🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
97. بَابٌ فِي النَّحْرِ يَوْمَ النَّحْرِ .
قربانی کے دن قربانی کرنے کا بیان
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 5609 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 5609
سنن سعید بن منصور: 1009
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5609
عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ وَقَفَ بَيْنَ الْجَمْرَتَيْنِ فِي الْحَجَّةِ الَّتِي حَجَّ وَذَلِكَ يَوْمَ النَّحْرِ فَقَالَ:" هَذَا يَوْمُ الْحَجِّ الْأَكْبَرِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يَعْقُوبُ بْنُ عَطَاءٍ ; ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَالْجُمْهُورُ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: کہ جو حج آپ نے کیا تھا اس حج کے دوران قربانی کے دن آپ دو جمروں کے درمیان ٹھہر گئے اور آپ نے ارشاد فرمایا: یہ حج اکبر کا دن ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یعقوب بن عطاء ہے، جسے امام أحمد نے اور جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے اور ابن حبان نے اسے ثقہ کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5609]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (1102)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم دار السلفیہ: 1009 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 1009
نَا نَا الأَعْمَشُ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سِنَانٍ الأَسَدِيِّ، قَالَ: خَطَبَنَا الْمُغِيرَةُ بْنُ شُعْبَةَ عَلَى جَمَلٍ يَوْمَ الأَضْحَى، فَقَالَ:" الْيَوْمُ النَّحْرُ، وَالْيَوْمُ الْحَجُّ الأَكْبَرُ" .
عبد اللہ بن سنان الاسدی رحمہ اللہ نے بیان کیا کہ ہمیں سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ نے یوم الاضحی کے دن اونٹنی پر سوار ہو کر خطبہ دیا اور فرمایا: آج کا دن قربانی کا دن ہے، اور آج ہی حج اکبر کا دن ہے۔ [سنن سعید بن منصور/كتاب التفسير/حدیث: 1009]
تخریج الحدیث: «أخرجه سعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 1009، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 15343»

الحكم على الحديث:
سند المصنِّف فيه السقط الذي تقدمت الإشارة إليه، والحديث صحيح إن كان الأعمش سمعه من عبد الله بن سنان كما سيأتي، وقد توبع من طريق آخر بإسناد حسن.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں