الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
13. بَابُ جَوَازِ الْأَكْلِ بَعْدَ ثَلَاثٍ .
تین دن کے بعد (قربانی کا گوشت) کھانے کا جائز ہونا
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 5996 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 5996
صحیح مسلم: 5097
حدیث نمبر: 5996
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَانَا أَنْ نَأْكُلَ لُحُومَ نُسُكِنَا فَوْقَ ثَلَاثٍ. قَالَ: فَخَرَجْتُ فِي سَفَرٍ، ثُمَّ قَدِمْتُ عَلَى أَهْلِي وَذَلِكَ بَعْدَ الْأَضْحَى بِأَيَّامٍ. قَالَ: فَأَتَتْنِي صَاحِبَتِي بِسَلْقٍ قَدْ جَعَلَتْ فِيهِ قَدِيدًا فَقُلْتُ لَهَا: أَنَّى لَكِ هَذَا الْقَدِيدُ؟ قَالَتْ: مِنْ ضَحَايَانَا. فَقُلْتُ لَهَا: أَلَمْ يَنْهَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ أَنْ نَأْكُلَهَا فَوْقَ ثَلَاثٍ؟ قَالَ: فَقَالَتْ: إِنَّهُ قَدْ رَخَّصَ لِلنَّاسِ بَعْدَ ذَلِكَ [ قَالَ: فَلَمْ أُصَدِّقْهَا حَتَّى بَعَثْتُ إِلَى أَخِي قَتَادَةَ بْنِ النُّعْمَانِ، وَكَانَ بَدْرِيًا أَسْأَلُهُ عَنْ ذَلِكَ. قَالَ فَبَعَثَ إِلَيَّ أَنْ كُلْ طَعَامَكَ، فَقَدْ صَدَقَتْ، قَدْ أَرْخَصَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلْمُسْلِمِينَ فِي ذَلِكَ ] .
قُلْتُ: حَدِيثُ أَبِي سَعِيدٍ فِي الصَّحِيحِ، وَإِنَّمَا أَخْرَجْتُهُ لِحَدِيثِ امْرَأَتِهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
قُلْتُ: حَدِيثُ أَبِي سَعِيدٍ فِي الصَّحِيحِ، وَإِنَّمَا أَخْرَجْتُهُ لِحَدِيثِ امْرَأَتِهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پہلے ہمیں اس بات سے منع کرتے تھے کہ ہم تین دن سے زیادہ اپنی قربانی کا گوشت کھائیں راوی بیان کرتے ہیں: میں ایک سفر پر چلا گیا پھر میں اپنے گھر واپس آیا تو یہ عیدالاضحی کے کچھ دن گزرنے کے بعد کی بات ہے میری بیوی میرے پاس ایک برتن لے کے آئی جس میں اس نے قدید تیار کیا تھا میں نے اس سے دریافت کیا: یہ قدید تمہارے پاس کہاں سے آیا ہے اس نے جواب دیا یہ ہماری قربانی کے گوشت کا ہے میں نے اس سے کہا: کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں اس بات سے منع نہیں کیا کہ ہم تین دن سے زیادہ اس کو کھائیں اس خاتون نے بتایا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے بعد لوگوں کو اجازت دے دی ہے سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں نے اس کی بات کی تصدیق نہیں کی میں نے اپنے بھائی قتادہ بن نعمان کو پیغام بھیجا وہ بدری صحابی ہیں میں نے ان سے اس بارے میں دریافت کیا، تو انہوں نے جوابی پیغام بھیجا کہ تم اپنا کھانا کھا لو اس خاتون نے صحیح بیان کیا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسلمانوں کو اس بارے میں رخصت عطا کر دی ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث ”صحیح“ میں مذکور ہے میں نے اس روایت کو اس لیے نقل کیا ہے کیونکہ یہ روایت ان کی اہلیہ کے حوالے سے منقول ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأضاحي/حدیث: 5996]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأضاحي/حدیث: 5996]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (16/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15781»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
ترقیم عبدالباقی: 1969 ترقیم شاملہ: -- 5097
حَدَّثَنِي عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلَاءِ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، حَدَّثَنَا الزُّهْرِيُّ ، عَنْ أَبِي عُبَيْدٍ ، قَالَ: شَهِدْتُ الْعِيدَ مَعَ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ فَبَدَأَ بِالصَّلَاةِ قَبْلَ الْخُطْبَةِ، وَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " نَهَانَا أَنْ نَأْكُلَ مِنْ لُحُومِ نُسُكِنَا بَعْدَ ثَلَاثٍ ".
سفیان نے کہا: ہمیں زہری نے ابوعبید سے روایت کی کہا: میں عید کے موقع پر حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھا انہوں نے خطبے سے پہلے نماز پڑھائی اور کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع فرمایا تھا کہ ہم تین دن (گزر جانے) کے بعد اپنی قربانیوں کا گوشت کھائیں۔ [صحيح مسلم/كتاب الأضاحي/حدیث: 5097]
ابوعبید بیان کرتے ہیں، میں نے عید میں حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے ساتھ شرکت کی، تو انہوں نے خطبہ سے پہلے نماز پڑھائی اور فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قربانی کا گوشت تین دن کے بعد کھانے سے منع فرمایا۔“ [صحيح مسلم/كتاب الأضاحي/حدیث: 5097]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1969
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة