الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
90. بَابُ رَمْيِ الْجِمَارِ .
جمرات کو کنکریاں مارنا
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 5583 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 5583
السنن الكبرى للبيهقي: 9696
حدیث نمبر: 5583
وَعَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ قَالَ: قُلْتُ لِابْنِ عَبَّاسٍ: يَزْعُمُ قَوْمُكَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَعَى بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ، وَأَنَّ ذَلِكَ سُنَّةٌ؟ قَالَ: صَدَقُوا ; إِنِّ إِبْرَاهِيمَ عَلَيْهِ السَّلَامُ لَمَّا أُمِرَ بِالْمَنَاسِكِ اعْتَرَضَ عَلَيْهِ الشَّيْطَانُ عِنْدَ الْمَسْعَى، فَسَابَقَهُ فَسَبَقَهُ إِبْرَاهِيمُ، ثُمَّ ذَهَبَ بِهِ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ إِلَى جَمْرَةِ الْعَقَبَةِ، فَعَرَضَ لَهُ الشَّيْطَانُ فَرَمَاهُ بِسَبْعِ حَصَيَاتٍ حَتَّى ذَهَبَ، ثُمَّ عَرَضَ لَهُ عِنْدَ الْجَمْرَةِ الْوُسْطَى فَرَمَاهُ بِسَبْعِ حَصَيَاتِ، وَثَمَّ تَلَّهُ لِلْجَبِينِ، وَعَلَى إِسْمَاعِيلَ قَمِيصٌ أَبْيَضُ فَقَالَ: يَا أَبَتِ إِنَّهُ لَيْسَ لِي ثَوْبٌ تُكَفِّنُنِي فِيهِ غَيْرُهُ، فَاخْلَعْهُ حَتَّى تُكَفِّنَنِي فِيهِ فَعَالَجَهُ لِيَخْلَعَهُ، فَنُودِيَ مِنْ خَلْفِهِ: أَنْ يَا إِبْرَاهِيمُ قَدْ صَدَّقْتَ الرُّؤْيَا فَالْتَفَتَ إِبْرَاهِيمُ، فَإِذَا هُوَ بِكَبْشٍ أَبْيَضَ أَقْرَنَ أَعْيَنَ. قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: لَقَدْ رَأَيْتُنَا نَتْبَعُ ذَلِكَ الضَّرْبَ مِنَ الْكِبَاشِ قَالَ: ثُمَّ ذَهَبَ بِهِ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ إِلَى الْجَمْرَةِ الْقُصْوَى، فَعَرَضَ لَهُ الشَّيْطَانُ، فَرَمَاهُ بِسَبْعِ حَصَيَاتٍ حَتَّى ذَهَبَ. ثُمَّ ذَهَبَ بِهِ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ إِلَى مِنًى. قَالَ: هَذَا مِنًى. قَالَ يُونُسُ: هَذَا مُنَاخُ النَّاسِ، ثُمَّ أَتَى بِهِ جَمْعًا فَقَالَ: هَذَا الْمَشْعَرُ الْحَرَامُ. ثُمَّ ذَهَبَ بِهِ إِلَى عَرَفَةَ. قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: هَلْ تَدْرِي لِمَ سُمِّيَتْ عَرَفَةَ؟ قُلْتُ: لَا. قَالَ: إِنَّ جِبْرِيلَ عَلَيْهِ السَّلَامُ قَالَ لِإِبْرَاهِيمَ عَرَفْتَ؟ - قَالَ يُونُسُ: هَلْ عَرَفْتَ؟ - قَالَ: نَعَمْ. قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: فَمِنْ ثَمَّ سُمِّيَتْ عَرَفَةَ. ثُمَّ قَالَ: هَلْ تَدْرِي كَيْفَ كَانَتِ التَّلْبِيَةُ؟ قُلْتُ: وَكَيْفَ كَانَتْ؟ قَالَ: إِنَّ إِبْرَاهِيمَ لَمَّا أُمِرَ أَنْ يُؤَذِّنَ فِي النَّاسِ بِالْحَجِّ خَفَضَتْ لَهُ الْجِبَالُ رُءُوسَهَا، وَرُفِعَتْ لَهُ الْقُرَى، فَأَذَّنَ فِي النَّاسِ بِالْحَجِّ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ابوطفیل بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے کہا: آپ کی قوم کا یہ کہنا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے صفا اور مروہ کے درمیان سعی کی تھی اور یہ چیز سنت ہے انہوں نے بتایا کہ ان لوگوں نے سچ کہا: ہے سیدنا ابراہیم علیہ السلام کو جب مناسک ادا کرنے کا حکم دیا گیا تو شیطان سعی کے ایک مقام پر ان کے سامنے آیا اس نے سیدنا ابراہیم علیہ السلام کے ساتھ دوڑ لگائی تو سیدنا ابراہیم علیہ السلام اس سے آگے نکل گئے پھر سیدنا جبرائیل عالی ہم انہیں ساتھ لے کر جمرہ عقبہ کی طرف گئے تو شیطان ان کے سامنے آیا تو انہوں نے اسے سات کنکریاں ماریں یہاں تک کہ وہ چلا گیا پھر وہ درمیانی جمرہ کے پاس ان کے سامنے آیا تو انہوں نے اسے سات کنکریاں ماریں وہیں سیدنا ابراہیم علیہ السلام نے سیدنا اسماعیل علیہ السلام کو لٹا دیا سیدنا اسماعیل علیہ السلام کے جسم پر ایک سفید قمیص تھی۔ انہوں نے کہا: اے ابا جان! میرے پاس اور کوئی ایسا کپڑا نہیں ہے، جس میں آپ مجھے کفن دیں تو آپ اسے اتار دیں اور اس میں مجھے کفن دے دیجئے گا جب سیدنا ابراہیم علیہ السلام اسے اتارنے لگے تو ان کے پیچھے سے پکار کر کہا: گیا: اے ابراہیم! تم نے خواب کو سچ کر دیا ہے سیدنا ابراہیم علیہ السلام نے مڑ کر دیکھا تو وہاں ایک سینگوں والا سفید رنگ کا سیاہ آنکھوں والا دنبہ موجود تھا سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: مجھے اپنے بارے میں یہ بات یاد ہے کہ ہم اس قسم کے دنبے تلاش کیا کرتے تھے راوی بیان کرتے ہیں: پھر سیدنا جبرائیل علیہ السلام انہیں لے کر جمرہ قصوی کی طرف گئے شیطان ان کے سامنے آیا انہوں نے اسے سات کنکریاں ماریں یہاں تک کہ وہ چلا گیا پھر سیدنا جبرائیل انہیں لے کر منی کی طرف گئے اور بولے: یہ منی ہے یونس بیان کرتے ہیں: یعنی لوگوں کے ٹھہرنے کی جگہ ہے پھر وہ انہیں لے کر مزدلفہ آئے اور بولے: یہ مشعر حرام ہے پھر وہ انہیں لے کر عرفہ گئے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا کیا تم یہ بات جانتے ہو عرفہ کا یہ نام کیوں رکھا گیا ہے؟ میں نے جواب دیا: جی نہیں! انہوں نے فرمایا: سیدنا جبرائیل علیہ السلام نے سیدنا ابراہیم علیہ السلام سے دریافت کیا: کیا تم نے پہچان لیا ہے (یہاں ایک لفظ یونس نامی راوی نے مختلف نقل کیا ہے) سیدنا ابراہیم علیہ السلام نے جواب دیا: جی ہاں! سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: اسی وجہ سے اس جگہ کا نام عرفہ رکھا گیا ہے پھر انہوں نے فرمایا: کیا آپ جانتے ہیں تلبیہ کیسے ہوتا ہے میں نے جواب دیا وہ کیسا ہوتا تھا؟ انہوں نے بتایا جب سیدنا ابراہیم علیہ السلام کو یہ حکم دیا گیا کہ وہ لوگوں کے درمیان حج کا اعلان کریں تو تمام پہاڑ ان کے سامنے پست ہو گئے اور بستیاں ان کے سامنے بلند کر دی گئیں تو ان کے درمیان انہوں نے حج کا اعلان کیا۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5583]
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5583]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10628) اخرجه احمد فى المسند (2707)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2702، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10628، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6520/4»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 9696
وَأَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَةَ، أنبأ أَبُو عَمْرِو بْنُ مَطَرٍ، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ الْحَسَنِ الْعَمِّيُّ، ثنا ابْنُ عَائِشَةَ، ثنا حَمَّادٌ وَهُوَ ابْنُ سَلَمَةَ، ثنا أَبُو عَاصِمٍ الْغَنَوِيُّ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ بِنَحْوِهِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" طَافَ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ عَلَى بَعِيرٍ" وَزَادَ عِنْدَ قَوْلِهِ:" ثُمَّ عَرَضَ لَهُ شَيْطَانٌ عِنْدَ الْجَمْرَةِ الْوُسْطَى فَرَمَاهُ بِسَبْعِ حَصَيَاتٍ حَتَّى ذَهَبَ، ثُمَّ تَلَّهُ لِلْجَبِينِ وَعَلَى إِسْمَاعِيلَ قَمِيصٌ أَبْيَضُ، فَقَالَ: يَا أَبَتِ إِنَّهُ لَيْسَ بِي ثَوْبٌ تُكَفِّنُنِي فِيهِ فَعَالَجَهُ لِيَخْلَعَهُ فَنُودِيَ مِنْ خَلْفِهِ {أَنْ يَا إِبْرَاهِيمُ قَدْ صَدَّقْتَ الرُّؤْيَا إِنَّا كَذَلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ} [الصافات: ١٠٥] قَالَ: فَالْتَفَتَ إِبْرَاهِيمُ فَإِذَا هُوَ بِكَبْشٍ أَقْرَنَ أَعْيَنَ أَبْيَضَ فَذَبَحَهُ"، قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ:" فَلَقَدْ رَأَيْتُنَا نَتَّبِعُ ذَلِكَ الضَّرْبَ مِنَ الْكِبَاشِ، فَلَمَّا ذَهَبَ بِهِ جَبْرَائِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ إِلَى الْجَمْرَةِ الْقُصْوَى فَعَرَضَ لَهُ الشَّيْطَانُ فَرَمَاهُ بِسَبْعِ حَصَيَاتٍ حَتَّى ذَهَبَ" ثُمَّ ذَكَرَ بَاقِيَ الْحَدِيثَ بِنَحْوِهِ، قَالَ ابْنُ عَائِشَةَ: النَّغَفُ: دِيدَانٌ تَكُونُ فِي مَنَاخِرِ الشَّاةِ.
ابو عاصم غنوی رحمہ اللہ نے اسی طرح کی حدیث بیان کی ہے، لیکن چند باتوں کا اضافہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صفا و مروہ کے درمیان اونٹ پر سوار ہو کر طواف کیا اور یہاں پر بھی اضافہ کیا کہ پھر جمرہٴ وسطیٰ کے پاس شیطان ظاہر ہوا تو اس کو سات کنکریاں ماریں حتیٰ کہ وہ چلا گیا، پھر اسے پیشانی کے بل لٹایا اور اسماعیل علیہ السلام پر سفید رنگ کی قمیص تھی تو وہ کہنے لگے: ”اے ابوجان! میرے پاس ایسا کوئی کپڑا نہیں ہے جس میں آپ مجھے کفن دیں“، تو وہ اس قمیص کو اتارنے لگے تو پیچھے سے آواز آئی: ﴿قَدْ صَدَّقْتَ الرُّؤْيَا إِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ﴾ [سورة الصافات: 104-105] ”اے ابراہیم! یقیناً آپ نے خواب کو سچ کر دکھایا ہے، یقیناً ہم نیکی کرنے والوں کو ایسی ہی جزا دیتے ہیں“۔ تو ابراہیم علیہ السلام نے جھانکا تو سفید رنگ کا موٹی آنکھوں اور موٹے سینگوں والا مینڈھا تھا تو انہوں نے اسے ذبح کر دیا، عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میرا خیال ہے کہ ہم اسی قسم کے مینڈھے تلاش کرتے ہیں، پھر جبریل علیہ السلام ان کو جمرہٴ قصویٰ کے پاس لے گئے تو شیطان نمودار ہوا تو اس کو سات کنکریاں ماریں حتیٰ کہ وہ چلا گیا، پھر باقی حدیث اسی طرح ذکر کی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 9696]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره۔ انظر قبله وسنده صالح»
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره