِي الْوَادِي رَمَلَ، حَتَّى إِذَا صَعِدَ مَشَى، حَتَّى إِذَا أَتَى الْمَرْوَةَ فَرَقَى عَلَيْهَا، حَتَّى إِذَا نَظَرَ إِلَى الْبَيْتِ قَالَ عَلَيْهَا كَمَا قَالَ عَلَى الصَّفَا، وَلَمَّا كَانَ السَّابِعُ بِالْمَرْوَةِ قَالَ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ، إِنِّي لَوِ اسْتَقْبَلْتُ مِنْ أَمْرِي مَا اسْتَدْبَرْتُ لَمْ أَسُقِ الْهَدْيَ وَجَعَلْتُهَا عُمْرَةً، فَمَنْ لَمْ يَكُنْ مَعَهُ هَدْيٌ فَلْيَحْلِلْ، وَلْيَجْعَلْهَا عُمْرَةً، فَحَلَّ النَّاسُ كُلُّهُمْ، فَقَالَ سُرَاقَةُ بْنُ جُعْشُمٍ : يَا رَسُولَ اللهِ، أَلِعَامِنَا هَذَا أَمْ لِلْأَبَدِ؟ قَالَ: فَشَبَّكَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَيْنَ أَصَابِعِهِ قَالَ: بَلْ لِلْأَبَدِ، ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، دَخَلَتِ الْعُمْرَةُ فِي الْحَجِّ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ.
وَقَدِمَ عَلِيٌّ مِنَ الْيَمَنِ، فَقَدِمَ مَعَهُ بِهَدْيٍ، وَسَاقَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَعَهُ هَدْيًا مِنَ الْمَدِينَةِ، فَإِذَا فَاطِمَةُ قَدْ حَلَّتْ وَلَبِسَتْ ثِيَابًا صَبِيغًا، وَاكْتَحَلَتْ، وَقَالَتْ: أَمَرَنِي أَبِي، فَأَنْكَرَ ذَلِكَ عَلِيٌّ عَلَيْهَا.
قَالَ: قَالَ جَعْفَرٌ : هَذَا الْحَرْفُ لَمْ يَذْكُرْهُ جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللهِ قَالَ عَلِيٌّ بِالْكُوفَةِ: فَانْطَلَقْتُ مُحَرِّشًا أَسْتَثْبِتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الَّذِي ذَكَرَتْ فَاطِمَةُ ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّ فَاطِمَةَ قَدْ حَلَّتْ وَلَبِسَتْ ثِيَابًا صَبِيغًا، وَاكْتَحَلَتْ، وَقَالَتْ: أَمَرَنِي بِهِ أَبِي، قَالَ: صَدَقَتْ صَدَقَتْ صَدَقَتْ، أَنَا أَمَرْتُهَا بِهِ.
ثُمَّ رَجَعَ إِلَى حَدِيثِ جَابِرٍ ، فَقَالَ لِعَلِيٍّ : بِمَ أَهْلَلْتَ؟ قَالَ: قُلْتُ: اللَّهُمَّ إِنِّي أُهِلُّ بِمَا أَهَلَّ بِهِ رَسُولُكَ، وَمَعِيَ الْهَدْيُ، قَالَ: فَلَا تَحِلَّ، قَالَ: وَكَانَ جَمَاعَةُ الْهَدْيِ الَّذِي أَتَى بِهِ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَالَّذِي أَتَى بِهِ عَلِيٌّ مِائَةً، فَنَحَرَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِيَدِهِ ثَلَاثَةً وَسِتِّينَ، وَأَعْطَى عَلِيًّا ، فَنَحَرَ مَا غَبَرَ، وَأَشْرَكَهُ فِي هَدْيِهِ، وَأَمَرَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ كُلِّ بَدَنَةٍ بِبَضْعَةٍ، فَجُعِلَتْ فِي قِدْرٍ، فَأَكَلَا مِنْ لَحْمِهَا وَشَرِبَا مِنْ مَرَقِهَا.
قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: قَدْ نَحَرْتُ هَاهُنَا، وَمِنًى كُلُّهَا مَنْحَرٌ، وَوَقَفَ ثُمَّ قَالَ: قَدْ وَقَفْتُ هَاهُنَا، وَعَرَفَةُ كُلُّهَا مَوْقِفٌ، وَوَقَفَ بِالْمُزْدَلِفَةِ فَقَالَ: قَدْ وَقَفْتُ هَاهُنَا، وَالْمُزْدَلِفَةُ كُلُّهَا مَوْقِفٌ.
امام محمد باقر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ہم سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے جبکہ وہ بنو سلمہ میں مقیم تھے، ہم نے ان سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حج کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے بتایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ منورہ میں نو سال تک مقیم رہے اور حج نہیں کیا، پھر لوگوں میں اعلان کیا گیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس سال حج فرمانے والے ہیں، چنانچہ مدینہ میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد جمع ہو گئی اور ہر ایک کی یہی خواہش تھی کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کرے اور ویسا ہی عمل کرے جیسا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کریں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ذوالقعدہ کی پچیس تاریخ کو روانہ ہوئے اور جب ہم ذوالحلیفہ پہنچے تو سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا کے ہاں سیدنا محمد بن ابی بکر رضی اللہ عنہ کی ولادت ہوئی، انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف پیغام بھیجا کہ اب میں کیا کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”غسل کر لو اور کپڑے کا لنگوٹ باندھ کر احرام باندھ لو۔“ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم روانہ ہوئے یہاں تک کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی مقامِ بیداء پر سیدھی کھڑی ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے توحید کے ان کلمات کے ساتھ تلبیہ پکارا: «لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ، لَبَّيْكَ لَا شَرِيكَ لَكَ لَبَّيْكَ، إِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَةَ لَكَ وَالْمُلْكَ، لَا شَرِيكَ لَكَ» ”میں حاضر ہوں اے اللہ! میں حاضر ہوں، میں حاضر ہوں تیرا کوئی شریک نہیں، میں حاضر ہوں، بے شک تمام تعریفیں، نعمتیں اور بادشاہی تیرے ہی لیے ہے، تیرا کوئی شریک نہیں۔“ لوگوں نے بھی تلبیہ پکارنا شروع کیا اور وہ ”ذو المعارج“ جیسے کلمات کا اضافہ کر رہے تھے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں سن کر بھی کچھ نہ کہا۔ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے جہاں تک نگاہ کام کرتی تھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے آگے، پیچھے، دائیں اور بائیں سواروں اور پیادوں کا ایک عظیم ہجوم دیکھا۔ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے درمیان موجود تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر قرآن نازل ہو رہا تھا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کی مراد سے بخوبی واقف تھے، پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو عمل کیا ہم نے بھی وہی کیا۔ ہم صرف حج کی نیت کر کے نکلے تھے یہاں تک کہ جب ہم کعبہ پہنچے تو نبی اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حجر اسود کا استلام کیا، پھر پہلے تین چکروں میں رمل کیا اور بقیہ چار میں معمول کے مطابق چلے، جب فارغ ہوئے تو مقامِ ابراہیم کی طرف بڑھے اور اس کے پیچھے دو رکعتیں ادا کیں اور یہ آیت تلاوت فرمائی: ﴿وَاتَّخِذُوا مِنْ مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ مُصَلًّى﴾ ان دو رکعتوں میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سورت التوحید اور ”قل یا ایھا الکافرون“ تلاوت کی۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حجر اسود کا استلام کیا اور صفا کی جانب نکلے اور فرمایا: ”ہم وہیں سے آغاز کرتے ہیں جہاں سے اللہ نے آغاز فرمایا“ اور یہ آیت تلاوت کی: ﴿إِنَّ الصَّفَا وَالْمَرْوَةَ مِنْ شَعَائِرِ اللَّهِ﴾ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم صفا پر چڑھے یہاں تک کہ جب بیت اللہ نظر آیا تو اللہ کی بڑائی بیان کی اور فرمایا: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ لَهُ الْمَلِكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ أَنْجَزَ وَعْدَهُ، وَصَدَقَ عَبْدَهُ، وَهَزَمَ أَوْ غَلَبَ الْأَحْزَابَ وَحْدَهُ» ”اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، بادشاہی اور تعریف اسی کے لیے ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ اکیلا ہے، اس نے اپنا وعدہ پورا کیا، اپنے بندے کو سچا کر دکھایا اور تنہا ہی تمام لشکروں کو شکست دے دی۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا فرمائی اور دوبارہ یہی کلمات کہے، پھر نیچے اترے یہاں تک کہ جب وادی میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قدم پڑے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دوڑ لگائی اور جب چڑھائی آئی تو معمول کے مطابق چلے یہاں تک کہ مروہ پر پہنچ کر ویسے ہی کیا جیسے صفا پر کیا تھا۔ جب مروہ کا ساتواں چکر مکمل ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے لوگو! اگر مجھے اس معاملے کا پہلے پتہ چل جاتا جو بعد میں معلوم ہوا تو میں قربانی کے جانور ساتھ نہ لاتا اور اسے عمرہ بنا دیتا، پس جس کے پاس ہدی یعنی قربانی کا جانور نہیں ہے وہ احرام کھول کر اسے عمرہ بنا لے۔“ چنانچہ تمام لوگوں نے احرام کھول دیا، تب سیدنا سراقہ بن جعشم رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا یہ حکم صرف اسی سال کے لیے ہے یا ہمیشہ کے لیے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی انگلیوں کو ایک دوسرے میں پیوست کیا اور تین بار فرمایا: ”بلکہ یہ ہمیشہ کے لیے ہے، عمرہ قیامت تک کے لیے حج میں داخل ہو گیا ہے۔“ اسی اثنا میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ یمن سے قربانی کے جانور لے کر پہنچے، جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی مدینہ سے جانور لائے تھے۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے دیکھا کہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے احرام کھول رکھا ہے، رنگین کپڑے زیب تن کیے ہیں اور آنکھوں میں سرمہ لگایا ہوا ہے، انہوں نے بتایا کہ میرے والد صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ایسا کرنے کا حکم دیا ہے، جس پر سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ناگواری کا اظہار کیا۔ جعفر رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ یہ حصہ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے ذکر نہیں کیا تھا بلکہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے کوفہ میں بیان کیا تھا کہ میں سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کی بات کی تصدیق کے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! فاطمہ نے احرام کھول دیا ہے اور کہتی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ایسا کرنے کا حکم دیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس نے سچ کہا، اس نے سچ کہا، اس نے سچ کہا، میں ہی نے اسے اس کا حکم دیا تھا۔“ پھر راوی دوبارہ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کی حدیث کی طرف رجوع کرتے ہوئے کہتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے پوچھا: ”تم نے کس چیز کا احرام باندھا تھا؟“ انہوں نے عرض کیا: اے اللہ! میں نے اسی چیز کا احرام باندھا ہے جس کا تیرے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے باندھا ہے اور میرے پاس ہدی کے جانور بھی ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر تم احرام نہ کھولو۔“ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ان جانوروں کی کل تعداد ایک سو تھی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دستِ مبارک سے تریسٹھ جانور ذبح کیے اور بقیہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے سپرد کیے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اپنی قربانی میں شریک کیا اور حکم دیا کہ ہر اونٹ میں سے گوشت کا ایک ٹکڑا لے کر ہانڈی میں پکایا جائے، پھر ان دونوں نے اس کا گوشت کھایا اور شوربہ پیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے یہاں قربانی کی ہے لیکن پورا منیٰ ہی قربان گاہ ہے“، اور عرفات میں ٹھہر کر فرمایا: ”میں یہاں ٹھہرا ہوں لیکن پورا عرفہ ہی ٹھہرنے کی جگہ ہے“، پھر مزدلفہ میں قیام فرما کر فرمایا: ”میں یہاں ٹھہرا ہوں لیکن پورا مزدلفہ ہی ٹھہرنے کی جگہ ہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 2126]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1444، 1482، 1493، 1495، 1568، 1693، 2371، 4095، 6803، 6933، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1210، 1213، 1216، 1218، 1263، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 817، 856، 857، 862، 869، 2967، وأخرجه سنن النسائي برقم: 214، 291، 392، 2712، 2740، 2743، 2744، 2761، 2762، 2763، 2805، 2939، 2944، 2961، 2962، 2963، 2969، 2970، 2973، 2974، 2981، 2982، 2983، 2984، 2985، 2994، 4419، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1785، 1787، 1788، 1789، 1905، 1907، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1008، 2913، 2919، 2951، 2960، 2980، 3074، وأخرجه مسند أحمد برقم: 14031، وأخرجه موطأ مالك برقم: 816، 835، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1805، 1840، 1850، وأخرجه فتح الباري برقم: 310، 315، 452، 602، 1493، 1531، 1555، 1557، 1558، 1566، 1568، 1577، 1603، 1624، 1629، 1659، 1691، 1692، 1693، 1695، 1696، 2177، 4134، 5040، 5051، 5120، 6223، 6231، 6802، 6811، 6818، وأخرجه مسند البزار برقم: 1135، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1785، 1798، 1809، 1825، 6071، 7632، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2534، 2594، 2603، 2612، 2620، 2626، 2687، 2709، 2713، 2717، 2718، 2756، 2757، 2760، 2778، 2785، 2786، 2802، 2811، 2812، 2815، 2826، 2835، 2855، 2857، 2875، 2877، 2890، 2892، 2900، 2901، 2902، 2907، 2926، 2944، 3028، 3076، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6561، 6563، 6564، 6565، 6566، 6567، 6569، 6570، 6571، 6572، 6573، 6574، 6575، 6576، 6577، 6578، 6579، 6580، 6581، 6582، 6585، 6586، 11026، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 643، 705، 1682، 2406، 3180، 3411، 3856، 3872، 3878، 3894، 3904، 5041، 5913، 6124، 7379، 7905، 8426، 8729، 8910، 9060، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 74، 168، 589، 829، 1130، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 3882، 3877، وأخرجه مسند الإمام الشافعي برقم: 799، 804، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 4347، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2122»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5513
حَدَّثَنَا جُبَارَةُ بْنُ مُغَلِّسٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي سَلَمَةَ الْمَاجِشُونُ ، أَخْبَرَنِي صَالِحُ بْنُ كَيْسَانَ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا أَقْبَلَ مِنَ الْحَجِّ أَوِ الْعُمْرَةِ، كُلَّمَا أَوْفَى عَلَى فَدْفَدٍ، أَوْ ثَنِيَّةٍ كَبَّرَ ثَلَاثَ تَكْبِيرَاتٍ، ثُمَّ يَقُولُ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ، يُحْيِي وَيُمِيتُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، آيِبُونَ تَائِبُونَ، لِرَبِّنَا حَامِدُونَ، صَدَقَ اللهُ وَعْدَهُ، وَنَصَرَ عَبْدَهُ، وَهَزَمَ الْأَحْزَابَ وَحْدَهُ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب حج یا عمرہ سے واپس تشریف لاتے تو جب بھی کسی بلند ہموار زمین یا گھاٹی پر چڑھتے تو تین مرتبہ اللہ اکبر کہتے، پھر فرماتے: ” «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ، يُحْيِي وَيُمِيتُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، آيِبُونَ تَائِبُونَ، لِرَبِّنَا حَامِدُونَ، صَدَقَ اللَّهُ وَعْدَهُ، وَنَصَرَ عَبْدَهُ، وَهَزَمَ الْأَحْزَابَ وَحْدَهُ» ”اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کے لیے بادشاہت ہے اور اسی کے لیے تمام تعریفیں ہیں، وہی زندگی عطا کرتا ہے اور وہی موت دیتا ہے، اور وہ ہر چیز پر کامل قدرت رکھنے والا ہے، ہم واپس لوٹنے والے، توبہ کرنے والے اور اپنے رب کی حمد و ثنا کرنے والے ہیں، اللہ نے اپنا وعدہ سچ کر دکھایا، اپنے بندے کی مدد فرمائی اور تنہا ہی تمام لشکروں کو شکست دے دی۔““ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن عمر/حدیث: 5513]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 2833، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1344، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 950، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2770، وأخرجه مسند أحمد برقم: 4482، 4555، 4622، 4703، 4940، 5273، 5796، 6275، 6338، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2682، وأخرجه فتح الباري برقم: 2833، 5978، 6022، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 9232، 9235، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 3058، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2542، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13196، 13371، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5180، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5488»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6739
مُسْنَدُ فَاطِمَةَ بِنْتِ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِمَا
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ النَّرْسِيُّ ، حَدَّثَنَا وُهَيْبُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: أَقَامَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تِسْعًا بِالْمَدِينَةِ لَمْ يَحُجَّ، ثُمَّ أَذَّنَ فِي النَّاسِ بِالْخُرُوجِ، فَلَمَّا جَاءَ ذَا الْحُلَيْفَةِ صَلَّى بِذِي الْحُلَيْفَةِ، فَوَلَدَتْ أَسْمَاءُ بِنْتُ عُمَيْسٍ ، مُحَمَّدَ بْنَ أَبِي بَكْرٍ ، وَأَرْسَلَتْ إِلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: اغْتَسِلِي وَاسْتَثْفِرِي بِالثَّوْبِ وَأَهِلِّي، قَالَ: فَفَعَلَتْ، فَلَمَّا اطْمَأَنَّ صَدْرُ رَاحِلَةِ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى ظَهْرِ الْبَيْدَاءِ أَهَلَّ وَأَهْلَلْنَا مَعَهُ، لَا نَعْرِفُ إِلَّا الْحَجَّ وَلَهُ خَرَجْنَا، وَرَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَيْنَ أَظْهُرِنَا، وَالْقُرْآنُ يَنْزِلُ عَلَيْهِ وَهُوَ يَعْرِفُ تَأْوِيلَهُ، وَإِنَّمَا يَفْعَلُ مَا أُمِرَ بِهِ.
قَالَ جَابِرٌ : فَنَظَرْتُ بَيْنَ يَدَيَّ، وَمِنْ خَلْفِي، وَعَنْ يَمِينِي، وَعَنْ شِمَالِي مَدَّ بَصَرِي، وَالنَّاسُ مُشَاةٌ وَالرُّكْبَانُ، فَجَعَلَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُلَبِّي يَقُولُ: لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ، لَبَّيْكَ لَا شَرِيكَ لَكَ لَبَّيْكَ، إِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَةَ لَكَ وَالْمُلْكَ، لَا شَرِيكَ لَكَ، فَلَمَّا قَدِمْنَا مَكَّةَ بَدَأَ فَاسْتَلَمَ الرُّكْنَ، فَسَعَى ثَلَاثَةَ أَطْوَافٍ، وَمَشَى أَرْبَعًا، فَلَمَّا فَرَغَ مِنْ طَوَافِهِ وَانْطَلَقَ إِلَى الْمَقَامِ، فَقَالَ: قَالَ اللهُ: وَاتَّخِذُوا مِنْ مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ مُصَلًّى صَلَّى خَلْفَ مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ رَكْعَتَيْنِ.
قَالَ جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ : قَالَ أَبِي: كَانَ يَقْرَأُ فِيهِمَا بِالتَّوْحِيدِ: قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ، وَ قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ قَالَ: وَلَمْ يُذْكَرْ ذَلِكَ عَنْ جَابِرٍ .
قَالَ جَابِرٌ : ثُمَّ انْطَلَقَ إِلَى الرُّكْنِ فَاسْتَلَمَهُ، ثُمَّ انْطَلَقَ إِلَى الصَّفَا، فَقَالَ: نَبْدَأُ بِمَا بَدَأَ اللهُ بِهِ: إِنَّ الصَّفَا وَالْمَرْوَةَ مِنْ شَعَائِرِ اللهِ، فَرَقِيَ عَلَى الصَّفَا، حَتَّى بَدَا لَهُ الْبَيْتُ، وَكَبَّرَ ثَلَاثًا، وَقَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ، وَلَهُ الْحَمْدُ، يُحْيِي وَيُمِيتُ، بِيَدِهِ الْخَيْرُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، ثَلَاثًا، وَدَعَا فِي ذَلِكَ ثُمَّ هَبَطَ مِنَ الصَّفَا، فَمَشَى حَتَّى إِذَا تَصَوَّبَتْ قَدَمَاهُ فِي بَطْنِ الْمَسِيلِ، سَعَى حَتَّى إِذَا صَعِدَتْ قَدَمَاهُ فِي بَطْنِ الْمَسِيلِ مَشَى إِلَى الْمَرْوَةِ فَرَقِيَ إِلَى الْمَرْوَةِ، حَتَّى بَدَا لَهُ الْبَيْتُ، فَقَالَ مِثْلَ مَا قَالَ عَلَى الصَّفَا، فَطَافَ سَبْعًا، فَقَالَ: مَنْ لَمْ يَكُنْ مَعَهُ الْهَدْيُ فَلْيَحْلِلْ، وَمَنْ كَانَ مَعَهُ الْهَدْيُ فَلْيَقُمْ عَلَى إِحْرَامِهِ، فَإِنِّي لَوْلَا أَنَّ مَعِي هَدْيًا لَأَحْلَلْتُ، وَلَوْ أَنِّي اسْتَقْبَلْتُ مِنْ أَمْرِي مَا اسْتَدْبَرْتُ لَأَهْلَلْتُ بِعُمْرَةٍ.
قَالَ: وَقَدِمَ عَلِيٌّ مِنَ الْيَمَنِ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: بِأَيِّ شَيْءٍ أَهْلَلْتَ يَا عَلِيُّ ؟ قَالَ: قُلْتُ: اللَّهُمَّ إِنِّي أُهِلُّ بِمَا أَهَلَّ بِهِ رَسُولُكَ.
قَالَ: فَإِنَّ مَعِيَ هَدْيًا فَلَا تَحِلَّ.
قَالَ عَلِيٌّ : فَدَخَلْتُ عَلَى فَاطِمَةَ وَقَدِ اكْتَحَلَتْ، وَلَبِسَتْ ثِيَابًا صَبِيغًا، فَقُلْتُ: مَنْ أَمَرَكِ بِهَذَا؟ قَالَتْ: أَبِي أَمَرَنِي، قَالَ: فَكَانَ عَلِيٌّ يَقُولُ بِالْعِرَاقِ: فَانْطَلَقْتُ إِلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مُحَرِّشًا عَلَى فَاطِمَةَ مُسْتَثْبِتًا فِي الَّذِي قَالَتْ، فَقَالَ: صَدَقَتْ، أَنَا أَمَرْتُهَا.
قَالَ: وَنَحَرَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِائَةَ بَدَنَةٍ مِنْ ذَلِكَ، بِيَدِهِ ثَلَاثًا وَسِتِّينَ بَدَنَةً، وَنَحَرَ عَلِيٌّ مَا غَبَرَ، ثُمَّ أَخَذَ مِنْ كُلِّ بَدَنَةٍ قِطْعَةً فَطُبِخُوا جَمِيعًا، فَأَكَلَا مِنَ اللَّحْمِ، وَشَرِبَا مِنَ الْمَرَقِ.
قَالَ سُرَاقَةُ بْنُ مَالِكِ بْنِ جُعْشُمٍ : يَا رَسُولَ اللهِ، أَلِعَامِنَا هَذَا أَمْ لِلْأَبَدِ؟ قَالَ: بَلْ لِلْأَبَدِ، دَخَلَتِ الْعُمْرَةُ فِي الْحَجِّ، وَشَبَّكَ بَيْنَ أَصَابِعِهِ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ منورہ میں نو سال مقیم رہے اور اس دوران حج نہیں کیا، پھر دسویں سال لوگوں میں روانگی کا اعلان فرمایا۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم ذوالحلیفہ پہنچے تو وہاں نماز ادا کی، اسی دوران سیدہ اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا کے ہاں سیدنا محمد بن ابی بکر رضی اللہ عنہ کی ولادت ہوئی، انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف پیغام بھیجا کہ میں اب کیا کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”غسل کر لو، لنگوٹ باندھ لو اور احرام کا تلبیہ پکارو۔“ وہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے ایسا ہی کیا، پھر جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی بیداء کے مقام پر سیدھی کھڑی ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تلبیہ پکارا اور ہم نے بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ تلبیہ پکارا، ہم صرف حج کی نیت جانتے تھے اور اسی کے لیے نکلے تھے، جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے درمیان موجود تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر قرآن نازل ہو رہا تھا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہی اس کی تاویل و حقیقت کو جانتے تھے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم وہی عمل کر رہے تھے جس کا آپ کو حکم دیا گیا تھا۔ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے اپنے آگے، پیچھے، دائیں اور بائیں جہاں تک نظر جاتی تھی، لوگوں کو پیدل اور سوار پایا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ تلبیہ پکارنے لگے: «لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ، لَبَّيْكَ لَا شَرِيكَ لَكَ لَبَّيْكَ، إِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَةَ لَكَ وَالْمُلْكَ، لَا شَرِيكَ لَكَ» ”میں حاضر ہوں اے اللہ! میں حاضر ہوں، میں حاضر ہوں تیرا کوئی شریک نہیں، میں حاضر ہوں، بے شک تمام تعریفیں، نعمتیں اور بادشاہی تیرے ہی لیے ہے، تیرا کوئی شریک نہیں۔“ پھر جب ہم مکہ پہنچے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سب سے پہلے حجر اسود کا استلام کیا، پھر (طواف کے دوران) تین چکروں میں تیز چلے اور چار چکروں میں عام رفتار سے چلے۔ جب طواف سے فارغ ہوئے تو مقام ابراہیم کی طرف روانہ ہوئے اور فرمایا: اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے: ﴿وَاتَّخِذُوا مِنْ مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ مُصَلًّى﴾ ”اور مقامِ ابراہیم کو جائے نماز بنا لو“، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مقام ابراہیم کے پیچھے دو رکعتیں پڑھیں۔ جعفر بن محمد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میرے والد محمد بن علی رحمہ اللہ نے فرمایا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان دونوں رکعتوں میں سورہ کافرون اور سورہ اخلاص پڑھتے تھے، اس بات کو ان کے والد نے جابر رضی اللہ عنہ سے منقول نہیں بتایا۔ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم دوبارہ حجر اسود کے پاس تشریف لائے اور اس کا استلام کیا، پھر صفا کی طرف روانہ ہوئے اور فرمایا: ”ہم اسی سے آغاز کریں گے جس سے اللہ نے آغاز فرمایا ہے ﴿إِنَّ الصَّفَا وَالْمَرْوَةَ مِنْ شَعَائِرِ اللَّهِ﴾ بے شک صفا اور مروہ اللہ کی نشانیوں میں سے ہیں“، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم صفا پر چڑھے یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بیت اللہ نظر آنے لگا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین بار اللہ کی کبریائی بیان کی اور تین مرتبہ یہ دعا پڑھی: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ، وَلَهُ الْحَمْدُ، يُحْيِي وَيُمِيتُ، بِيَدِهِ الْخَيْرُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ» ”اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کے لیے بادشاہت اور اسی کے لیے حمد ہے، وہی زندگی بخشتا اور موت دیتا ہے، اسی کے ہاتھ میں خیر ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے“، اور اسی دوران دعا بھی مانگی۔ پھر صفا سے نیچے اترے اور چلنے لگے یہاں تک کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قدم وادی کے نشیب میں پہنچے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سعی کی، اور جب قدم بلندی کی طرف ہونے لگے تو مروہ کی طرف چلنے لگے یہاں تک کہ مروہ پر چڑھ گئے اور وہاں بھی ویسا ہی کیا جیسا صفا پر کیا تھا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سات چکر (سعی) پورے کیے اور فرمایا: ”جس کے ساتھ قربانی کا جانور نہیں وہ حلال ہو جائے (احرام کھول دے) اور جس کے پاس قربانی ہے وہ اپنے احرام پر قائم رہے، اگر میرے پاس قربانی کا جانور نہ ہوتا تو میں بھی حلال ہو جاتا، اور اگر مجھے اس بات کا پہلے علم ہو جاتا جو بعد میں معلوم ہوئی تو میں اسے عمرہ کا احرام بنا لیتا۔“ وہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ یمن سے تشریف لائے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے پوچھا: ”اے علی! تم نے کس چیز کا احرام باندھا ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: میں نے یہ کہا تھا کہ ”اے اللہ! میں نے اسی چیز کا تلبیہ پکارا ہے جس کا تیرے رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) نے پکارا ہے“، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے پاس قربانی کے جانور موجود ہیں اس لیے تم احرام نہ کھولنا۔“ سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے پاس گیا تو دیکھا کہ انہوں نے سرمہ لگایا ہوا ہے اور رنگین کپڑے زیب تن کیے ہوئے ہیں، میں نے پوچھا: آپ کو اس کا حکم کس نے دیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: میرے والد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) نے مجھے اس کا حکم دیا ہے۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ عراق میں بیان کیا کرتے تھے کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کی اس بات پر ناراضگی ظاہر کرنے اور ان کے قول کی تصدیق کے لیے حاضر ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس نے سچ کہا ہے، میں ہی نے اسے اس کا حکم دیا ہے۔“ راوی کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سو اونٹوں کی قربانی کی جن میں سے تریسٹھ (63) اونٹ اپنے دستِ مبارک سے نحر کیے اور بقیہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے نحر کیے، پھر ہر اونٹ میں سے گوشت کا ایک ایک ٹکڑا لیا گیا جسے ایک ہانڈی میں پکا کر دونوں نے اس کا گوشت کھایا اور شوربہ پیا۔ اس موقع پر سیدنا سراقہ بن مالک بن جعشم رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا یہ (حج میں عمرہ کرنا) صرف ہمارے اسی سال کے لیے ہے یا ہمیشہ کے لیے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی انگلیوں کو ایک دوسری میں پیوست کرتے ہوئے فرمایا: ”بلکہ یہ ہمیشہ کے لیے ہے، عمرہ حج میں داخل ہو گیا ہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند فاطمة بنت رسول الله صلى الله عليهما/حدیث: 6739]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى سابقًا في (مسند جابر) (برقم 2027)»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1482، 1493، 1495، 1568، 1693، 2371، 4095، 6803، 6933، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1216، 1218، 1273، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 817، 856، 857، 862، 869، 886، 897، 947، 2967، 3786، وأخرجه سنن النسائي برقم: 214، 291، 392، 429، 604، 2712، 2740، 2743، 2744، 2756، 2761، 2762، 2763، 2798، 2805، 2939، 2944، 2961، 2962، 2963، 2969، 2970، 2971، 2972، 2973، 2974، 2975، 2981، 2982، 2983، 2984، 2985، 2994، 3021، 3022، 3053، 3054، 3074، 3075، 3076، 4419، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1785، 1787، 1788، 1789، 1880، 1895، 1905، 1906، 3969، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3074، وأخرجه مسند أحمد برقم: 13702، 13826، 13867، 14000، 14009، 14031، 14161، 14250، 14484، 14525، 14589، 14621، 14821، 14851، وأخرجه موطأ مالك برقم: 816، 835، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1805، 1840، 1850، 1899، وأخرجه فتح الباري برقم: 310، 315، 452، 602، 1493، 1531، 1555، 1557، 1558، 1566، 1568، 1577، 1603، 1624، 1629، 1691، 1692، 1693، 1695، 1696، 2177، 4134، 5040، 5051، 5120، 6223، 6231، 6802، 6811، 6818، وأخرجه مسند البزار برقم: 1135، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1785، 1809، 1825، 6071، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2534، 2594، 2603، 2620، 2621، 2626، 2687، 2709، 2713، 2717، 2718، 2756، 2757، 2778، 2785، 2786، 2794، 2802، 2811، 2812، 2826، 2835، 2853، 2855، 2857، 2862، 2875، 2890، 2892، 2926، 2944، 3028، 3076، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2680، 6563، 6564، 6565، 6566، 6567، 6569، 6570، 6571، 6572، 6573، 6574، 6575، 6576، 6577، 6578، 6579، 6580، 6581، 6582، 6585، 6586، 11026، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 705، 1682، 2303، 2765، 3411، 3856، 3872، 3878، 3894، 3904، 5041، 7379، 7905، 8910، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 74، 117، 168، 1130، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 2428، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 10136، وأخرجه شرح السنة برقم: 1918، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6707»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2590
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ قَالَ: نَا عَارِمٌ أَبُو النُّعْمَانِ قَالَ: نَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ ، عَنْ زُبَيْدٍ ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ مُصَرِّفٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْسَجَةَ ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَنْ مَنَحَ مَنِيحَةَ وَرِقٍ أَوْ سَقَى لَبَنًا، أَوْ أَهْدَى زُقَاقًا، كَانَ عَدْلَ رَقَبَةٍ، وَمَنْ قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ، وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ عَشْرَ مَرَّاتٍ، كَانَ لَهُ عَدْلُ رَقَبَةٍ I "، وَكَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَأْتِينَا يَمْسَحُ عَوَاتِقَنَا وَصُدُورَنَا، وَيَقُولُ: I " لَا تَخْتَلِفْ صُفُوفُكُمْ فَتَخْتَلِفَ قُلُوبُكُمْ، إِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى الصُّفُوفِ الْأُوَلِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ زُبَيْدٍ إِلَّا جَرِيرٌ .
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے چاندی (یا رقم) کا عطیہ دیا، یا دودھ پلایا، یا کسی کو گلی کا راستہ دکھایا، تو یہ ایک غلام آزاد کرنے کے برابر ہے، اور جس نے دس مرتبہ یہ کہا: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ، وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ» ”اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کی بادشاہی ہے اور اسی کے لیے تمام تعریف ہے اور وہ ہر چیز پر خوب قادر ہے“، تو اس کے لیے ایک غلام آزاد کرنے کے برابر (ثواب) ہے۔“ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لاتے، ہمارے کندھوں اور سینوں پر ہاتھ پھیرتے (صفیں برابر کرتے) اور فرماتے: ”صفوں میں اختلاف نہ کرو ورنہ تمہارے دلوں میں اختلاف پڑ جائے گا، بے شک اللہ عزوجل اور اس کے فرشتے پہلی صفوں پر رحمت بھیجتے ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو زبید سے جریر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2590]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 346، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1551، 1552، 1556، 1557، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 749، 850، 2157، 2161، 5096، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 1851، 2108، 2109، 2110، 2111، 2112، 2113، 2114، 2118، 2119، 2120، 2121، 2122، 2115، 2116، 2117، 2123، 2127، 2128، 2129، 2130، 2131، 2124، 2125، 2126، 2132، 2136، 2137، 2138، 2139، 2133، 2134، 2135، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 645 / 3، 810 / 2، 1014 / 1، 1015 / 2، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 887، 1089، 1090، 1622، 7996، 9876، وأبو داود فى «سننه» برقم: 543، 664، 1468، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1957، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1299، 3543، 3544، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 997، 1342، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 2322، 2465، 2466، 5277، 21106، 21107، وأحمد فى «مسنده» برقم: 18800، 18788، 18801، 18810، 18811، 18812، 18813، 18815، 18828، 18915، 18920، 18939، 18942، 18945، 18964، 19011، 19004، 19005، 19006، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 774، 776، 777، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1686، 1706، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 2431، 2449، 4175، 4176، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 3824، 3825، 3826، 8829، 22671، 30068، 30097، 30556، 36211، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 739، 6090، 7206، 8198»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5184
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ نَصْرٍ التِّرْمِذِيُّ قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ الْأَزْهَرِيُّ قَالَ: نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى بْنِ عِيسَى الشَّعْبِيُّ قَالَ: حَدَّثَنِي عَمِّي زَكَرِيَّا بْنُ عِيسَى ، عَنِ ابْنِ أَخِي الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَمِّهِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَفَلَ مِنْ مَكَّةَ كَبَّرَ ثَلَاثًا يَقُولُ: I " لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ، وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، آيِبُونَ تَائِبُونَ عَابِدُونَ سَاجِدُونَ لِرَبِّنَا حَامِدُونَ، صَدَقَ اللهُ وَعْدَهُ، وَنَصَرَ عَبْدَهُ، وَهَزَمَ الْأَحْزَابَ وَحْدَهُ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب مکہ سے واپس لوٹتے تو تین مرتبہ تکبیر کہتے اور یہ دعا پڑھتے: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ، وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، آيِبُونَ تَائِبُونَ عَابِدُونَ سَاجِدُونَ لِرَبِّنَا حَامِدُونَ، صَدَقَ اللهُ وَعْدَهُ، وَنَصَرَ عَبْدَهُ، وَهَزَمَ الْأَحْزَابَ وَحْدَهُ» ”اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، بادشاہی اسی کی ہے اور تمام تعریفیں اسی کے لیے ہیں، اور وہ ہر چیز پر خوب قدرت رکھنے والا ہے۔ ہم لوٹنے والے، توبہ کرنے والے، عبادت کرنے والے، سجدہ کرنے والے اور اپنے رب کی حمد بیان کرنے والے ہیں۔ اللہ نے اپنا وعدہ سچ کر دکھایا، اپنے بندے کی مدد فرمائی اور تمام لشکروں کو اکیلے ہی شکست دے دی۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5184]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1797، 2995، 3084، 4116، 6385، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1342، 1344، ومالك فى «الموطأ» برقم: 1595 / 425، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2542، (4/241) [دون رقم في الترقيم المختار] ، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2695، 2696، 2707، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 3022، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 4230، 4229، 8720، 10297، 10298، 10306، 11402، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2599، 2770، والترمذي فى «جامعه» برقم: 950، 3447، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2715، 2724، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 10425، 10474، 10473، وأحمد فى «مسنده» برقم: 4583، 4658، 4725، 4808، 5055، 5391، 5935، 5936، 6422، 6485، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2043، والحميدي فى «مسنده» برقم: 657، 658، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5513، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 833، والبزار فى «مسنده» برقم: 5577، 5813، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 9235، 9232، 9238، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 30231، 30230، 34317، 34316، والطبراني فى «الكبير» برقم: 13196، 13371، 13681، 13682»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7206
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَابَانَ ، ثَنَا زُنَيْجٌ أَبُو غَسَّانَ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُعَلَّى الرَّازِيُّ ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زُبَيْدٍ ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ مُصَرِّفٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْسَجَةَ ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْتِي الصَّفَّ الْأَوَّلَ مِنْ أَوَّلِهِ إِلَى آخِرِهِ يُسَوِّي بَيْنَ الصُّفُوفِ، الْقَوْمَ وَمَنَاكِبَهُمْ، وَيَقُولُ: لَا تَخْتَلِفُوا فَتَخْتَلِفَ قُلُوبُكُمْ، إِنَّ اللهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى الصُّفُوفِ الْأُوَلِ.
وَكَانَ يَقُولُ: مَنْ مَنَحَ مَنِيحَةَ لَبَنٍ، أَوْ مَنِيحَةَ وَرِقٍ، أَوْ هَدَى زُقَاقًا كَانَ كَعَتَاقِ نَسَمَةٍ، وَمَنْ قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ، وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، كَانَ كَعَتَاقِ نَسَمَةٍ.
وَكَانَ يَقُولُ: I " زَيِّنُوا الْقُرْآنَ بِأَصْوَاتِكُمْ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زُبَيْدٍ الْيَامِيِّ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُعَلَّى، وَشُجَاعُ بْنُ الْوَلِيدِ I ".
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پہلی صف میں ایک سرے سے دوسرے سرے تک تشریف لاتے، صفوں کو برابر فرماتے، لوگوں (کی ترتیب) اور ان کے کندھوں کو درست کرتے اور فرماتے تھے: ”تم (صفوں میں) اختلاف نہ کرو ورنہ تمہارے دلوں میں اختلاف پیدا ہو جائے گا، بے شک اللہ اور اس کے فرشتے پہلی صفوں پر رحمت بھیجتے ہیں۔“
اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے: ”جس نے دودھ دینے والا جانور (فائدہ اٹھانے کے لیے عارضی طور پر) عطیہ کیا، یا چاندی (بطورِ قرض) دی، یا کسی کو راستہ دکھایا، تو یہ ایک جان آزاد کرنے کے برابر ہے، اور جس نے یہ کلمات کہے: «‏‏‏‏لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ، وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ» ‏‏‏‏ ”اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کے لیے بادشاہت ہے اور اسی کے لیے تمام تعریفیں ہیں، اور وہ ہر چیز پر خوب قدرت رکھنے والا ہے“، تو یہ بھی ایک جان آزاد کرنے کے مترادف ہے۔“
اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: ”قرآن کو اپنی آوازوں سے زینت دو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبدالرحمن بن زبید الیامی سے محمد بن معلی رحمہ اللہ اور شجاع بن ولید رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7206]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 346، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1551، 1552، 1556، 1557، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 749، 850، 2157، 2161، 5096، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 1851، 2108، 2109، 2110، 2111، 2112، 2113، 2114، 2118، 2119، 2120، 2121، 2122، 2115، 2116، 2117، 2123، 2127، 2128، 2129، 2130، 2131، 2124، 2125، 2126، 2132، 2136، 2137، 2138، 2139، 2133، 2134، 2135، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 645 / 3، 810 / 2، 1014 / 1، 1015 / 2، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 887، 1089، 1090، 1622، 7996، 9876، وأبو داود فى «سننه» برقم: 543، 664، 1468، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1957، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1299، 3543، 3544، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 997، 1342، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 2322، 2465، 2466، 5277، 21106، 21107، وأحمد فى «مسنده» برقم: 18800، 18788، 18801، 18810، 18811، 18812، 18813، 18815، 18828، 18915، 18920، 18939، 18942، 18945، 18964، 19011، 19004، 19005، 19006، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 774، 776، 777، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1686، 1706، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 2431، 2449، 4175، 4176، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 3824، 3825، 3826، 8829، 22671، 30068، 30097، 30556، 36211، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 739، 2590، 6090، 8198»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1058
قَالَ: وَثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، ثَنَا مَالِكُ بْنُ مِغْوَلٍ، عَنْ طَلْحَةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْسَجَةَ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "مَنْ قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ عَشْرَ مَرَّاتٍ، فَهُوَ كَعِتْقِ رَقَبَةِ نَسَمَةٍ، وَإِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى الصُّفُوفِ الْأُوَلِ، وَإِنْ كَانَ لَيَأْتِي بِنَاحِيَةِ الصَّفِّ فَيَمْسَحُ عَلَى صُدُورِنَا - أَوْ عَلَى مَنَاكِبِنَا - لَا تَخْتَلِفُوا فَتَخْتَلِفَ قُلُوبُكُمْ، وَزَيِّنُوا الْقُرْآنَ بِأَصْوَاتِكُمْ ".
قُلْتُ: رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَابْنُ مَاجَهْ بِدُونِ التَّهْلِيلِ، وَرَوَاهُ النَّسَائِيُّ فِي الْيَوْمِ وَاللَّيْلَةَ، وَالْإِمَامُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ فِي مُسْنَدِهِ بِرِجَالِ الصَّحِيحَيْنِ، وَسَيَأْتِي بِتَمَامِهِ وَطُرُقِهِ فِي كِتَابِ الْأَذْكَارِ فِي بَابِ فَضْلِ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ.
وَرَوَاهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ فَرَّقَهُ فِي مَوْضِعَيْنِ.
رَوَى أَبُو دَاوُدَ وَالنَّسَائِيُّ وَابْنُ مَاجَهْ مِنْهُ: "زَيِّنُوا الْقُرْآنَ بِأَصْوَاتِكُمْ ".
وَرَوَاهُ الْحَاكِمُ فِي الْمُسْتَدْرَكِ مِنْ طَرِيقِ طَلْحَةَ بْنِ مُصَرِّفٍ مُخْتَصَرًا.
وَرَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ فِي سُنَنِهِ، عَنِ الْحَاكِمِ بِسَنَدِهِ.
وَلَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ أَبِي أُمَامَةَ، وَسَيَأْتِي فِي كِتَابِ افْتِتَاحِ الصَّلَاةِ فِي بَابِ الصَّفِّ الْأَوَّلِ.
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس نے دس مرتبہ «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ» ”اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کے لیے بادشاہت ہے اور اسی کے لیے تمام تعریفیں ہیں، اور وہ ہر چیز پر کامل قدرت رکھنے والا ہے“ کہا، تو یہ ایک جان (غلام) آزاد کرنے کے برابر ہے، اور بے شک اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے پہلی صفوں پر رحمت بھیجتے ہیں، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم صف کی ایک جانب سے تشریف لاتے اور ہمارے سینوں -یا فرمایا ہمارے کندھوں- پر ہاتھ پھیرتے ہوئے فرماتے: ”تم (صفوں میں) اختلاف نہ کرو ورنہ تمہارے دلوں میں اختلاف پیدا ہو جائے گا، اور قرآن کو اپنی آوازوں سے مزین کرو“۔“ میں کہتا ہوں کہ اسے امام ترمذی اور امام ابنِ ماجہ نے تہلیل (کلمۂ توحید والے حصے) کے بغیر روایت کیا ہے، اور امام نسائی نے ’الیوم واللیلۃ‘ میں اور امام احمد بن حنبل نے اپنی مسند میں صحیحین کے راویوں کے ساتھ روایت کیا ہے، اور یہ حدیث اپنے مکمل الفاظ اور طرق کے ساتھ کتاب الاذکار کے باب ’فضل لا إله إلا الله‘ میں آئے گی۔ نیز اس حدیث کو امام ابنِ حبان نے اپنی صحیح میں دو مختلف مقامات پر تقسیم کر کے روایت کیا ہے، جبکہ امام ابوداؤد، امام نسائی اور امام ابنِ ماجہ نے اس کا صرف یہ حصہ ”قرآن کو اپنی آوازوں سے مزین کرو“ روایت کیا ہے، نیز امام حاکم نے اسے المستدرک میں طلحہ بن مصرف کے طریق سے مختصراً روایت کیا ہے اور امام بیہقی نے اپنی سنن میں اسے امام حاکم کی سند سے نقل کیا ہے، اور اس کا ایک شاہد سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ کی حدیث سے ہے جو کتاب افتتاح الصلاۃ کے باب الصف الاول میں آئے گی۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الإمامة/حدیث: 1058]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن النسائي برقم: 1015، 811، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1468، 664، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1342، 997، وأخرجه مسند أحمد برقم: 18024، 18142، 18234، 18229، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 3500، وأخرجه فتح الباري برقم: 7082، 5875، وأخرجه مسند البزار برقم: 1035، 3224، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2145، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 749، 750، 5096، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 1188، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 20188، وأخرجه شرح السنة برقم: 817، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 991، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1957، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 743، 2611، 7202»

الحكم على الحديث:
أخرجه ابن حبان في صحيحه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2581
عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "أَكْثَرُ دُعَائِي وَدُعَاءِ الْأَنْبِيَاءِ قَبْلِي بِعَرَفَةَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، اللَّهُمَّ اجْعَلْ فِي سَمْعِي نُورًا، وَفِي بَصَرِي نُورًا، وَفِي قَلْبِي نُورًا، اللَّهُمَّ اشْرَحْ لِي صَدْرِي، وَيَسِّرْ لِي أَمْرِي، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ وَسْوَاسِ الصُّدُورِ وَشَتَاتِ الْأُمُورِ، اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا يَلِجُ فِي اللَّيْلِ، وَمِنْ شَرِّ مَا يَلِجُ فِي النَّهَارِ، وَمِنْ شَرِّ مَا تَهُبُّ بِهِ الرِّيَاحُ، وَشَرِّ بَوَائِقِ الدَّهْرِ". رَوَاهُ إِسْحَاقُ بْنُ رَاهُويَهْ وَالْبَيْهَقِيُّ بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ؛ لِضَعْفِ مُوسَى بْنِ عُبَيْدَةَ، وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي كِتَابِ الدُّعَاءِ مِنْ غَيْرِ هَذَا الْوَجْهِ.
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”عرفہ کے دن میری اور مجھ سے پہلے انبیاء کی کثرت سے کی جانے والی دعا یہ ہے: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ» ”اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں، وہ تنہا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کے لیے کائنات کی سلطنت ہے اور اسی کے لیے تمام تعریفیں ہیں، اور وہ ہر چیز پر کامل قدرت رکھتا ہے،“ «اللَّهُمَّ اجْعَلْ فِي سَمْعِي نُورًا، وَفِي بَصَرِي نُورًا، وَفِي قَلْبِي نُورًا، اللَّهُمَّ اشْرَحْ لِي صَدْرِي، وَيَسِّرْ لِي أَمْرِي، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ وَسْوَاسِ الصُّدُورِ وَشَتَاتِ الْأُمُورِ» ”اے اللہ! میری سماعت میں نور پیدا کر دے، میری بصارت میں نور بھر دے اور میرے قلب میں نور پیدا فرما؛ اے اللہ! میرے لیے میرا سینہ کھول دے اور میرے کام کو آسان فرما، اور میں دلوں کے وسوسوں اور معاملات کی پراگندگی سے تیری پناہ مانگتا ہوں،“ «اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا يَلِجُ فِي اللَّيْلِ، وَمِنْ شَرِّ مَا يَلِجُ فِي النَّهَارِ، وَمِنْ شَرِّ مَا تَهُبُّ بِهِ الرِّيَاحُ، وَشَرِّ بَوَائِقِ الدَّهْرِ» ”اے اللہ! میں ان برائیوں سے تیری پناہ چاہتا ہوں جو رات میں داخل ہوتی ہیں اور ان شرور سے جو دن میں ظاہر ہوتے ہیں، نیز ان ہواؤں کے شر سے جو (تباہی لے کر) چلتی ہیں اور زمانے کی ناگہانی آفتوں و مصیبتوں سے۔““ اسے اسحاق بن راہویہ اور بیہقی نے ضعیف سند کے ساتھ روایت کیا ہے کیونکہ اس میں موسیٰ بن عبیدہ نامی راوی ضعیف ہے، تاہم امام طبرانی نے اسے اپنی 'کتاب الدعاء' میں ایک دوسرے طریق سے بھی روایت کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الحج/حدیث: 2581]
تخریج الحدیث: «رواه إسحاق بن راهويه والبيهقي بسند ضعيف؛ لضعف موسى بن عبيدة، ورواه الطبراني في كتاب الدعاء من غير هذا الوجه»
«أخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 1»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6108
قَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : وَثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، ثَنَا مَالِكُ بْنُ مِغْوَلٍ ، عَنْ طَلْحَةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْسَجَةَ ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، عَشْرَ مَرَّاتٍ فَهُوَ كَعِتْقِ نَسَمَةٍ، وَإِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى الصُّفُوفِ الْأُوَلِ، وَإِنْ كَانَ لَيَأْتِي نَاحِيَةَ الصَّفِّ فَيَمْسَحُ عَلَى صُدُورِنَا - أَوْ عَلَى مَنَاكِبِنَا - وَيَقُولُ: لَا تَخْتَلِفُوا فَتَخْتَلِفَ قُلُوبُكُمْ، وَزَيِّنُوا الْقُرْآنَ بِأَصْوَاتِكُمْ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ : ثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، ثَنَا قَنَانُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْسَجَةَ ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " مَنْ قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، كَانَ كَمَنْ أَعْتَقَ رَقَبَةً".
وَرَوَاهُ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ : ثَنَا أَبُو عَمْرٍو مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْفَرَاهِيدِيُّ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ طَلْحَةَ بْنِ مُصَرِّفٍ الْأَيَامِيُّ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْسَجَةَ ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " وَمَنْ قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ، عَشْرَ مَرَّاتٍ فَهُوَ عَدْلُ نَسَمَةٍ".
وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخٍ ، ثَنَا جَرِيرٌ، سَمِعْتُ زُبَيْدَ الْإِيَادِيَّ يُحَدِّثُ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ مُصَرِّفٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْسَجَةَ ، عَنِ الْبَرَاءِ أَنَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " مَنْ مَنَحَ مِنْحَةً - أَوْ قَالَ مَنْ مَنَحَ وَرِقًا أَوْ سَقَى لَبَنًا أَوْ أَهْدَى زُقَاقًا كَانَ لَهُ عِتْقُ رَقَبَةٍ - أَوْ نَسَمَةٍ - وَمَنْ قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ يُحْيِي وَيُمِيتُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، عَشْرَ مَرَّاتٍ كَانَ لَهُ عَدْلُ رَقَبَةٍ أَوْ نَسَمَةٍ. قَالَ: وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْتِينَا فَيَمْسَحُ عَلَى عَوَاتِقِنَا وَصُدُورِنَا وَيَقُولُ: لَا تَخْتَلِفْ صُفُوفُكُمْ تَخْتَلِفُ قُلُوبُكُمْ، إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى الصُّفُوفِ الْأُوَلِ".
وَرَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ : ثَنَا عَفَّانُ، ثَنَا شُعْبَةُ قَالَ: طَلْحَةُ أَخْبَرَنِي، سَمِعْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْسَجَةَ ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ... فَذَكَرَ حَدِيثًا، وَقَالَ فِيهِ: " وَمَنْ قَالَ: لَا إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، عَشْرَ مَرَّاتٍ كَانَ لَهُ عَدْلُ رَقَبَةٍ - أَوْ قَالَ: نَسَمَةٍ".
قَالَ: وَثَنَا يَحْيَى وَمُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ قَالَا: ثَنَا شُعْبَةُ ... فَذَكَرَ مَعْنَاهُ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ.
قَالَ: وَثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، ثَنَا قَنَانُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْسَجَةَ ، عَنِ الْبَرَاءِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، أَوْ مَنَحَ مَنِيحَةً أَوْ هَدَى زُقَاقًا كَانَ كَمَنْ أَعْتَقَ رَقَبَةً".
وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي كِتَابِ الدُّعَاءِ مِنْ طُرُقٍ كَثِيرَةٍ، مِنْهَا عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زُبَيْدٍ ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ مُصَرِّفٍ ... فَذَكَرَهُ.
وَرَوَاهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ: أَبَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحُسَيْنِ ، ثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخٍ ... فَذَكَرَ قِصَّةَ الصَّلَاةِ حَسْبُ.
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَالتِّرْمِذِيُّ وَابْنُ مَاجَهْ بِاخْتِصَارٍ، وَالنَّسَائِيُّ فِي الْيَوْمِ وَاللَّيْلَةِ كُلُّهُمْ مِنْ طَرِيقِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْسَجَةَ بِهِ.
وَرَوَاهُ الْحَاكِمُ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ مِنْ طَرِيقِ طَلْحَةَ بْنِ مُصَرِّفٍ مُخْتَصَرً، وَرَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ فِي سُنَنِهِ عَنِ الْحَاكِمِ بِهِ، وَتَقَدَّمَ بَعْضُهُ فِي بَابِ تَسْوِيَةِ الصُّفُوفِ.
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص نے دس مرتبہ یہ کلمات کہے: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ» ”اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، بادشاہی اسی کی ہے اور تمام تعریفیں اسی کے لیے ہیں، اور وہ ہر چیز پر کامل قدرت رکھتا ہے“ تو اسے ایک جان آزاد کرنے کے برابر ثواب ملے گا، اور بے شک اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے پہلی صفوں پر رحمت بھیجتے ہیں، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم صف کے ایک کنارے سے تشریف لاتے اور ہمارے سینوں یا ہمارے کندھوں پر اپنا دستِ مبارک پھیرتے اور فرماتے: ”تم (صفوں میں) اختلاف نہ کرو ورنہ تمہارے دلوں میں اختلاف پیدا ہو جائے گا، اور قرآن کو اپنی آوازوں سے مزین کیا کرو“۔ ایک دوسری روایت میں ہے کہ ”اسے ایک غلام آزاد کرنے کا ثواب ملے گا“۔ امام ابو یعلیٰ کی روایت میں مزید یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے کوئی عطیہ دیا، یا چاندی (درہم وغیرہ) ہدیہ کی، یا کسی کو دودھ پلایا، یا کسی کو راستہ دکھایا تو اسے ایک غلام یا ایک جان آزاد کرنے کا ثواب ملے گا، اور جس نے دس مرتبہ مذکورہ بالا کلمات (ایک روایت کے مطابق ان الفاظ کے اضافے کے ساتھ: «يُحْيِي وَيُمِيتُ» ”وہی زندگی دیتا ہے اور وہی موت دیتا ہے“) کہے تو اسے بھی ایک غلام یا جان آزاد کرنے کے برابر اجر ملے گا، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لا کر ہمارے کندھوں اور سینوں پر ہاتھ پھیرتے ہوئے فرماتے تھے: تمہاری صفیں مختلف (ٹیڑھی) نہ ہوں ورنہ تمہارے دلوں میں اختلاف پیدا ہو جائے گا، یقیناً اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے پہلی صفوں پر رحمت نازل فرماتے ہیں“۔ امام احمد کی روایت میں بھی دس مرتبہ یہ کلمات پڑھنے پر ایک غلام یا جان آزاد کرنے کا ثواب مذکور ہے۔ امام طبرانی نے اسے اپنی کتاب 'الدعاء' میں کثیر طرق سے روایت کیا ہے جبکہ امام ابنِ حبان نے اپنی صحیح میں صرف نماز سے متعلقہ حصہ ذکر کیا ہے۔ میں (علامہ بوصیری) کہتا ہوں کہ اس حدیث کو امام ابو داؤد، امام ترمذی اور امام ابنِ ماجہ نے مختصراً اور امام نسائی نے 'الیوم واللیلۃ' میں، ان سب نے عبدالرحمن بن عوسجہ کے طریق سے روایت کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الأذكار/حدیث: 6108]
تخریج الحدیث: «(6108/1) أخرجه سنن الترمذي برقم: 1957، وأخرجه سنن النسائي برقم: 811، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 664، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 997، وأخرجه مسند أحمد برقم: 18229، وأخرجه فتح الباري برقم: 5875، وأخرجه مسند البزار برقم: 3224، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 743، 2611، 7202، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 5096، وأخرجه شرح السنة برقم: 817»
«(6108/2) أخرجه مسند أحمد برقم: 18047، 18060، 18229، وأخرجه فتح الباري برقم: 6041، 5875، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 850، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 10178، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 8801، وأخرجه شرح السنة برقم: 1663، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1957، وأخرجه مسند البزار برقم: 3224، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 743، 6338، 7202، 2611»
«(6108/7) أخرجه سنن الترمذي برقم: 1957، وأخرجه مسند أحمد برقم: 18060، وأخرجه فتح الباري برقم: 5875، وأخرجه مسند البزار برقم: 3224، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 743، 6338، 7202»

الحكم على الحديث:
أخرجه ابن حبان في صحيحه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6123
قَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : ثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُبَيْدَةَ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ جَابِرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَلَا أُعَلِّمُكُمْ مَا عَلَّمَ نُوحٌ ابْنَهُ؟ قَالُوا: بَلَى. قَالَ: يَا بُنَيَّ، إِنِّي آمُرُكَ بِأَمْرَيْنِ، وَأَنْهَاكَ عَنْ أَمْرَيْنِ: أَنْهَاكَ أَنْ تُشْرِكَ بِاللَّهِ شَيْئًا؛ فَإِنَّهُ مَنْ يُشْرِكْ بِاللَّهِ شَيْئًا فَقَدْ حَرَّمَ اللَّهُ عَلَيْهِ الْجَنَّةَ، وَأَنْهَاكَ عَنِ الْكِبْرِ؛ فَإِنَّهُ لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ مَنْ كَانَ فِي قَلْبِهِ حَبَّةُ خَرْدَلٍ مِنْ كِبْرٍ، وَآمُرُكَ بِقَوْلِ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ؛ فَإِنَّ السَّمَوَاتِ لَوْ كَانَتْ حَلْقَةً قَصَمَتْهَا، وَآمُرُكَ بِسُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ فَإِنَّهَا صَلَاةُ الْخَلْقِ وَتَسْبِيحُ الْخَلْقِ وَبِهَا يُرْزَقُ الْخَلْقُ. فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَمِنَ الْكِبْرِ أَنْ يَكُونَ لِلرَّجُلِ الدَّابَّةُ يَرْكَبُهَا أَوِ الثَّوْبُ يَلْبَسُهُ أَوِ الطَّعَامُ يَدْعُو عَلَيْهِ أَصْحَابَهُ؟ قَالَ: لَا، وَلَكِنَّ الْكِبْرَ أَنْ تُسَفِّهَ الْحَقَّ وَتَغْمِصَ النَّاسَ، وَسَأُنَبِّئُكُمْ بِخَمْسٍ مَنْ كُنَّ فِيهِ فَلَيْسَ بِمُتَكَبِّرٍ: اعْتِقَالُ الشَّاةِ، وَلُبْسُ الصُّوفِ، وَرُكُوبُ الْحِمَارِ، وَمَجَالِسُ فُقَرَاءِ الْمُؤْمِنِينَ، وَأَنْ يَأْكُلَ الرَّجُلُ مَعَ عِيَالِهِ".
رَوَاهُ عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ : أَبَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُبَيْدَةَ ... فَذَكَرَهُ.
قُلْتُ: مَدَارُ إِسْنَادِ حَدِيثِ جَابِرٍ هَذَا عَلَى مُوسَى بْنِ عُبَيْدَةَ الرَّبَذِيِّ وَهُوَ ضَعِيفٌ، لَكِنَّ أَصْلَهُ فِي صَحِيحٍ مُسْلِمٍ وَالسُّنَنِ الْأَرْبَعَةِ مِنْ حَدِيثِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، وَرَوَاهُ الْحَاكِمُ فَقَالَ: " وَلَكِنَّ الْكِبْرَ مَنَ بَطَرَ الْحَقَّ وَازْدَرَى النَّاسَ".
وَلَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي كِتَابِ الْأَدَبِ فِي بَابِ النَّهْيِ عَنِ الْعُجْبِ وَالْكِبْرِ وَالِافْتِخَارِ.
وَآخَرُ مِنْ حَدِيثِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ وَتَقَدَّمَ فِي الْبَابِ قَبْلَهُ.
قَوْلُهُ: "بَطَرُ الْحَقِّ" بِفَتْحِ الْبَاءِ الْمُوَحَّدَةِ وَالطَّاءِ الْمُهْمَلَةِ جَمِيعًا: هُوَ دَفْعُهُ وَرَدُّهُ "وَغَمْطُ النَّاسِ" بِفَتْحِ الْغَيْنِ الْمُعْجَمَةِ وَسُكُونِ الْمِيمِ وَبِالطَّاءِ الْمُهْمَلَةِ: هُوَ احْتِقَارُهُمْ وَازْدَرَاؤُهُمْ، وَكَذَلِكَ "غَمْصُهُمْ" بِالصَّادِ الْمُهْمَلَةِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا میں تمہیں وہ بات نہ سکھاؤں جو سیدنا نوح علیہ السلام نے اپنے بیٹے کو سکھائی تھی؟“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: کیوں نہیں (اے اللہ کے رسول!)۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے میرے بیٹے! میں تمہیں دو باتوں کا حکم دیتا ہوں اور دو باتوں سے روکتا ہوں۔ میں تمہیں اللہ کے ساتھ شرک کرنے سے روکتا ہوں؛ کیونکہ جس نے اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرایا، اللہ تعالیٰ نے اس پر جنت حرام کر دی ہے، اور میں تمہیں تکبر سے روکتا ہوں؛ کیونکہ جس کے دل میں رائی کے دانے برابر بھی تکبر ہو وہ جنت میں داخل نہیں ہو سکے گا۔ اور میں تمہیں یہ کلمہ پڑھنے کا حکم دیتا ہوں: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ» ”اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں، وہ تنہا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کی بادشاہی ہے اور اسی کے لیے تمام تعریفیں ہیں اور وہ ہر چیز پر کامل قدرت رکھتا ہے“؛ کیونکہ اگر آسمان ایک (بند) حلقے کی مانند ہوتے تو یہ کلمہ انہیں بھی توڑ ڈالتا۔ اور میں تمہیں اس کلمے کا حکم دیتا ہوں: «سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ» ”اللہ اپنی حمد کے ساتھ پاک ہے“؛ کیونکہ یہ تمام مخلوق کی نماز اور ان کی تسبیح ہے اور اسی کی برکت سے مخلوق کو رزق دیا جاتا ہے“۔ ایک شخص نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا یہ بھی تکبر میں شامل ہے کہ آدمی کے پاس سواری ہو جس پر وہ سوار ہو، یا (عمدہ) لباس ہو جسے وہ پہنے، یا کھانا ہو جس پر وہ اپنے ساتھیوں کی دعوت کرے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں، بلکہ تکبر تو حق کی توہین کرنے (اسے جھٹلانے) اور لوگوں کو حقیر سمجھنے کا نام ہے۔ میں تمہیں پانچ ایسی خصلتیں بتاتا ہوں کہ جس میں وہ ہوں وہ متکبر نہیں ہے: بکری کا باندھنا، اونی لباس پہننا، گدھے پر سواری کرنا، مسکین مومنوں کی مجالست اختیار کرنا اور یہ کہ آدمی اپنے اہل خانہ کے ساتھ مل کر کھانا کھائے“۔ اس حدیثِ جابر کی سند کا مدار موسیٰ بن عبیدہ الربذی پر ہے اور وہ ضعیف راوی ہے، تاہم اس حدیث کی اصل صحیح مسلم اور سننِ اربعہ میں سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی روایت سے موجود ہے، جبکہ امام حاکم نے اسے ان الفاظ میں روایت کیا ہے: ”لیکن تکبر حق کو ٹھکرانے اور لوگوں کو ذلیل سمجھنے کا نام ہے“۔ اس کا ایک شاہد سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کی حدیث سے ہے جو کتاب الادب کے باب النہی عن العجب والکبر والافتخار میں گزر چکا ہے، اور دوسرا شاہد سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما کی حدیث سے ہے جو اس سے پہلے والے باب میں گزر چکا ہے۔ عبارت میں مذکور لفظ ”بَطَرُ الْحَقِّ“ (ب اور ط کے فتحہ کے ساتھ) سے مراد حق کو دفع کرنا اور اسے رد کرنا ہے، جبکہ ”غَمْطُ النَّاسِ“ اور ”غَمْصُهُمْ“ دونوں کا مطلب لوگوں کو حقیر و ذلیل جاننا اور ان کی تحقیر کرنا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الأذكار/حدیث: 6123]
تخریج الحدیث: «قلت: مدار إسناد حديث جابر هذا على موسى بن عبيدة الربذي وهو ضعيف، لكن أصله في صحيح مسلم والسنن الأربعة من حديث عبد الله بن مسعود، ورواه الحاكم فقال: " ولكن الكبر من بطر الحق وازدرى الناس"»
«(6123/1) أخرجه مسند أحمد برقم: 6547، وأخرجه فتح الباري برقم: 6042، 6706، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3835»
«(6123/2) أخرجه سنن أبي داود برقم: 4092، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7445، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 10070، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 5558»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں